Breaking News

یوئیفا اور پیپسی (ر) لا رہے ہیں اولین عظیم الشان براہ راست موسیقی یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل میں

ایلیسیا کیز 28 مئی کو یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل کی افتتاحی تقریب میں فن کا مظاہرہ کریں گی

لندن اور پرچیز، نیو یارک، 27 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

یوئیفا اور پیپسی (ر) یہ اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں کہ تاریخ میں پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل کی افتتاحی تقریب میں ایک عالمی براہ راست موسیقی کارکردگی پیش کی جائے گی۔ 28 مئی کو میلان، اٹلی کے استادیو گوئسپ میازا میں ہونے والی “یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل افتتاحی تقریب از پیپسی” میں یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل کے لیے براہ راست تفریح کے نئے دور کے آغاز کے لیے افتتاحی گلوکارہ کے طور پر ایلیسیا کیز پیش ہوں گی۔ 220 سے زیادہ ممالک میں پیش ہونے والا یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سالانہ کھیلوں کا موقع ہے۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160425/359647

ایلیسیا کیز نے کہا کہ “میں یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل میں اپنی نئی موسیقی پیش کرنے پر بہت خوش ہوں، یہ ایسی تقریب ہے جس کا جشن دنیا کے ہر کونے میں منایا جاتا ہے۔ یہ تاریخ کا ایک زبردست موقع ہوگا، ایسا جو ان تمام مشابہتوں کی روح کی نمائندگی کرتا ہے جو کہیں بھی رہتے ہوئے اور کچھ بھی ہوتے ہوئے ہمارے درمیان یکساں ہیں۔ مجھے اتنے ہر دلعزیز موقع کا خاص حصہ بننے پر فخر ہے۔”

رواں سال “یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل افتتاحی تقریب از پیپسی” عالمی معیار کی موسیقی، تفریح اور کھیل کی دنیاؤں کو یکجا کرے گی، اور ساتھ ہی میزبان شہر میلان کو ڈیزائن اور فیشن کے لیے تسلیم کرنے کا جشن منائے گی۔

کارلا حسن، ایس وی پی گلوبل برانڈ مینجمنٹ، گلوبل بیوریج گروپ، پیپسی کو نے کہا کہ “موسیقی، تفریح اور کھیل ہمیشہ پیپسی کی روح کا اہم حصہ رہے ہیں۔ ہم ایسا برانڈ ہے جس نے تفریحی مارکیٹنگ کو ایجاد کیا اور تخلیقی سرحدیوں کو مزید پھیلائے رکھا۔ پہلی بار یوئیفا چیمپئز لیگ فائنل کے حصے کے طور پر عالمی اسٹیج تخلیق کرکے پیپسی ایک زبردست و یادگار لمحہ پیش کرے گا جو میدان میں زیادہ وسیع عالمی شائقین لائے گا، 2016ء فائنل کے حوالے سے دلچسپی میں اضافہ کرے گا اور دنیا کے پسندیدہ ترین کھیل نظاروں میں سے ایک کے لیے نئی روایت قائم کرے گا۔”

یہ تجدید کردہ افتتاحی تقریب یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ساتھ پیپسی کوہ کی موجودہ شراکت داری کی توسیع ظاہر کرتی ہے، جو دنیا کے پرجوش ترین موسیقاروں کو سب سے زیادہ عالمی ناظرین کے سامنے لا رہی ہے اور دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سالانہ کھیلوں کے ایونٹ کی دلچسپی اور عظمت میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔ پیپسی کو نے ابتدائی طور پر 2015ء میں یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ساتھ قوتیں مجتمع کیں، جب اس نے معروف یورپی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا جہاں لیز، گیٹوریڈ اور پیپسی میکس/پیپسی مقابلے کے سرفہرست برانڈز کی حیثیت سے پیش کی گئیں۔

