Breaking News

‫نئی ڈسکوری چینل سیریز شنگھائی کی ‘حیران کن کامیابیاں’ پیش کرے گی

شنگھائی، 5 نومبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/– مشہور زمانہ ماہرِ تعمیرات ڈینی فوسٹر کی میزبانی میں ڈسکوری چینل کی نئی آل-ایکسس ڈاکیومنٹری سیریز “ہاؤ چائنا ورکس II” جاری کردی گئی ہے۔ تین حصوں کی سیریز میں انہوں نے چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی کے بارے میں اندر تک غیر معمولی رسائی حاصل کی۔

مکمل ملٹی میڈیا ریلیز کے لیے یہاں کلک کیجیے: https://www.prnasia.com/mnr/discovery_201810.shtml

نیا مجموعہ چینی کاروباری منتظمین، سائنس دانوں، حکام اور عوام کے کام اور زندگی میں گہری بنیادیں رکھتا ہے، ناظرین کو جدید چین کی انوکھی کامیابیوں اور ترقیاتی منصوبوں کو پیش کرتے ہوئے چینی معاشرے کا وسیع منظر پیش کرتا ہے۔

“زندگی کے نئے راستے”

پہلی قسط کے دوران ناظرین کو شنگھائی کے نئے ثقافتی تخلیق پروگرام کا بصری گلدستہ پیش کیا جاتا ہے، جس میں نوجوان آن لائن لائیو-اسٹریمنگ اور وڈیو گیمز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو پیش کر رہے ہیں۔ ناظرین ایک معروف آن لائن ناول کے طور پر شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامے ٹومب نوٹس میں ڈینی کی کارکردگی اور ایک جدت طراز نئے میکسیکن ریستوران کے دورے پر بھی نظریں جما سکتے ہیں جو نمایاں کر رہا ہے کہ مسلسل اقتصادی و ٹیکنالوجیکل ترقی کس طرح شہر میں ثقافتی ترقی لاتی ہے۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20181101/2286702-1-a

https://photos.prnasia.com/prnvar/20181101/2286702-1-a

“ایک جڑی ہوئی دنیا”

دوسری قسط سائنسی و ٹیکنالوجیکل جدّت طرازیوں کے شعبے میں شنگھائی کی کامیابیوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جس میں ڈینی وی آر کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی پیچیدگیوں پر تحقیق کرتے ہوئے ایک وی آر کمرشل کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ بلندی سے خوفزدہ افراد ہوشیار! ڈینی ڈینی ناظرین کو شہر کے پہلے 360-ڈگری ورچوئل ریئلٹی رولر کوسٹر پر لے جاتے ہیں، جو شہر کی مشہور زمانہ اسکائی لائن پر ہوا میں معلّق ہے اور اس نئی متحرک ٹیکنالوجی کو میدان میں برسرِ عمل دکھانے میں پیش پیش ایپلی کیشنز کو تسخیر کرتی ہے۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20181101/2286702-1-b

https://photos.prnasia.com/prnvar/20181101/2286702-1-b

“منصوبہ بندی کی طاقت”

آخری قسط شنگھائی برادری کی انوکھی سرگرمی کو نمایاں کرتی ہے، جہاں شہر کے تمام عناصر مل جل کر مشاورت و منصوبہ بندی کے ذریعے شہر کی ترقی کو بہتر بناتے اور سہارا دیتے ہیں۔ مستقبل کا شنگھائی ژانگ جیانگ ہائی-ٹیکنالوجی پارک اور اس کی جدید سنکروٹرون لائٹ سورس لیب شہر کے اداروں کے مستقبل بین اقدامات کی ایک مثال کے طور پر پیش کیے گئے۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20181101/2286702-1-c

https://photos.prnasia.com/prnvar/20181101/2286702-1-c

ہاؤ چائنا ورکس II ڈسکوری ایشیا-پیسفک ٹی وی نیٹ ورک، چائنا انٹرکانٹی نینٹل کمیونی کیشن سینٹر اور چائنا اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے تعاون اور شنگھائی نیوز آفس کی مدد سے تیار کی گئی تھی۔ یہ پروگرام، جو پہلے 29 ستمبر کو آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں نشر کیا گیا، کوریائی، تھائی، ہندی، تلگو، ملے، ویت نامی، کینٹونیز، انگریزی، تمل، بنگالی اور دیگر مقامی و علاقائی زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20181101/2286702-1-d

https://photos.prnasia.com/prnvar/20181101/2286702-1-d

نئی سیریز اور اس کے نشر ہونے کے مقامی اوقات کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

https://www.facebook.com/DiscoverySEAsia/

https://www.facebook.com/DiscoveryChannelAU/

https://www.facebook.com/DiscoveryChannelIndiaOfficial/

رابطہ برائے میڈیا
جینی ژینگ

Jennie_zhang@discovery.com

وڈیو – https://cdn4.prnasia.com/002071/mnr/201810/discovery/video.mp4

وڈیو – https://cdn4.prnasia.com/002071/mnr/201810/discovery/video1.mp4

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20181101/2286702-1-a

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20181101/2286702-1-b

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20181101/2286702-1-c

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20181101/2286702-1-d

Check Also

Farming starts on barren, uninhabited lands in northern Balochistan under GPI

Under the Green Pakistan Initiative (GPI), farming has been started on barren and uninhabited lands in northern Balochistan. Pakistan Army and FC Balochistan (North) created awareness among local farmers about farming and were provided solar tubewel...