Breaking News

گیم چینج ریو: دنیا کو برباد کریں یا اپنے سیارے کو بچائیں؟

واشنگٹن، ڈی سی، زیورخ اور فرینکفرٹ، جرمنی، 15 مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

فرق پیدا کرنے والا ایک گیم اس ہفتے جاری کیا جا رہا ہے: کھلاڑی اب تک عوامی سطح پر ظاہر نہ کیے گئے حقیقی دنیا کے ڈیٹا میں سے انتخاب کے ذریعے دنیا کو تباہ و برباد کر سکتے ہیں یا سیارے کو بچا سکتے ہیں ۔ فیس بک گیم کا مقصد جون میں ریو+20 اجلاس سے لوگوں کو گفتگو کے بجائے عمل پر راغب کرنا ہے۔

گیم چینج ریو ہماری زمین کو درپیش حالیہ پیچیدگیوں سے نمٹنے کا ایک زبردست طریقہ ہے۔ 1995ء میں ورلڈ فوڈ پرائز جیتنے والے اور گیم کے ابتدائی آغاز کنندگان میں سے ایک ہانس ہیرس نے کہا کہ “ایک مرتبہ جب ہم میں سے بیشتر افراد اس حوالے سے مسائل کو سمجھنا شروع کر دیں گے، تو ہم صورتحال کو تبدیل کرنے کے زیادہ امکانات کے حامل ہوں گے۔”

تقریباً 20 سال قبل، اقوم متحدہ کی ریو دے جنیرو میں ہونے والی کانفرنس ارتھ سمٹ نے، ہمارے سیارے کے مستقبل کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجائی تھی۔ اس کے بعد بہت کم پیشرفت ہوئی ہے اور ریو+20 عالمی سطح پر اس جمود ہی کو توڑنے کے لیے بلائی گئی ہے اور آخر کار تبدیلی کو بروئے کار لانا ہے۔ لیکن یہ پیشروانہ اجلاس کئی مستقل فوائد کے خلاف اور صرف عوامی سطح پر زبردست دباؤ کے لیے ہے، جو منظرنامے کی تبدیلی کی امید ہے۔

ہیرن نے کہا کہ “ہم نے ‘گیم چینج ریو’ کو لوگوں تک یہ پیغام پہنچانے کے لیے بنایا ہے کہ غالباً ہم دیگر ذرائع سے اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکتے۔” حقیقتاً عالمی بنانے کے لیے، گیم انگریزی، عربی، چینی، فرانسیسی، جرمنی، پرتگیزی اور ہسپانوی زبانوں میں دستیاب ہے۔ سب سےزیادہ اسکور بنانے والے افراد کے لیے ریو سمٹ کا دورہ انتظار کر رہا ہے اور ہفتہ وار چیمپئن کھلاڑیوں کے لیے اضافی انعامات بھی ہیں۔

گیم چینج ریو حقیقی دنیا کے ڈیٹا تک رسائی دیتا ہے جو اب تک صرف ماہرین اور پالیسی سازوں کے لیے دستیاب تھا۔ ملینیم انسٹیٹیوٹ کے گرین اکنامی ماڈل پر مبنی، جو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) کی کمیشن یافتہ تھا، یہ گیم عالمی معیشت کے تمام متعلقہ شعبوں اور دستیاب قدرتی وسائل کا حامل ہے۔ یہ تمام عناصر منسلک ہیں اور پالیسیوں کے اثرات اپنی مکمل پیچیدگیوں کے ساتھ دیکھے گئے ہیں۔ ماڈل 5 ہزار سے زائد اشاریے رکھتا ہے اور 125 پالیسی کارڈز تیار کیے گئے ہیں، یوں گیم 100 ملین سے زائد ممکنہ نتائج کا حامل ہے۔

گیم چینج ریو ماحولیاتی ڈیولپمنٹ کی فاؤنڈیشن بایووژن، کوڈ سسٹین ایبل اور ملینیم انسٹیٹیوٹ، کی ذہنی اختراع ہے ، جس کا مقصد ایسے مسائل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے جنہیں آنے والی نسلوں کےزمین پر اپنی زندگیوں کا لطف اٹھانے کے لیے حل کرنا ضروری ہے اور ساتھ ساتھ ہمیں درپیش مسائل کے لیے حل تجویز کرنا بھی۔

گیم کھیلنے، مزید معلومات، انٹرویو کے مواقع اور تصاویر کے لیے http://www.gamechangerio.org/media پر جائیے۔

ذریعہ: بایو وژن – فاؤنڈیشن فار ایکولوجیکل ڈیولپمنٹ، کوڈ سسٹین ایبل، ملینیم انسٹیٹیوٹ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *