Breaking News

‫جاپان میں 90 فیصد چین سہولت اسٹورز یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کرنے لگے

شنگھائی، چین، 9 ستمبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– آخرکار جاپان میں 7-11، لاسن، فیملی مارٹ اور سرکل کے سنکس چین اسٹورز نے یونین پے کارڈز قبول کرلیے، کارڈ یافتگان اب 2,000 مقامی منی اسٹاپ سہولت اسٹورز پر اپنے یونین پے ڈیبٹ کارڈز اور کریڈٹ کارڈز استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ جاپان میں 90 فیصد چین سہولت اسٹورز یونین پے کارڈز کے ذریعے ادائیگی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

جاپان نیشنل ٹورازم آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زیادہ سے زیادہ سیاح جاپان کا سفر کر رہے ہیں۔ رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں جاپان نے 11.1 ملین غیر ملکی سیاحوں کا خیرمقدم کیا جو 48 فیصد سال بہ سال اضافہ ظاہر کر رہے ہیں۔ ان سیاحوں کی اکثریت چین اور ہانگ کانگ کی ہے۔

جنوبی کوریا اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک بھی جاپان کے لیے سیاحت کے بڑے ذرائع ہیں۔ کیونکہ ان ممالک اور خطوں میں بڑے پیمانے پر یونین پے کارڈز جاری کیے جاتے ہیں، اس لیے جاپان میں تاجر یونین پے کارڈز قبول کرکے زیادہ سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گزشتہ سال کے اختتام سے یونین پے انٹرنیشنل جاپان میں روزمرہ اخراجات کے مقامات پر اپنی قبولیت کے اثرات پھیلا چکا ہے اور پانچ مزيد بڑے سہولت اسٹور چینز کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرنا ممکن بنا چکا ہے۔ اب منی اسٹاپ یونین پے کے ڈیبٹ کارڈز اور کریڈٹ کارڈز دونوں قبول کرتا ہے اور ادائیگی کے وقت پن کی ضرورت ہوتی ہے۔ 7-11، لاسن، فیملی مارٹ اور سرکل کے سنکس بغیر کسی پن تصدیق کے یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کر رہے ہیں، جو ایک مقامی طریقہ ہے۔ یونین پے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 10,000 یوآن سے کم ادائیگی کرتے ہوئے کسی پن یا دستخط کی ضرورت نہیں ہوتی ہے؛ اور جب 10,000 یوآن سے زیادہ ادائیگی کی جائے تو کارڈ یافتہ کو صرف دستخط کی ضرورت پڑتی ہے۔ کارڈ استعمال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے یونین پے انٹرنیشنل جاری کنندگان اور حاصل کنندگان کے تعاون کے ساتھ خطرہ نگرانی اور بے قاعدہ مالی سودے کا انتباہ اور کنٹرول فراہم کرتا ہے اور جاری کنندہ کارڈ یافتہ کو مختصر پیغامات کے ذریعے مالی سودے سے آگاہ کرتا ہے۔

یہ نہ صرف ادائیگی کے لیے بلکہ جاپان میں یونین پے کارڈز کے ساتھ نقدی نکالنے کے لیے بھی آسان ہے۔ 7-11 اور لاسن میں تمام اے ٹی ایمز اور فیملی مارٹ میں نصف سے زیادہ اے ٹی ایمز، ساتھ ساتھ منی اسٹاپ میں ایون بینک اے ٹی ایمز بھی نقدی نکالنے کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ یہ چین سہولت اسٹورز جاپان بھر میں پائے جا سکتے ہیں۔

یونین پے سروس سسٹم جاپان میں آن لائن اور آف لائن دونوں کا احاطہ کرتا ہے۔ 500,000 مقامی تاجر اور نصف سے زیادہ اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں، اور راکوتین گلوبل مارکیٹ ویب سائٹ یونین پے آن لائن ادائیگی کو قبول کرتی ہے۔ اپنے قبولیت ماحول اور خدمات کی صلاحیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یونین پے انٹرنیشنل جاپان میں یونین پے کریڈٹ کارڈز، ڈیبٹ کارڈز اور پری پیڈ کارڈز جاری کرکے اپنے کاروبار کی مقامی بندی کو تیز کر رہا ہے۔ یہ کارڈز مقامی اور عالمی سطح پر عموماً استعمال ہوتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Check Also

Federal Interior Minister Mohsin Naqvi visits Karachi, lauds Sindh’s IT and welfare initiatives

Karachi, Federal Interior Minister Mohsin Raza Naqvi met with Sindh Governor Kamran Khan Tesori at Governor House to discuss security, law enforcement, and other mutual concerns. Their meeting emphasized collaborative efforts to enhance peace and orde...