Breaking News

یونین پے انٹرنیشنل نے کارڈ یافتگان کے فوائد میں اضافے کے لیے 80 ہوائی اڈوں کی ڈیوٹی فری شاپس کے ساتھ اشتراک کرلیا

شنگھائی، چین، 20 مارچ، 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ / — یونین پے انٹرنیشنل نے 20 مارچ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے 16 مشہور عالم ڈیوٹی فری گروپس کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے 70 ہوائی اڈوں کی 80 ڈیوٹی فری شاپس پر خصوصی رعایت کا نیا فائدہ پروگرام جاری کردیا ہے۔ یونین پے کارڈز کے حامل (کارڈ نمبر جو 62 سے شروع ہوتے ہیں) بین الاقوامی سفر کے دوران رعایتی اور باسہولت خریداری کرتے ہوئے کم از کم 5 فیصد خصوصی رعایت کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

یونین پے انٹرنیشنل کے چیف برانڈنگ افسر ڈونگ لی نے کہا کہ “اب جبکہ چین دنیا بھر میں سیاحوں کا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے، ہم انرحجانات پر پورا اتر رہے ہیں جو انفرادی اور تفصیلی دورے ہمارے عالمی کارڈ یافتگانکے لیے فوائد کے نظام کو مسلسل بہتر کرکے مشہور بنا چکے ہیں۔”

“ہوائی اڈوں کی ڈیوٹی فری شاپس سفر کے دوران کئی افراد کے لیے خریداری کی لازمی جگہ ہوتی ہیں، ہم فائدہ کا جدید ترین پروگرام جاری کرکے مقامی اور غیر ملکی کارڈ یافتگان کو دنیا بھر میں ہوائی اڈوں پر بہتر کارڈ استعمال تجربہ دینا چاہتے ہیں۔”

یہ پچھلے سال کے ایک پروگرام کی بہتر شکل ہے جو 60 ہوائی اڈوں کی ڈیوٹی فری شاپس پر خصوصی رعایت پیش کرنے کے ساتھ کئی نمایاں سہولیات رکھتا تھا۔

یہ ہانگکانگ، تائیوان، جاپان، جنوبی کوریا، جنوب مشرقی ایشیا، یورپ، شمالی امریکہ، آسٹریلیا، نیوزیلینڈ اور مشرق وسطیٰ جیسے مشہور مقاماتسمیت ایک وسیع رینج کا احاطہ کرتا ہے۔ مسافروں کی آمدورفت کے حوالے سے دنیا کے سرفہرست 20 ہوائی اڈوں میں سے کل 17 پروگرام میں شریک ہیں۔

کارڈ یافتگان کم از کم 5 فیصد رعایت کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ دریں اثناء، پروگرام یوم مزدور اور گرما کی تعطیلات کا بھی احاطہ کرتا ہے جس کے دوران چینی مسافر سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ 30 فیصد کے قریب ڈیوٹی فری شاپس، جن میں پیرس چارلسڈیگال، ٹورنٹوپیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اینگورا رائے انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی شامل ہیں، 2015ء کے اختتام تک پیشکشوں میں توسیع کریں گی۔

نئے مرچنٹس کی بڑی تعداد شامل ہیں۔ روس، اٹلی، قطر، جنوبی افریقہ، فن لینڈ، بیلجیئم اور فجی جیسے ابھرتے ہوئےسیاحتیمقامات کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل گوانگ چو، ہانگ چو اور کنمنگ سمیت 5 مقامی ہوائی اڈوں کی ڈیوٹی فری شاپس پر غیر ملکی یونین پے کارڈ یافتگان کے لیے فوائد بھی پیش کرتا ہے۔

اس وقت غیر ملکی یونین پے قبولیت کا جال 150 ممالک اور خطوں تک پھیل چکا ہے۔ یونین پے کارڈز دنیا بھر میں 26 ملین مرچنٹس اور 1.8 ملین اے ٹی ایمز پر قبول کیا جاتا ہے۔ یونین پے چین سے جانے والے سیاحوں کے لیے ادائیگی کا ترجیحی خدمات فراہم کنندہ بن چکا ہے۔ گزشتہ سال سے یونین پے انٹرنیشنل نے ہوائی اڈوں کی ڈیوٹی فری شاپس، اہم کاروباری مراکز اور سیاحتیمقامات پر رعایتوں کے ساتھ فائدے کا پروگرام شروع کیا تھا۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Check Also

Mongolian Envoy Advocates for Increased Business Exchanges to Enhance Trade Ties

Karachi, Deputy Head of Mission from the Embassy of Mongolia Lkhanaajav Munkhtushig expressed eagerness to bolster trade and investment relations with the business community of Karachi through heightened exchange of business delegations between the tw...

The post Mongolian Envoy Advocates for Increased Business Exchanges to Enhance Trade Ties appeared first on Pakistan Business News.