Breaking News

‫ایچ 3 سی نے پاکستان میں ڈیجیٹل ٹور2020، فیول ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن منعقد کرواءی

اسلام آباد ، 23 دسمبر ، 2020 / پی آر نیوزیوائر / — ڈیجیٹل حل (سلوشنز) کے لیڈر ایچ 3 سی نے حال ہی میں پاکستان میں اپنا عالمی ورچوئل ایونٹ “ایچ 3 سی ڈیجیٹل ٹور 2020” کا آغاز کیا ہے۔ انٹرنیشنل بزنس کے صدر اور ایچ 3 سی کے سینئر نائب صدر گیری ہوانگ نے اس موقع پر ایک تقریر کرتے ہوئے تعلیم، فنانس، حکومت اور ٹیلی کمیونیکیشن جیسے شعبوں کے مقامی شراکت داروں اور صارفین کے ساتھ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تصاویری لنک:https://mma.prnewswire.com/media/1391111/Pakistan_marks_station_H3C_Digital_Tour_2020_Turkey_Philippines_Malaysia.jpg

https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_aw9cg2u7/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

پاکستان۔ ترکی، فلپائن، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے بعد از ایچ 3 سی ڈیجیٹل ٹور 2020 کا پانچواں اسٹیشن ہے۔ عالمی ورچوئل ایونٹ کا مقصد بیرون ملک مارکیٹوں میں ایچ 3 سی کی تازہ ترین مصنوعات، حل اور سازگار پالیسیوں کا اجرا اور ڈیجیٹل فارمیشن پر تبادلے کو آسان بنانا ہے۔

گیری ہوانگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایچ 3 سی نے ڈیجیٹل نیویگیشن ، اسمارٹ فیوچر کی تھیم کے ساتھ ایک پاکستانی پارٹنر ایونٹ کی میزبانی کی ، جس میں پاکستانی مارکیٹ میں آفشلی داخلے کا اعلان کیا گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان پہلے اہم ممالک میں سے ایک ہے جہاں ایچ 3 سی نے بیرون ملک مقیم ادارہ قائم کیا ہے۔

پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے، اور پاکستانی حکومت نے “ڈیجیٹل پاکستان” پالیسی کو حکومت کے بنیادی فرائض کو ڈیجیٹل بنانے اور مستحکم قومی معیشت کی تشکیل کے لئے ٹھوس اقدامات کی منظوری دی ہے۔

گیری ہوانگ نے کہا کہ ایچ 3 سی  اپنے مقامی صارفین اور ایکو سسٹم کے شراکت داروں کے ساتھ مستحکم تعاون کے تحت ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر میں مدد کے لئے صنعت میں اپنی انفرادیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تصدیق شدہ پروڈکٹ پورٹ فولیو اور ڈیجیٹل حل پیش کرنے کا عہد کرے گا۔

ایونٹ کے دوران ایچ 3 سی نے پاکستانی مارکیٹ کے لئے نئی مصنوعات اورحل (سلوشنز) کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس میں ایپلی کیشن ڈرائیونگ نیٹ ورکنگ (اے ڈی – نیٹ) 5.0 حل، ایچ سی آئی (ہائپر کنورجڈ انفراسٹرکچر) مصنوعات یو آئی ایس (یونیفائیڈ انفراسٹرکچر سسٹم) 7.0 اور جدید ترین وائی فائی 6 مصنوعات شامل ہیں۔ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے ایچ 3 سی کی کوششوں کو شرکاء کی جانب سے ناصرف پہچان ملی بلکہ اسے سراہا بھی گیا۔

ایچ 3 سی پاکستان کے کنٹری منیجر فرینک ژہو نے کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت کے جواب میں ایچ 3 سی پاکستان میں صارفین اور پارٹنرز کے ساتھ ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کو آگے بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری اور ترقی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

فرینک ژہو کا خیال ہے کہ ایچ 3 سی نے نا صرف مقامی مارکیٹ  بلکہ اوور سیز مارکیٹ میں بھی گذشتہ کئی سالوں میں حاصل کیے گئے بہت سارے کامیاب سولوشن سے حکومت ، تعلیم ، فنانس اور دیگر  مختلف سیکٹرز کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لئے بھی بھرپور مدد فراہم کی جائے گی۔

ترکی  فلپائن، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے بعد پاکستان ایچ 3 سی ڈیجیٹل ٹور2020 کا پانچواں اسٹیشن ہے۔ ایونٹ کے ذریعہ اوور سیز مارکیٹوں میں جدید ترین مصنوعات، حل اور سازگار پالیسیاں لانے سے، ایچ 3 سی کا مقصد عالمی اعتماد کو بڑھانا، بیرون ملک مقیم ایکو سسٹم کی پارٹنرشپ کو گہرا کرنا، اور عالمی ڈیجیٹل معیشت کی تعمیر و ترقی کو آسان بنانا ہے۔

 

Check Also

King Faisal Specialist Hospital & Research Centre Leading Health Sector Transformation in Saudi Arabia

RIYADH, Saudi Arabia, May 09, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Harvard University — Eight years into Vision 2030, Saudi Arabia has made significant strides with digital innovations and enhanced access to quality care. Strategic investments in infrastructure, technology, and talent, have led to advancements revolutionizing patient care delivery and elevating the standards of healthcare locally. These […]