Breaking News

‫مرک معروف اینٹی باڈی مرکب کے لیے وائی-میبس کو پرووینٹیج (ر) مکمل پیشرفت و ساخت گری خدمات فراہم کرے گا

– آخری مرحلے کی پیشرفت میں ادویات کی آگے بڑھنےاور جی ایم پی ساخت گری شامل

– اینٹی باڈی مریض بچوں میں پیچیدہ سرکش دماغی رسولیوں کو ہدف بناتی ہے۔

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، یکم اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ مرک وائی-میبس تھراپیٹکس انکارپوریٹڈ کو اپنی پرووینٹیج (ر) مکمل تعمیری و ساخت گری خدمات فراہم کرے گا جو آخری مرحلے کی طبی پیشرفت میں وائی-میبسکی مونوکلونکل اینٹی باڈی کو سہارا دے گا۔

تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160727/393609

اینٹی باڈی، جو سرکش اغشیہ دماغ کی سب سے اندرونی جھلیوں کی رسولی نیوروبلاسٹوما کو ہدف بنا رہی ہیں اور درونی پونٹائن گلیوما کو منتشر کر رہی ہیں، مریض بچوں کے لیے ممکنہ کامیاب علاج کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ وائی-میبس کی معروف سیل لائن کی مرک کو منتقلی کے بعد اینٹی باڈی کے آگے بڑھنے اور جی ایم پی ساخت گری خدمات شامل ہوں گی جو اس وقت آخری مرحلے کی طبی پیشرفت میں ہیں۔

مرک ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور سی ای او، لائف سائنس، ادت بٹرا نے کہا کہ “بچوں میں دماغ کا سرطان خاص طور پر علاج کا ایک مشکل شعبہ ہے جسے فوری علاج کی انتہائی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنی پرووینٹیج (ر) سروسز کے ذریعے، جو پیشرفت اور ساخت گری کے لیے ایک قالب شدہ، فوری طریقہ ہے، ہم ضرورت مند مریضوں کے جدید طریقہ علاج کی جانب پیشرفت کو تیز کرنا کی توقع رکھتے ہیں۔”

تھامس گیڈ، وائی میبس کے بانی، صدر اور کاروباری پیشرفت و حکمت عملی کے سربراہ نے کہا کہ “مرک کے ساتھ اپنے معاہدے کے ذریعے وائی-میبسبہت آگے کے اور زندگی کو خطرے سے دوچار کرنے والے سرطان کے حامل بچوں کے لیے دستیاب انقلابی طریقہ علاج کی فراہمی سے وابستہ اپنے عہد کی جانب ایک اہم قدم بڑھاتا ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ ہمارے مجوزہ طبی تجربات کے لیے سی جی ایم بی ادویاتی مصنوعات 2017ء کی پہلی ششماہی میں دستیاب ہوں گی، اور ہم اس آگے بڑھتی امیونوتھراپی مصنوعات کو دنیا بھر میں زندگی کو خطرے سے دوچار کرنے والے امراض کے حامل مریضوں تک پہنچانے کا عہد کرتے ہیں۔”

مرک کا پرووینٹیج (ر) مکمل حل مصنوعات و خدمات کا ایک جامع مجموعہ ہے جو حیاتی ادویات ساز اداروں کو کلینک میں سالمہ جات میں ہونے والی پیشرفت کو تیز کرنا اور کمرشلائزیشن کی جانب بڑھنا ممکن بناتا ہے۔ کلیدی پیکیج میں عمل کی پیشرفت، سی جی ایم بی ساخت گری، تنصیباتی ڈیزائن، پائلٹ پلانٹ پیداوار کے لیے سازوسامان، عمل اور آلات کی تربیت، ٹیکنالوجی کی منتقلی، سازوسامان کی صفت اور کمرشلائزیشن کے لیے سیٹ اپ شامل ہیں۔

تمام مرک خبری اعلامیے ای میل کے ذریعے مرک کی ویب سائٹ پر دستیابی کے ساتھ ہی بیک وقت جاری کیے جاتے ہیں۔ آن لائن رجسٹر ہونے، اپنے انتخاب کو تبدیل کرنے یا سروس کو ختم کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ مرک، ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی مرک کے نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس مٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]