Breaking News

‫ایشیا بحر الکاہل میں ورچوئل انفرا اسٹرکچر ٹیکنالوجیز کی بنیاد پر نئی نیٹ ورک خدمات قائم کرنے کے لیے این ٹی ٹی اور ٹیل کام انڈونیشیا نے “اے پی اے سی ٹیلی کام انوویشن انیشی ایٹیو (اے ٹی آئی آئی)” کا آغاز کردیا

ٹوکیو، 18 اپریل 2017ء / کیوڈو جے بی این – ایشیانیٹ /– نپون ٹیلی گراف و ٹیلی فون کارپوریشن (این ٹی ٹی) اور پی ٹی ٹیل کام انڈونیشیا (لمیٹڈ) پبلک (ٹیل کام انڈونیشیا) نے 2020ء سے آگے دیکھتے ہوئے ورچوئل انفرا اسٹرکچر ٹیکنالوجیز پر توجہ کے ساتھ ایشیا بحر الکاہل میں نئی نیٹ ورک خدمات تخلیق کرنے کو مدنظر رکھتے ہوئے 17 اپریل کو تحقیق و ترقی کی ایک مشترکہ تحریک کے طور پر “اے پی اے سی ٹیلی کام انوویشن انیشی ایٹیو (اے ٹی آئی آئی)” کا آغاز کردیا ہے۔ این ٹی ٹی انفارمیشن نیٹ ورک ليبارٹری گروپ، این ٹی ٹی کے سینئر نائب صدر ٹاڈاشی آئیتو اور ٹیل کام انڈونیشیا کے شعبہ ڈیجیٹل سائنس کے ایگزیکٹو جنرل مینیجر (ای جی ایم) عارف مستعین نے ٹوکیو میں 17 اپریل کو اے ٹی آئی آئی کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔ یہ تحریک ورچوئلائزیشن کے دور میں نئی نیٹ ورک خدمات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تکنیکی تعلیم اور تصورات کے ثبوت (پی او سیز) قائم کرے گی اور اس کا مقصد دیگر شراکت داروں، بشمول دیگر خدمات فراہم کنندگان، تک اس تحریک کو وسعت دینا ہے جو اس کے اہداف میں شامل ہوں۔

فی الوقت اے پی اے سی خدمت فراہم کنندگان متعدد عمومی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جیسا کہ استحکام بوجہ قدرتی آفات (مثلاً زلزلے اور طوفان) اور ایشیا بحر الکاہل خطے میں موجود جزائر سے مشابہ جغرافیے کے ساتھ ٹریفک سے متعلق منفرد مطالبات/ضروریات بوجہ آبادی کی ناہموار تقسیم (آبادی میں کمی/بیشی)۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے اے ٹی آئی آئی ایشیا بحر الکاہل خطے کے لیے نئی خدمات اور ٹیکنالوجی کی تجویز پیش کرے گی۔ علاوہ ازیں، اے ٹی آئی آئی ایشیا بحر الکاہل خطے میں متعدد شراکت کے ساتھ تعاون اور فروغ کے ذریعے مستحکم ترقی پر توجہ رکھتے ہوئے معاشرے کو فائدہ پہنچانے کے لیے انفارمیشن و کمیونی کیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے ذریعے جدید اور نئی منڈیوں کے قیام کا عمل تیز کرے گی تاکہ ایشیا بحر الکاہل کے خدمت فراہم کنندگان / ممالک کو مستقبل میں عالمی اقتصادیات میں نمایاں مقام کے خیال کو حقیقت میں بدلا جاسکے۔

ایشیا بحر الکاہل منڈی پر غور کرنے کے ساتھ مشترکہ تکنیکی تعلیم اور پی او سیز کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد ورچوئلائزیشن انفرا اسٹرکچر ٹیکنالوجیز کے فوری طور پر اور دستیاب عوامل پر توجہ رکھنا ہے تاکہ لچکدار اور موثر نیٹ ورک خدمات کا ادراک کیا جاسکے۔ ابتدا میں، درج ذیل تین منصوبے قائم کیے گئے ہیں:

  • ہائی ویلیو-ایڈڈ نیٹ ورک سروسز،
  • سرور پلیٹ فارم ورچوئلائزیشن، اور
  • فلیکسیبل ایکسز نیٹ ورک ورچوئلائزیشن

اے ٹی آئی آئی فوری طور پر مشترکہ تکنیکی تعلیم کا آغاز کرے گی اور درپیش ضروریات، تفصیلات اور پی او سیز نتائج پر مبنی قرطاس ابیض بھی شائع کرنا کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اے ٹی آئی آئی متعلقہ اسینڈرڈ ڈویلپنگ آرگنائزیشن (ایس ڈی اوز) اور صنعتی انجمنوں کے ساتھ ان دریافت کو تقسیم اور تعلق قائم کرے گی تاکہ اے ٹی آئی آئی کی سرگرمیوں کو مزید فروغ اور وسعت دی جائے۔

اے ٹی آئی آئی شرکت کرنے والے خدمت فراہم کنندگان اور شراکت داروں کے ساتھ ابھرتی ہوئی منڈیوں میں عملی آزمائش کے لیے بھی پرامید ہے جس سے اے ٹی آئی آئی کی تعلیمات اور پی او سیز سے حاصل ہونے والے سبق کی بنیاد پر کاروباری خدمات فراہم کرنے کی طرف قدم بڑھائے جاسکیں گے۔

این ٹی ٹی کے بارے میں

این ٹی ٹی گروپ نیٹ ورکنگ، کمیونی کیشنز، سافٹویئر اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں بہترین ٹیکنالوجی اور جدید حل فراہم کرتا ہے جس سے دنیا بھر کے کاروباری اداروں، حکومتوں اور معاشروں کو تبدیلیوں میں مدد ملتی ہے۔ این ٹی ٹی انفارمیشن نیٹ ورک ليبارٹری گروپ نے تمام چیزوں کو منسلک کرنے کی صلاحیت کے حامل انفارمیشن نیٹ ورک سوسائٹی پلیٹ فارم کی تیاری میں حصہ لینے کے لیے نیٹ ورک ٹیکنالوجی کی تحقیق و ترقی کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری ویب سائٹ http://www.ntt.co.jp/inlab/e/index.html ملاحظہ فرمائیں۔

ٹیل کام انڈونیشیا کے بارے میں

ٹیل کام گروپ سرکار کے ماتحت ایک ٹیلی کمیونی کیشنز ادارہ ہونے کی حیثیت سے انڈونیشیا میں ٹیلی کمیونی کیشنز اور نیٹ ورک خدمات فراہم کنندہ ہے۔ ٹیل کام گروپ انڈونیشیا بھر میں لاکھوں صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے جس میں ٹیلی کمیونی کیشنز خدمات کی مکمل فہرست بشمول تار اور بنا تار روابط، موبائل کمیونی کیشنز، نیٹورکنگ اور انٹرکنیکشن سروسز کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ اور ڈیٹا کمیونی کیشن سروسز بھی شامل ہیں۔ ٹیل کام گروپ معلومات، ذرائع ابلاغ اور  تعلیم بذریعہ تفریح کے  شعبے میں بھی متعدد خدمات فراہم کر رہا ہے جس میں کلاؤڈ-بیسڈ اور سرور-بیسڈ مرتب خدمات، ای-پیمنٹ کی خدمات اور آئی ٹی کے قابل، ای-کامرس اور دیگر پورٹل خدمات شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، ہمارے ویب سائٹ http://www.telkom.co.id/en/ ملاحظہ فرمائیں۔

ذریعہ: نپون ٹیلی گراف و ٹیلی فون کارپوریشن
پی ٹی ٹیل کام انڈونیشیا (لمیٹڈ) پبلک

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]