Breaking News

یو ایس پیٹنٹ آفس نے کوپان کی فلوکڈ سویبس ایجاد کو پیٹنٹ سے نواز دیا

AsiaNet 47866

موریتا، کیلیفورنیا، 23 دسمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

یو ایس پیٹنٹ آفس نے کوپان کو حیاتیاتی نمونہ جات حاصل کرنے کے لیے ایجاد کردہ فلوکڈ سویبس کے لیے پیٹنٹ سے نواز دیا ہے۔ انتہائی جامع اور محتاط انداز سے کی گئی جانچ کے بعد یہ منظوری فلوکڈ سویب کی ایجاد پر دنیا بھر میں کوپان کے پیٹنٹ پورٹفولیو کو مضبوط بناتی ہے ۔ کوپان کی انقلابی ایجاد اب ہر ملک* میں پیٹنٹ سے نوازی جائے گی جہاں وہ درخواست داخل کرے گا۔

کوپان کے ایگزیکٹو وی پی نارمن شارپلس کہتے ہیں کہ “ہم امریکہ میں اپنے فلوکڈ سویبس کے ذریعے حیاتیاتی نمونے حاصل کرنے کے طریقے کے لیے پیٹنٹ حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں کیونیہ کہ ہمارے بڑھتے ہوئے دنیا بھر میں ہمارے پیٹنٹس میں ایک زبردست اضافہ ہے۔ یہ ایک حقیقی ایجاد کے لیے زبردست قدر شناسی ہے جس نے خوردحیاتیات کے قبل از تجزیاتی مرحلے کے منظرنامے کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔” متعدد آزاد تحقیقوں نے ثابت کیا ہے کہ کوپان فلوکڈ سویبس (FLOQSwabs (ٹ م)) کا استعمال نمونوں کے مقدار و معیار اور اُنہیں مختلف کلچر اور ایسے پلیٹ فارم میں چھوڑنے کو بہتر بناتاہے۔

روایتی فائبر سویبس کے مقابلے میں کوپان فلوکڈ سویبس (FLOQSwabs (ٹ م)) نمونے کو پھانسنے کے لیے اندرونی میٹریس کور کی حامل نہیں ہوتیں۔ سویبس پر موجود عمودی ریشے نرم برش نما بناوٹ کے حامل ہیں جو خلیہ جات کے نمونے جمع کرنے کو بہتر بناتے ہیں اور بایں ہمہ باریکی کے ذریعے ریشوں کے درمیان مایع نمونہ جات کو ترتیب دیتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں خود کار اور خود رو صفائی کے لیے سطح کے قریب رہتا ہے۔ کوپان فلوکڈ سویبس نے عملی طبیبوں کو نمونہ اکٹھا کرنے کا ایک آسان تر اوزار فراہم کر کے وائرولوجی کی دنیا کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے جو بہترین معیارات سے مسابقت رکھنے والے نتائج دے سکتا ہے – نیزوفیرنگیل دھلائی یا حلقی اخراج۔ کوپان فلوکڈ سویبس اور یونیورسل ٹرانسپورٹ میڈیم (UTM) کے استعمال کے ذریعے نمونہ اکٹھا کرنے کا عمل کم دخل انداز ہے۔ اسے ہسپتال کے اندر، دور دراز مقامات یا گھر پر بھی کیا جا سکتا ہے اور نمونہ جات کو تجربے کے لیے لیبارٹریوں تک بحفاظت پہنچایا جا سکتا ہے۔

شارپلس نے زور دیا کہ “کوپان فلوکڈ سویبس اور یو ٹی ایم کا وائرولوجی میں شروع کردہ انقلاب اب فلوکڈ سویبس اور ای سویب کے ذریعے بیکٹیریولوجی میں بھی رونما ہوگا، جو کوپان کے کثیر المقاصد کلیکشن اور ٹرانسپورٹ پلیٹ فارم ہیں جو روایتی ایروبک اور ایناروبک کلچر اور مالیکیولر ایسیز کے لیے موزوں ہیں۔” اپنی گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے شارپلس نے کہا کہ “فلوکڈ سویبس کے لیے امریکی پیٹنٹ ملنا حوصلوں کو تقویت بخشنے کے مترادف ہے اور ہمیں مزید جدت اختیار کرنے اور اپنے صارفین کو مائیکروبایولوجی کے قبل از تجزیہ کے مراحل کو مزید بہتر بنانے کے لیے شاندار حل فراہم کرنے کے لیے متحرک رکھے گا۔”

* کوپان کی فلوکڈ سویب کی ایجاد کے حوالے سے پیٹنٹس امریکہ، کینیڈا، یورپ، جاپان، چین، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دیے گئے ہیں۔

کوپان گروپ کے بارے میں

قبل از تجزیاتی مرحلے میں جدت طرازی کی ساکھ کے ساتھ کوپان دنیا میں تجربہ گاہوں میں نمونہ جات اکٹھے کرنے اور ان کی نقل و حمل کے لیے نظام بنانے والا معروف ادارہ ہے۔ کوپان روایتی کلچر تجزیے اور مالیکیولر ڈائیگنوسٹک ایسیز میں استعمال ہونے والے خورد حیاتی نمونہ جاتی مصنوعات کی وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.copanusa.com

ذریعہ: کوپان گروپ

رابطہ: گیبریلا پاورز

گلوبل مارکیٹنگ مینیجر

+1-800-216-4016

Gabriela.powers@copanusa.net

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *