Breaking News

کروسیل نے ترقی پذیر دنیا میں ویکسینیشن پروگرامز کی مدد کے لیے یونی سیف کی جانب سے 110 ملین ڈالرز کی پیڈیاٹرک ویکسین کوئینویکسم (ر) کے نئے آرڈر کے حصول کا اعلان کر دیا

لائیڈن، نیدرلینڈز، 6 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ولندیزی ادویات ساز ادارے کروسیل این وی (این وائی ایس ای یورو نیکسٹ، نیس ڈیک: CRXL؛ سویس ایکسچینج: CRX) نے آج اعلان کیا ہے کہ یونی سیف کی جانب سے ترقی پذیر دنیا میں پیڈیاٹرک ویکسین کی فراہمی کے لیے اضافی 110 ملین ڈالرز کی کوئینویکسم (ر)  ویکسین کا آرڈر دیا گیا ہے۔ پیڈیاٹرک ویکسینیشن نے اقوام متحدہ کے ہزاریہ ترقیاتی اہداف (ملینیم ڈیویلپمنٹ گولز) کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، خصوصا  1990ء سے 2015ء کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں میں اموات کی شرح کو دو تہائی تک کم کرنا۔ کروسیل کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر رونالڈ بروس نے کہا کہ “کروسیل کی ساخت گری اور نقل و حمل کے نظاموں کی صلاحیت اور بھروسہ مندی ہمیں دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں چھوٹے بچوں کو زندگی کو خطرات سے دوچار کرنے والی بیماریوں سے تحفظ دینے کے لیے اعلی معیار کی اور محفوظ ویکسینز فراہم کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ ایک ذمہ دار اور قابل بھروسہ شراکت دار کی حیثیت سے، اس لیے ہم دنیا بھر میں ان ویکسینز تک رسائی کو تیز تر کرنے گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونائزیشن (GAVI الائنس) کی کامیابی میں حصہ ڈالا ہے۔”

2006ء سے 2009ء کے دوران امیونائزیشن کے توسیع شدہ پروگرام کے حصے کے طور پر  50 سے زائد ممالک میں کوئینویکسم (ر) کی 130 ملین سے زائد خوراکیں فراہم کی گئیں۔ ترقی پذیر دنیا کی جانب سے پیڈیاٹرک ویکسینز کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کروسیل گزشتہ چند سالوں سے اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے۔

کوئینویکسم (ر) واحد مکمل مایع پینٹاویلنٹ DTwP-HepB-Hib  ویکسین ہے جو تحفظی تھیومرسل سے پاک ہے۔ یہ بچپن کی پانچ مہلک بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک بہترین حل ہے: ان بیماریوں میں خناق، تشنج، کالی کھانسی، ہیموپلیلس انفلوئنزا ٹائپ بی انفیکشن اور ہپاٹائٹس بی شامل ہیں۔ کوئینویکسم (ر) استعمال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور میدان عمل میں صحت عامہ کے کارکنان کو اس پر مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، جو صحت عامہ کے شعبے میں خصوصا ان ممالک میں ایک بہت بڑی سہولت ہے جہاں بنیادی ڈھانچے اور حفظات صحت کے مسائل درپیش ہیں۔

ان تازہ ترین آرڈرز کے نتیجے میں 2010ء سے 2012ء کے عرصے میں کروسیل کو ملنے والے ٹینڈرز کی کل قدر 410 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ یہ 2007ء سے 2009ء کے عرصے میں حاصل کردہ 500 ملین ڈالرز میں مزید اضافہ ہے۔ اس طرح 2006ء کے اواخر میں کوئینویکسم (ر)  کے اجراء کے بعد سے اب تک نوازے گئے ٹھیکوں کی کل قدر 910 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ 2006ء میں پہلے ٹینڈر کے دوران (دسمبر 2006ء) کروسیل کو ابتدائی طور پر 230 ملین ڈالرز سے نوازا گیا اور مئی اور ستمبر 2008ء میں بالترتیب 130 اور 140 ملین ڈالرز کے اضافی اعزازیے ملے۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات

یہ خبری اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہے جس میں فطری خطرات و غیر ممکنات شامل ہیں۔ ہم نے متعدد اہم عناصر کو پہچانا ہے جو حقیقی نتائج کو مستقبل کے حوالے سے بیانات میں پیش کیے گئے بیانات سے یکسر مختلف کر سکتے ہیں۔ ان عناصر کے بارے میں معلومات کے لیے 7 اپریل 2010ء کو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کرائے گئے فارم 20-ایف کے حصے “خطرات کے عناصر” کو ملاحظہ کریں۔ ادارہ اپنے مالیاتی گوشوارے بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ معیارات (IFRS) کے مطابق ترتیب دیتا ہے۔

کروسیل کے بارے میں

کروسیل این وی (این وائی ایس ای یورونیکسٹ، نیس ڈیک: CRXL؛ سویس ایکسچینج: CRX) ایک عالمی بائیوفارماسیوٹیکل کمپنی ہے جو متعدی بیماریوں سے تحفظ اور/یا ان کا علاج کرنے  والی ویکسینز، پروٹینز اور اینٹی باڈیز پر تحقیقی پیشرفت، ان کی پیداوار اور مارکیٹنگ سے وابستہ ہے۔ صرف 2009ء میں کروسیل نے دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک میں ویکسین کی 115 ملین خوراکیں فراہم کیں، جس میں خوراکوں کی بہت بڑی اکثریت (97ء) ترقی پذیر دنیا کو جاتی ہے۔ کروسیل یونی سیف اور ترقی پذیر دنیا کو ویکسینز فراہم کرنے والے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔ کروسیل مکمل مایع پینٹاویلنٹ ویکسین کوئینویکسم (ر) تیار کرنے والا پہلا ادارہ تھا۔ کوئینویکسم (ر) بچپن میں ہونے والی پانچ اہم بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے اور 2006ء میں اپنے اجراء کے بعد سے 50 GAVI ممالک میں اس کی 130 ملین سے زائد خوراکیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ کوئینویکسم (ر)اور اس کی اختراع کے ذریعے کروسیل ترقی پذیر دنیا میں بچوں کو تحفظ بخشنے والا ایک بڑا شراکت دار بن چکا ہے۔ کروسیل کے مرکزی پورٹ فولیو میں ہپاٹائٹس بی اور انفلوئنزا کے خلاف ایک وائروسم-ایڈجووینڈ ویکسین بھی شامل ہیں۔ کروسیل سفری میکسین، جیسا کہ اورل اینٹی-ٹائیفائیڈ ویکسین، ایک اورل ہیضے کی ویکسین اور مارکیٹ کی واحد الومینیم-فری ہپاٹائٹس اے ویکسین بھی مارکیٹ کرتا ہے۔ ادارے کی مستقبل کی پیشرفت میں کئی مصنوعات شامل ہیں جن میں متعدد آزمائشی مصنوعات اس کی بے مثال PER.C6 (ر) کی بنیاد پر تیار کردہ ہیں۔ ادارہ اپنی PER.C6 (ر) ٹیکنالوجی اور دیگر ٹیکنالوجیز کو بائیوفارماسیوٹیکل صنعت کے لیے لائسنس دیتا ہے۔ اہم شراکت دارں اور لائسنس یافتگان میں جانسن اینڈ جانسن، ڈی ایس ایم بایولوجکس، سنوفی-ایونٹس، نووارٹس، ویتھ، جی ایس کے، سی ایس ایل اور مرک اینڈ کمپنی شامل ہیں۔ کروسیل کا صدر دفتر لائیڈن، نیدرلینڈز میں واقع ہیں جبکہ ذیلی دفاتر ارجنٹائن، چین، اطالیہ، کوریا، ہسپانیہ، سویڈن، سویٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکہ میں واقع ہیں۔ ادارے میں 1200 سے زائد ملازمین ہیں۔ مزید معلومات کے لیے http://www.crucell.com ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: کروسیل این وی

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *