Breaking News

‫اے سی ای ایم ایگزیکٹو ایجوکیشن مسلسل تیسرے سال ایشیا میں نمبر 1

شنگھائی، 18 مئی 2017ء/پی آرنیوزوائر/– انتائی کالج آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ (اے سی ای ایم) کے خاص پروگرام فائنانشل ٹائمز (ایف ٹی) کی ایگزیکٹو تعلیمی درجہ بندی 2017ء میں دنیا میں 8 ویں اور ایشیا میں بہترین قرار پائے ہیں۔ گزشتہ سال نویں نمبر سے ایک درجہ ترقی پاتے ہوئے یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ کالج خصوصی پروگراموں کی درجہ بندی میں آگے بڑھا ہے۔

اے سی ای ایم پہلی بار اوپن-انرولمنٹ پروگرام کی درجہ بندی میں بھی داخل ہوا ہے اور دنیا بھر میں 32 ویں نمبر پرآیا ہے۔

مجموعی درجہ بندی کا تخمینہ خصوصی اور آزاد فہرستوں دونوں سے لگایا جاتا ہے جس میں کالج دنیا بھر میں 15 ویں نمبر پر ہے۔

ایف ٹی درجہ بندیوں کی پیمائش شرکا اور صارفین کے اطمینان اور ادارے کے تعلیمی و جامع استحکام کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

2015ء میں پہلی بار خصوصی درجہ بندی میں داخل ہونے کے بعد سے اے سی ای ایم نے مسلسل پیشرفت حاصل کی اور ایشیا میں ایگزیکٹو تعلیم کے سرفہرست ادارے کی حیثیت برقرار رکھی۔ تفصیلی مشاورت کے بعد کارپوریٹ صارفین کے لیے پیش کردہ اس کے خاص پروگرام کلیدی شعبوں میں بہت تسلیم کیے جاتے ہیں – مستقبل کے استعمال میں دنیا کے بہترین اور دو مسلسل سالوں میں پیسے کی بہترین قدر میں سرفہرست دو میں شامل ہیں۔

صارفین کورس کی پیروی اور تدریس کے طریقوں اور مواد (دونوں میں عالمی نمبر 4) اور عالمی و مقامی طریقوں کے انوکھے ملاپ کی وجہ سے بھی بہت تعریف کرتے ہیں۔

بین الاقوامی بینکاری کمپنی کے ایک صارف نے کہا کہ ‘کالج کی ساکھ، ساتھ ساتھ اس کے کورسز، کیس اسٹڈیز اور تدریس سب جدید اور بین الاقوامی احساس رکھتی ہیں، جو ہمارے ادارے کے نوجوان ایگزیکٹوز کی نئی نسل کو متاثر کرتی ہے۔ لیکن یہاں تعلیم “مکمل طور پر مغربی طرز کی تدریس” جیسی ہرگز نہیں، اس میں مقامی طور پر رئج مشقوں پر کافی توجہ دی جاتی ہے۔’

چین کے ‘بیلٹ اینڈ روڈانیشی ایٹو’ کی روشنی میں اے سی ای ایم نے نئے پروگرام جاری کیے ہیں جن میں سنگاپور میں آسیان میں چینی کاروباری افراد کے لیے کورس،بحری شاہراہ ریشم کے آغاز اور متعلقہ ممالک کی طلب کو پورا کرنے کے لیے سلک روڈ اکانمک بیلٹ کے نقطہ آغاز سن کیانگ میں اہم اسخت گری ٹی بی ای اے کے لیے  خصوصی پروگرا شامل ہیں۔

تمام کام کرنے والے مینیجرز کے لیے دستیاب اوپن-انرولمنٹ کورسز میں اے سی ای ایم ایک متاثر کن آغاز لے چکا ہے، جو پہلی مرتبہ داخل ہونے والوں میں 32 ویں نمبر پر رہا، جو خصوصی درجہ بندی کے ساتھ مل کر کالج کو دنیا میں 15 ویں نمبر پر لاتا ہے۔ فالو-اپ سپورٹ (دنیا میں نمبر 2) برائے اوپن کورسز بھی طلبہ کی جانب سے خاص طور پر نمایاں تھی۔

اے سی ای ایم کے ڈین ژو لن نے کہا کہ “ایف ٹی درجہ بندیوں میں مسلسل اچھی کارکردگی کالج کی رہنما حیثیت کی تصدیق اور ایگزیکٹو تعلیم کے شعبے میں اس کے استحکام اور معیار کا مزید ثبوت ہے۔”

Check Also

Pakistan urges Int’l community to hold India accountable for espionage in foreign countries

Pakistan has urged the international community to hold India accountable for espionage in foreign countries that is in violation international law. The call was made by Foreign Office Spokesperson Mumtaz Zahra Baloch while responding to questions at ...