چین ہانگ چو اکتوبر میں 14 ویں ویسٹ لیک نمائش کی میزبانی کرے گا

ہانگ چو، چین، 11 ستمبر 2012ء/پی آرنیوزوائر–

مشرقی چین کے صوبے ہانگ چو کا دارالحکومت چی جیانگ اکتوبر میں 14 ویں ویسٹ لیک بین الاقوامی نمائش کی میزبانی کرے گا، جب نمائشوں، فورمز اور تفریحی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ 10 ملین مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے گا اور تقریباً 50 ہزار کاروباری شخصیات کے لیے کاروباری روابط تخلیق کرے گا۔

ویسٹ لیک ایکسپو کمیٹی نے کہاکہ نمائش، جو ہانگ چو حکومت اور چند قومی اداروں کے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے، بشمول چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ، جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹ آف چائنا اور نیشنل ٹور اِزم ایڈمنسٹریشن آف چائنا، کا مقصد  10 ارب رین منبی کے تجارتی سودوں کو حقیقت کا روپ دینا اور ایک ارب امریکی ڈالرز کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو کھینچنا ہے۔

2011ء میں یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ مقام قرار پانے والی جھیل ویسٹ لیک کی وجہ سے معروف ہانگ چو نمائش کا مرکزی مقام ہوگا جو اپنے دلکش قدرتی حسن اور شاندار ثقافتی کشش کے باعث فائدے سمیٹ رہا ہے، جبکہ 14 دیگر مقامات دریائے یانگزے کےڈیلٹائی علاقے کے دیگر سیاحتی شہروں میں ہوں گے۔

نمائش کی توجہ رئیل اسٹیٹ، آٹوز، سیاحت، ای-کامرس، مالیاتی خدمات، اشیاء اور تفریحی صنعتوں کے انٹرنیٹ پر ہوگی تاکہ ملک اوربیرون ملک کاروباری افراد کے لیے کاروباری مواقع تخلیق کیے جائیں اور مقامی کھپت کو بڑھایا جائے۔

مہمان اور نمائش کنندگان نمائش میں تفریحی سرگرمیوں کے طور پر مزیدار کھانوں، نفیس موسیقی، دلفریب مقامی ملبوسات اور مسحور کن مناظر کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

ویسٹ لیک نمائش کا آغاز 1929ء میں ہوا تھا اور 2000ء میں دوبارہ اجراء کے ساتھ یہ ایک سالانہ تقریب بن گیا۔

2000ء سے 2011ء تک نمائش نے کل 133.4 ارب رین منبی کے تجارتی سودے تخلیق کیے اور 10.19 ارب امریکی ڈالرز کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاہدے کیے اور147 ملین مہمانوں کی جانب سے دیکھی گئی۔

ہانگ چو کے سالانہ جی ڈی پی میں نمائش کے حصے کا تخمینہ 0.5 فیصد لگایا گیا ہے۔

رابطہ:

ہانگ چو ویسٹ لیک ایکسپو آرگنائزنگ کمیٹی

ٹیلی فون: 0086-021-85253673

ای میل: hz85253604@126.com

مزید معلومات کے لیے http://www.xh-expo.com/ پر لاگ ان ہوں۔

ذریعہ: ہانگ چو ویسٹ لیک ایکسپو آرگنائزنگ کمیٹی

0086-021-85253673

hz85253604@126.com

Check Also

WHO Regional Director meets Punjab CM in Lahore

World Health Organization (WHO) Regional Director for the Eastern Mediterranean Dr. Hanan Balkhy met Punjab Chief Minister Maryam Nawaz in Lahore today. She felicitated Maryam Nawaz on becoming Punjab' first ever woman Chief Minister. Speaking on t...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *