Breaking News

کیروئی پٹرولیم کے ویفک ایم ایس ڈبلیو-1 شیلو واٹر مڈلائن سسپینشن وال ہیڈ سسٹم نے چین کی زیر زمین ڈرلنگ ٹیکنالوجی میں زبردست کامیابی حاصل کرلی

سنگاپور، 24 اگست 2017ء/پی آرنیوزوائر/– 22 جون 2017ء کو کیروئی پٹرولیم کی کے بہترین وال ہیڈ برانڈ ویفک (ر) کے بنائے گئے ملکیتی حل ایم ایس ڈبلیو-1 شیلو واٹر مڈلائن سسپینشن وال ہیڈ سسٹم نے اپنی اے پی آئی 17 ڈی زیر سمندر پروڈکشن سسٹم کی کارکردگی جانچ مکمل کی، زیر آب پانی و گیس کی پیداوار کے لیے چین کی مڈلائن سسپینشن ٹیکنالوجی میں خلا کو پر کیا اور چین میں زیر آب ڈرلنگ اور مائننگ ٹیکنالوجی میں ایک زبردست کامیابی حاصل کی۔ اس حل کا اجراء ملک میں زیر آب تیل و گیس کی پیداوار کے حوالے سے ایک سنگ میل ہے۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20170824/1923164-1

https://photos.prnasia.com/prnvar/20170824/1923164-1

جانچ مڈلائن ماحول میں تنصیب اور دباؤ کی مانند کی گئی ہے۔ جانچ میں  5/8″ اور 20″ کی 9 کیسنگ اسٹرنگز بالترتیب 500 ٹن اور 1,500 ٹن وزن اٹھانے کے قابل تھیں، اور 15,000 پی ایس آئی تک کے دباؤ میں کام کیا۔ پورا سسٹم لگ بھگ 150 میٹرز تک کی گہرای میں مکمل ڈرلنگ آپریشنز شروع کرنے کے  لیے لگایا جا سکتا ہے، اور کنویں کی تکمیل کے لیے پلیٹ فارم پر باندھا جا سکتا ہے۔ جانچ کے دوران کیروئی پٹرولیم نے عملی مشاہدے کے لیے گاہک کو بھی مدعو کیا، اور گاہک نے پروڈکٹ کے ڈیزائن اور معیار پر اطمینان کا اظہہار کیا۔

ہوانگ یولیانگ، کیروئی پٹرولیم میں منصوبے کے سربراہ، نے بتایا کہ ایم ایس ڈبلیو-1 شیلو واٹر مڈلائن سسپینشن وال ہیڈ سسٹم زیر آب ڈرلنگ کے دوران مڈلائن میں ہر سطح پر کیسنگ اسٹرنگز کو مہر بند اور روکتا  اور دباؤ کو قابو اور منتقل کرتا ہے۔ یہ ایک سادہ ڈیزائن، فوری تنصیب اور حفاظت کی اعلیٰ سطح پیش کرتا ہے، اور اتھلے پانی میں ڈرلنگ کے عمل کے دوران گہرے سمندر کے وال ہیڈ کی جگہ لے سکتا ہے جس سے اخراجات میں 10 سے 20 فیصد کمی آ رہی ہے۔

مڈلائن سسپینشن وال ہیڈ سسٹم کی پشت پر موجود کیروئی پٹرولیم کا ویفک (ر) گروپ روایتی وال ہیڈ، آف شور پلیٹ فارم آلات، اور اعلی مکمل زیر آب وال ہیڈز پر اپنی تحقیق و پیشرفت کو مزید مستحکم کرنے کا عمل جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایک تجربہ کار اور بین الاقوامی طور پر متنوع ماہرین کی ٹیم کے ساتھ کیروئی پٹرولیم عالمی آف شور پلیٹ فارم مارکیٹ میں اپنی ٹیکنالوجیکل مسابقت کو بہتر بنانے کی توقع رکھتا ہے، تاکہ تیل و قدرتی گیس کے حصول کو زیادہ موثر کرنا ممکن بنائے اور اپنے صارفین کو کامیاب ہونے میں مدد دے۔

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20170824/1923164-1

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]