کوکا کولا اور کشف فاؤنڈیشن کی پسماندہ خواتین کواقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لئے شراکت

لاہور ، 19 ستمبر 2011ء

کوکا کولا ایکسپورٹ کارپوریشن ، پاکستان نے آج پاکستان کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس اداروں میں سے ایک ، کشف فاؤنڈیشن ، کے ساتھ اپنی شراکت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 350 کاروباری تنظیم کار خواتین کو مالی رسائی فراہم کی جائے گی۔اس شراکت داری کے تحت ، کوکا کولا 350 اقتصادی طورپر پسماندہ گھرانوں کی خواتین کی قیادت کو قرض فراہم کرنے کے لئے 8.6 ملین روپے فراہم کرے گی۔ قرضوں سے فعال خواتین چھوٹی گروسری دکانیں کھول، ملبوسات اور دستکاری کے کاروبار کا آغاز کرسکتی ہیں،اور 20 فیصد تک اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

یہ سکیم نہ صرف ملک کے کم آمدنی والے گھروں کی خواتین کو مالی معاونت فراہم کریگی بلکہ اس سے خواتین کے اقتصادی کردار اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔ قرضہ کی فراہمی سے پہلے قرض لینے والی خواتین کو مالیاتی خواندگی کی تربیت دی جائے گی، تاکہ ان قرضوں کے خواتین کی معاشیاتی قابلیت پر مثبت اثرا ت رونما ہوں۔

رضوان یوخان ، جنرل منیجر ، پاکستان اور افغانستان ، کوکا کولا ایکسپورٹ کارپوریشن نے کہا کہ ، “ہمیں پاکستان کی ترقی اور پیش رفت میں خواتین کی صلاحیتوں کا ادراک ہے۔ پروجیکٹ کا مقصد خواتین کو ان کے خاندانوں کے لئے دیرپا تبدیلی لانے کے لئے موقع فراہم کرناہے۔ ہم غربت کے خاتمے اور پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کشف کے ساتھ ایک طویل مدتی شراکت داری کے قیام کے لئے اقدم کر رہے ہیں۔ ”

کشف فاؤنڈیشن پاکستان کا وہ پہلا ادارہ ہے جس نے ملک میں ایک پائیدار مائیکرو فنانس ماڈل پیش کیا تھا ، اور فی الحال 10 لاکھ سے زائد خواتین گاہکوں کو17.3 ارب روپوں کی مجموعی قرضے فراہم کئے ہیں۔

کشف کے تجربے کی بنیاد پر منصوبہ تین سال میں اس اسکیم سے مستفید ہونے والوں کوغربت کی لکیر سے اوپر لائے گا، اور 2016 تک ان کا کاروباراس حد تک ترقی کرسکتا ہے کہ وہ اپنی کمیونٹیز میں دوسروں کو ملازم رکھنے کے قابل ہو جائیں گی۔

محترمہ روشانہ ظفر ، بانی اور کشف فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ “یہ منصوبہ ہمارے اس اہم مشن کی طرف ایک اہم شراکت کی نمائندگی کرتا ہے : یعنی ہمارے لوگوں کے وقار کی بحالی اور خاص طور پر اپنی خواتین کی امکانی قابلیتوں کو بروئے کار لانا۔ ان گھروں کو غربت اور مایوسیوں سے بچانے کے لئے فنڈز کی فرہاہمی پر ہم کوکا کولا کے بہت شکرگزار ہیں۔ ”

کو کا ۔کولا کمپنی کے بارے میں:

کوکا۔ کولا دنیا میں مشروبات تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے جو صارفین کو 500 اسپارکلنگ اور اسٹل برانڈز کی بدولت تر و تازہ رکھتی ہے ۔ دنیا کے سب سے قیمتی برانڈ کے طور پر مانے جانے والے کوکا ۔ کولا کے علاوہ کمپنی کے پاس 12 دیگر بلین ڈالر برانڈس بشمول ڈائٹ کوک،فانٹا،اسپرائٹ ،کوکا۔کولا زیرو ،وٹامن واٹر،PowerAde،منٹ میڈ اور Georgiaکافی شامل ہیں۔کوکا۔کولا عالمی سطح پر اسپارکلنگ مشروبات،جوس اور جوس ڈرنکس،اور تیار چائے اور کافی فراہم کرنے والی سرفہرست کمپنی ہے۔مشروبات کی تقسیم کے سب سے وسیع سسٹم کی بدولت 200 ملکوں کے صارفیں 1.6 بلین سرونگس یومیہ کے حساب سے کمپنی کی مصنوعات سے استفادہ کرتے ہیں ۔معاشرے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے اپنے وعدے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہماری کمپنی جہاں بھی کام کرتی ہے ،اس معاشرے میں ماحول کی حفاظت ، وسائل کی حفاظت، اور معاشرے کی معاشی ترقی کے لئے کردار ادا کرتی ہے۔ کمپنی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ہماری ویب سائٹ ملاحضہ کیجیے: www.thecoca-colacompany.com

ذرائع ابلاغ کے لیے رابطہ:
افسر خان
اسسٹنٹ میڈیا منیجر
ایشیاٹک پی آر
فون: 03462231281
ای-میل: afsar.kn@gmail.com
ویب سائٹ: http://asiatic-pr.blogspot.com

Check Also

Mongolian Envoy Advocates for Increased Business Exchanges to Enhance Trade Ties

Karachi, Deputy Head of Mission from the Embassy of Mongolia Lkhanaajav Munkhtushig expressed eagerness to bolster trade and investment relations with the business community of Karachi through heightened exchange of business delegations between the tw...

The post Mongolian Envoy Advocates for Increased Business Exchanges to Enhance Trade Ties appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *