Breaking News

‫افطار: ایکسپریس منی نے ایک ہی دن میں 20 ممالک میں اپنے صارفین کے لیے عالمی افطار کی میزبانی کی

دبئی، 11 جون 2018ء/پی آرنیوزوائر/– فجی سے کینیڈا تک، 13 مختلف ٹائم زونز میں ہزاروں افراد نے اس روز اپنے افطار کے کھانے پیش کیے

عید الفطر کے جشن کے آغاز سے ایک ہفتے سے بھی کم وقت قبل، دنیا کے قابل بھروسہ ترین رقوم منتقلی برانڈز میں سے ایک نے رمضان کے مقدس مہینے میں اپنے صارفین کے لیے یادگار افطار کی میزبانی کی۔ ایکسپریس منی نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ فجی، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، ملائیشیا، بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات، عمان، یوگینڈا، قطر، کویت، مملکت سعودی عرب، اردن، گھانا، برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں اپنے صارفین کے ساتھ رمضان کی روح پیش کی۔ 31 مئی کو 20 ممالک میں 13 مختلف ٹائم زونز میں ہزاروں ایکسپریس منی صارفین نے غروب آفتاب کے ساتھ اپنے روزے افطار کیے؛ #XMGlobalIftarBox کھجوروں، پانی، پھلوں، جوسز وغیرہ پر مشتمل تھے جو صارفین کو اپنے دن کے دوسرے کھانے کے لیے دیے گئے۔ دیکھیں #XMGlobalIftarBox کو دنیا بھر میں سفر کرتے ہوئے https://youtu.be/1nbjgwWuslQhttps://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_41cos4at/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

(تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/682262/Xpress_Money_Logo.jpg)
(تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/703998/Xpress_Money_Infographic.jpg)

منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے آشون گیدم، نائب صدر، گلوبل مارکیٹنگ، ایکسپریس منی، نے کہا کہ “ہم نے اس رمضان میں کچھ مختلف کرنے کی تیاری کی۔ افطار ایسا وقت ہے جب دوست اور اہل خانہ اپنا دن بھر کا روزہ مکمل کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ کیونکہ ایکسپریس منی خاندان، جس میں صارفین اور شراکت دار شامل ہیں، دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ 20 ممالک میں ایک ہی دن عالمی افطار کا اہتمام کریں جس کا مقصد افطار کے کھانے دنیا بھر میں اپنے صارفین کے سامنے پیش کرنا تھا۔”https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_mydg1mup/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

ساؤتھ ہال برطانیہ میں ایک ایکسپریس منی ایجنٹ شان ٹریول کے عمران وحید نے کہا کہ “رمضان دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے لیے بہت خاص ہے اور مل کر روزہ کھولنا ہماری برادری کا ایک اہم خاصہ ہے۔ یہ میرے اسٹور اور ہمارے صارفین کے لیے زبردست لمحہ تھا کہ ہمیں ایکسپریس منی کی جانب سے اتنا اچھا تحفہ موصول ہوا۔”

تعمیر تجربے پر

گزشتہ پانچ سالوں میں ایکسپریس منی خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں غیر ملکی کارکنوں کے لیے افطار کی خصوصی تقسیم کا کام کر رہا ہے اور دبئی پولیس کی حمایت سے مختلف منصوبوں کا حصہ رہا ہے۔ دبئی پولیس عالمی افطار کے لیے بہت مددگار رہی جیسا کہ میجر عبد العزیز حسن الشماری، سربراہ ٹریفک اویئرنیس سیکشن – جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک، دبئی پولیس اور کارپورل عمر مسلمان عثمان نے بھی اپنے روزے دبئی میں ایکسپریس منی کے صارفین کے ساتھ کھولے۔

ذریعہ: ایکسپریس منی

Check Also

INVNT GROUP and MSM Boost Partnership and Marketing Service Offerings in Motorsports Industry with Strategic Leadership Appointment

INVNT GROUP welcomes Roc Nation veteran, Luca Zanello, as SVP of Content Strategy New York, NY, May 02, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Building on their successful partnership, INVNT GROUP and MSM (Media & Sport Management) enhance service offerings and commercial solutions tailored for talent and brands within the booming motorsports industry. INVNT GROUP, the global […]