Breaking News

گیٹس فاؤنڈیشنز اور شراکت دار 2011ء عالمی یوم پولیومناتے ہوئے

AsiaNet 46930

سیاٹل، 22 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

رواں سال عالمی یوم پولیو (24 اکتوبر 2011ء) کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور شراکت داروں کی ایک عالمی برادری پولیو کے خاتمے کے لیے بڑھتی ہوئی وابستگی اور سیاسی رہنماؤں سے زیادہ احتساب، اور دنیا بھر میں حامیوں کو اپنی آواز بلند کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔

اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا اثاثے ملاحظہ کرنے کے لیے کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/gatesfoundation/49365

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111022/MM91577)

گیٹس فاؤنڈیشن کے کو-چیئر بل گیٹس نے کہا کہ “ہمارے پاس پولیو کے خاتمے کے لیے غیر معمولی موقع موجود ہے لیکن ہمیں بہتر عالمی وابستگی، قیادت اور فنڈنگ کی ضرورت ہے، ہم  روٹری، ایف سی بارسلونا اور گلوبل پاورٹی پروجیکٹ جیسے غیر معمولی شراکت داروں کے ساتھ کام کررہے ہیں تاکہ پولیو کے خاتمے کو ترجیح  میں شامل کرنے میں مدد دی جا سکے۔”

دو دہائی قبل پولیو دنیا بھر میں ہر سال ساڑھے تین لاکھ بچوں کی موت یا معذوری کا سبب بنتا تھا۔ اس کے بعد سے زندگیاں بچانے والی ویکسینوں نے پولیو کے پھیلاؤ کو ڈرامائی طور پر کم کیا۔ یہ بیماری سے تحفظ اور بچوں کو زندگی کا ایک صحت مند آغاز فراہم کرنے کے لیے بہترین طویل المیعاد سرمایہ کاری ہے۔

آج دنیا اس ہدف کو 99 فیصد تک حاصل کر چکی ہے۔ لیکن چین اور چاڈ میں حال ہی میں اس مرض کا پھوٹ پڑنا، اور ساتھ ساتھ نائیجیریا اور پاکستان میں مستقل چیلنج نے ہمیں یاد دلایا ہے کہ اگر پولیو کہیں بھی موجود ہے تو اس کے پھوٹ پڑنے کا خطرہ ہر جگہ موجود ہے۔

ہدایت برائے مدیران عالمی یوم پولیو اور پولیو کے خاتمے کی اہمیت کے حوالے سے دنیا بھر میں سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔

ہائی ریزولیوشن تصاویر اور فوٹیج یہاں دستیاب ہوگی:

http://www.gatesfoundation.org/press-room/Pages/news-market.aspx

فاؤنڈیشن اور اس کے شراکت دار پولیو کی جانب کس طرح متوجہ کر رہے ہیں اس بارے میں مزید جاننے کے لیے مندرجہ ذیل روابط ملاحظہ کیجیے:

22 اکتوبر ، بارسلونا، ہسپانیہ          ایف سی بارسلونا اشبیلیہ کے خلاف مقابلے کے دوران مختلف سرگرمیاں کرے گا۔ ایف سی بی کے کھلاڑی عالمی یوم پولیو کے موقع پے “End Polio” کی جرسیاں پہنیں گے۔

http://www.facebook.com/morethanagoal

24 اکتوبر، ٹوکیو، جاپان                گیٹس فاؤنڈیشن اور مقامی شراکت دار ایشیا-پیسفک ڈائیلاگ فار ہیلتھ اسٹریٹجی کے نفاذ کے حوالے سے مختلف پولیو متعلقہ سرگرمیاں کریں گے جس میں ٹوکیو ٹاور کو روشنی سے سجانا بھی شامل ہے۔

تقریب کی تصاویر یہاں پیش ہوں گی:

http://www.gatesfoundation.org/press-room/Pages/news-market.aspx

24  اکتوبر، واشنگٹن ڈی سی           بل گیٹس اور روٹری انٹرنیشنل کے نمائندے اجتماع میں امریکی رہنماؤں کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی مدد جاری رکھنے پر حوصلہ افزائی کریں گے۔

http://www.rotary.org/en/MediaAndNews/News/Pages/111010_news_WPD_preview.aspx

24  اکتوبر، سیاٹل، واشنگٹن           گیٹس فاؤنڈیشن پولیو کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے حامیوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے

http://www.gatesfoundation.org/endpolio

28 تا 30 اکتوبر، پرتھ، آسٹریلیا پرتھ،آسٹریلیا  میں جان لیجنڈ کی موجودگی میں پولیو کے خاتمے کے لیے محفل موسیقی کا انعقاد، آسٹریلیا 2011ء دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے سلسلے میں ایجنڈے پر کئی پولیو متعلقہ سرگرمیاں رکھنے والا پہلا ملک ہے۔

http://www.theendofpolio.com/home/2011/09/the-end-of-polio-concert

http://www.theendofpolio.com

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن

ہرزندگییکساںاہمیتکیحاملہے،اسیقینکےذریعےاپنیراہیںمتعینکرنےوالیبلاینڈمیلنڈاگیٹسفاؤنڈیشندنیابھرکےافرادکوصحتمندوسیرحاصلزندگیفراہمکرنےمیںمدددیتیہے۔ ترقیپذیرممالکمیں،اسکینگاہیںلوگوںکیصحتکوبہتربنانےاورانہیںخودکوبھوکاورانتہائیغربتسےباہرنکلنےمیںمدددینےکاموقعفراہمکرنےپرمرکوزہیں۔ریاستہائےمتحدہامریکامیں،اسکیخواہشاسامرکویقینیبناناہےکہتمامافراد – بالخصوصوہجنکےپاسوسائلکمہیں – کواسکولاورزندگیمیںکامیابیکےلیےضروریمواقعتکرسائیحاصلہو۔ سیاٹل،واشنگٹنمیںواقعفاؤنڈیشنکیقیادتسیایاوجیفریکساورشریکچیئرولیمایچگیٹسسینئرکررہےہیں،اوربلاورمیلنڈاگیٹساورویرنبوفیٹکیزیرہدایتکامکررہےہیں۔ مزیدمعلوماتکےلیےhttp://www.gatesfoundation.orgملاحظہ کریں یا فیس بک [http://www.facebook.com/billmelindagatesfoundation] اور ٹویٹر [http://twitter.com/gatesfoundation] پر گفتگو میں شامل ہوں۔

ذریعہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن

رابطہ: +1-206-709-3400، media@gatesfoundation.org

Check Also

‫ٹرینا سولر کا پاکستان میں مقامی مارکیٹ لیڈرز کے اشتراک سے قابل تجدید توانائی کیلئے پائنئیرایڈوانسڈ سولر سلوشن پیش کرنے کا اعلان۔

لاہور، پاکستان، ۲۰ مئی ۲۰۲۴ْ۔۔۔ پی آر نیوز وائر/۔۔  ٹرینا سولر، اسمار ٹ پی وی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *