Breaking News

گلوری اسپورٹس انٹرنیشنل نے کے-1 وڈیو لائبریری کے حقوق حاصل کرلیے

– کے-1 ٹروو کی شمولیت جی ایس آئی ورلڈکو مشہور اور پیشہ ورانہ کک باکسنگ پروگرام کا سب سے بڑا دستاویزات کا حامل بناتی ہے

نیو یارک، 18 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

گلوری اسپورٹس انٹرنیشنل نے کے-1 پروگرامنگ کے بیشتر حصص حاصل کرلیے ہیں، جو کھیلوں کی تاریخ میں مشہور ترین کک باکسنگ پروموشنز میں سے ایک ہے۔ یہ نیا حصول جی ایس آئی کے تحت کک باکسنگ پروگرامنگ کے گھنٹوں کی کل تعداد کو تقریباً 3,000 تک لے جاتا ہے۔

Logo%20for%20GLORY%2C%20the%20worlds%20premier%20kickboxing%20league. گلوری اسپورٹس انٹرنیشنل نے کے 1 وڈیو لائبریری کے حقوق حاصل کرلیے

Logo for GLORY, the world’s premier kickboxing league.

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130801/NY57546LOGO)

جی ایس آئی بذات خود مواد پیش کرنے والا بھی ہے، جو 170 سے زیادہ خطوں میں پروگرامنگ پیش کر رہا ہے۔ جی ایس آئی نے حال ہی میں امریکہ میں اسپائیک ٹی وی (وایاکوم کے ایک یونٹ) کے ساتھ ٹیلی وژن تقسیم کا ایک بڑا معاہدہ کیا ہے، جس کا پہلا ایونٹ 12 اکتوبر 2013ء بروز ہفتہ کو شروع ہوگا؛ گلوری 11 شکاگو مشرقی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوف مین اسٹیٹس کے سیئرز سینٹر سے پرائم ٹائم میں براہ راست نشر ہوگا۔

اسکاٹ روڈمین، گلوری کے نان-ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نے کہا کہ “ہم کے-1 کیٹلاگ کے فیوجی ٹی وی کے حصے کو کامیابی سے حاصل کرنے اور گلوری لائبریری میں تاریخی کے-1 فوٹیج کا بڑا حصہ شامل ہونے پر خوش ہیں۔”

گلوری  نے خاص طور پر جاپان میں کے-1 کے سابق پروموٹر ایف ای جی کے دیوالیہ ہونے سے یہ حصص حاصل کیے۔ حقوق کا پیکیج جاپان میں فیوجی ٹی وی پر نشر ہونے والے کے-1 ایونٹس پر مشتمل ہے اور اس میں 1993ء سے 2006ء اور اس کے آگے دنیا بھر میں ہونے والے کے-1 گراں پری فائنلز شامل ہیں۔

کے-1 فوٹیج گلوری کی موجودہ لائبریری کو مکمل کرتی ہے، جس میں اس کے شو ٹائم، نیکو، یونائیٹڈ گلوری اور گلوری کی پیش کردہ پروگرامنگ اور براہ راست ایونٹس شامل ہیں۔ یہ تاریخی لڑائیاں اب گلوری کی برانڈ چھتری تلے ہیں۔

اینڈریو وٹیکر، چیف ایگزیکٹو، گلوری اسپورٹس انٹرنیشنل، نے کہا کہ “اسپائیک ٹی وی پر گلوری کی پروگرامنگ کےآغاز اور قومی امریکی ٹیلی وژن پر دکھاوٹ کے ساتھ لڑائی کے پرستار جلد دیکھیں گے کہ کیوں گلوری لڑائی کے کھیلوں میں نئی زبردست خبر ہے۔”

گلوری کے بارے میں:

2012ء میں قائم ہونے والا گلوری ایک پیشہ ور مارشل آرٹس آرگنائزیشن اور ٹیلی وژن سروس فراہم کرنے والے ادارے گلوری اسپورٹس انٹرنیشنل (GSI) کی ملکیت ہے اور اسی کی جانب سے چلایا جاتا ہے، اس کے دفاتر نیو یارک، لندن، ایمسٹرڈیم، سنگاپور اور ٹوکیو میں ہیں۔ گلوری پروگرامنگ 170 سے زائد خطوں میں دیکھی جاتی ہیں۔ گلوری کک باکسنگ قوانین کراٹے، موئے تھائی، تائی کوان ڈو اور روایتی باکسنگ جیسے مختلف لڑائی والے کھیلوں پر مشتمل ہیں۔ ہمیں فیس بک پر لائیک کیجیے، ٹوئٹر پر @GLORY_WS فالو کیجیے اور دیکھئے www.gloryworldseries.com پر۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]