گائے-لارینٹ ایپسٹین، یوئیفا مارکیٹنگ ڈائریکٹر، نے تبصرہ کیا کہ “موسیقی میں ایک مثالی اور شاندار تاریخ کے ساتھ پیپسی دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ایونٹ میں پہلی بار عظیم الشان موسیقی کارکردگی کو لانے کے لیے بہترین شراکت دار تھا، اور یوئیفا بہت خوش ہے کہ میلان میں ایلیسیا کیز کے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل یورپی فٹ بال نقطہ عروج ہے، جو براعظم کی دو بہترین ٹیموں کو مقابل لاتا ہے۔ اس انتہائی محترم اور اور حقیقی عالمی گلوکارہ کا یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل سے قبل کارکردگی پیش کرنا مقابلے کی کشش میں کہیں زیادہ اضافہ کرتا ہے اور یوں اسے وسیع تر شائقین تک پہنچاتا ہے، جو بالآخر یو سی ایل کی عالمی ساکھ کو مزید بہتر بنائیں گے۔”

“یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل افتتاحی تقریب از پیپسی” کارکردگی کے ساتھ کیز – جنہوں نے حال ہی میں امریکا میں این بی سی کے ہٹ شو دی وائس کے سیزن 11 میں شمولیت اختیار کی ہے اور رواں سال اپنا 8 واں البم جاری کریں گی – کارکردگی کے لیے شامل مہم کے عناصر کی مختلف اقسام میں پیش ہوں گی۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.facebook.com/uefachampionsleague

یوئیفا کے بارے میں

یوئیفا – یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشنز – یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی ہے۔ یہ یورپ بھر میں پھیلی 54 قومی فٹ بال ایسوسی ایشنز کی انجمن ہے۔ اس کے مقاصد یورپی فٹ بال کے حوالے سے سوالات کو برتنا، اتحاد، سالمیت، امن، اتفاق اور شفاف کھیل کی روح کے ذریعے فٹ بال کا فروغ، سیاست، نسل، مذہب، صنف یا کسی بھی وجہ سے امتیاز کے بغیر، یورپی فٹ بال کی اقدار کا تحفظ کرتے ہوئے اور یورپی فٹ بال میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعلقات رکھتے ہوئے یورپی کھیل کی مجموعی بہتود کے لیے رکن ایسوسی ایشنز کو سہارا اور حفاظت دینا ہے۔

پیپسی کو کے بارے میں

دنیا بھر کے 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں روزانہ ایک ارب سے زائد مرتبہ پیپسی کو مصنوعات کا لطف اٹھایا جاتا ہے۔ پیپسی کو نے 2015ء میں 63 بلین ڈالرز سے زیادہ کی خالص آمدنی حاصل کی، جسے مکمل خوراک و مشروبات کے پورٹ فولیو سے تحریک ملتی ہے جس میں فریٹو-لے، گیٹوریڈ، پیپسی-کولا، کویکر اور ٹروپیکانا شامل ہیں۔ پیپسی کے مصنوعاتی پورٹ فولیو میں مزیدار خوراک اور مشروبات کی وسیع رینج شامل ہے، جس میں 22 برانڈز ہیں جن میں سے ہر اپنی سالانہ اوسط خوردہ فروخت میں 1 ارب ڈالرز سے زیادہ حاصل کرتے ہیں۔ پیپسی کو کے قلب میں کارکردگی مع مقصد ہے – ہمارا ہدف درجہ اول کی مالیاتی کارکردگی پیش کرنا ہے اور ساتھ ساتھ حصص یافتگان کی قدر میں قابل تحمل نمو تخلیق کرنا ہے۔ عملی طور پر کارکردگی مع مقصد کا مطلب ہے خوراک و مشروبات کی وسیع رینج پیش کرنا ضیافت سے لے کر صحت بخش اشیائے خوردونوش تک؛ ماحول پر اپنے اثر کو کم سے کم کرنے کے لیے جدید طریقے تلاش کرنا اور اپنے آپریٹنگ اخراجات کو کم کرنا؛ دنیا بھر میں اپنے ملازمین کے لیے ایک محفوظ اور مکمل ترین کام کی جگہ فراہم کرنا؛ اور جن برادریوں میں ہم کام کررہے ہیں ان کا احترام، ان کی مدد اور ان میں سرمایہ کاری شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.pepsico.com۔

Check Also

Shehbaz Sharif expresses grief over demise of President Khuzdar Press Club

Prime Minister Shehbaz Sharif has expressed deep grief and sorrow over the sad demise of President Khuzdar Press Club Maulana Muhammad Siddique Mengal in a blast. In a statement today, he prayed forgiveness for the departed soul and commiserated wit...