Breaking News

کینٹن میلہ: ایک خوش کن منظرنامہ

عالمی اقتصادی ترقی نئے سال تجارت میں اضافے کے لیے تیار

گوانگ چو، چین، 13 جنوری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ –

اس وقت جبکہ 2013ء میں دونوں کینٹن میلوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تجارت اور شرکت عموماً مستحکم رہی، ایک صحت مند عالمی اقتصادی منظرنامے کا مطلب ہے کہ چین کا سب سے معروف تجارتی میلہ 2014ء میں مزید امید افزاء صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔ 600 سے زیادہ شریک اداروں میں کیا گیا سروے ظاہر کرتا ہے کہ نصف سے زیادہ بڑھتے ہوئے تجارتی سال کے حوالے سے پرجوش ہیں، جبکہ میلہ اس میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

کینٹن میلے کو عام طور پر چینی معیشت کی صحت کے پیمانے کے طور پر دیکھا جا تا ہے۔ کمزور عالمی طلب کے مستقل مسائل کے باوجود چین کی غیر ملکی تجارت 2013ء کے مشکل سال میں بھی ایک اچھی صورت میں نکل آئی۔ حکومتی ذرائع  کے مطابق چین کی بین الاقوامی تجارت میں نومبر میں 9.3 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا، جبکہ برآمدات12.7 فیصد اضافے کے ساتھ  200 ارب امریکی ڈالرز تک جا پہنچیں۔ یہ ممکنہ طور پر 2013ء کے لیے بیجنگ کے 8 فیصد کے سالانہ تجارتی نمو ہدف کو مہمیز دے گا۔

پیش بندیوں کے مطابق چین کی غیر ملکی تجارت رواں سال میں آگے کی جانب بڑھنے کے رحجان کو تقویت دے گی، جس میں اضافہ 2013ء سے کم نہ ہوگا۔ 2014ء میں تجارت کے ریکارڈ 4 ٹریلین امریکی ڈالرز تک پہنچنے کے امکانات کے ساتھ چین پہلی بار حجم کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا تاجر ملک بن جائے گا۔

بین الاقوامی تجارتی ماحول کے حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) دونوں نے 2013ء میں 3 فیصد کے مقابلے میں اس سال معیشت کے 3.6 فیصد اضافے کی پیش بینی کی ہے۔

یورپی اتحاد (ای یو) ریاستہائے متحدہ امریکہ (یو ایس) میں اقتصادی ترقی چینی برآمدات میں اضافے کو سہارا دینے میں مدد کررہی ہے، اور یہ رحجان اس سال بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ امریکہ میں اقتصادی نمو سے تحریک پاکر، جو 2013ء کی تیسری سہ ماہی میں 4.1 فیصد سال بہ سال اضافہ رہا، چینی کھلونوں کی امریکہ کو برآمدات 5.5 فیصد اضافے کے ساتھ 2013ء کی اولین تین سہ ماہیوں میں 2.95 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئیں، جبکہ یورپی یونین کو کھلونوں کی برآمدات میں بھی اسی عرصے کے دوران اضافہ ہوا۔

چینی برآمد کنندگان موجودہ اقتصادی صورتحال کےحوالے سے خاص طور پر پرجوش ہیں۔ 500 سے زائد برآمد کنندگان کے حالیہ سروے میں دوتہائی سے زائد نے ظاہر کیا کہ 2014ء کی پہلی ششماہی میں ممکنہ طور پر تجارتی آمدنی میں سال بہ سال اضافہ ہوگا۔البتہ ناقابل پیش بینی اتار چڑھاؤ، قدر پاتا رینمنبی اور بڑھتے ہوئے پیداواری اخراجات بدستور خدشات ہیں۔

کینٹن میلے کے منتظمین کی نگاہیں بہار و خزاں کی نمائشوں میں تمام شرکاء کے خیرمقدم پر مرکوز ہیں، جو چین کی بڑھتی ہوئی سودمند مارکیٹ کے لیے بہترین راستہ ہیں۔

ذریعہ: کینٹن میلہ

Check Also

KP CM directs to prepare plan for promotion of sports in province

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Ali Amin Gandapur has directed the authorities concerned to devise a comprehensive plan for promotion of sports and healthy activities in the province. Presiding over a meeting in Peshawar today, he directed to orga...