‫چین کی سیاحت کیجئے : ہینان کے بندر : اعلیٰ گلوکار بندر جنگلات میں اپنے علاقے کا درجہ بڑھا رہے ہیں

ہاہیکو،چین،30اکتوبر, 2020 /ژن ہوا-ایشیانیٹ / — ابتدا  میں یہ ایک سیٹی یا پرندوں کاچہچہانا محسوس ہوتا ہے لیکن چند منٹ میں یہ انفرادی آواز ایک ایسے کورس میں بدل جاتی ہے جودی والٹز کے “دی بلیو ڈینیوب” نغمے کی یاد دلاتی ہے۔

25 اکتوبر 2019 کو کھینچی جانے والی تصویر میں جنوبی چین کے ہینان صوبے کے بوانگلنگ نیچر ریزرو میں ایک ہینان بندر نظر آرہاہے۔

ہر صبح 6 بجے کے قریب،بندر کے گانے چین کے گرم خطے کے جزیرے ہینان کے قدیم جنگلات کو جگاتے ہیں۔جنگلات کے محافظین کے لیے یہ گھنگریالے بالوں اور خوبصورت آوازوں والے ہینان بندروں کی واپسی کا اشارہ ہے۔

اعلی نسل کے قدیم اور نایاب،ہینان کے بندروں کی تعداد ماحول کی بہتری کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔صوبے کے جنگلات کے محکمے سے حاصل ہونے والے تازہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت 33 بندر پانچ خاندانوں میں رہ رہے ہیں،جو 1970 کی آبادی سے تین گنا زیادہ ہوگئے ہیں۔

سر پر کالے بالوں والے بندر صرف جزیرہ ہینان کے بوانگلنگ نیشنل نیچر  ریزرو پارک میں پائے جاتے ہیں۔یہ بندر جنگلات کے 10میٹر اونچے درختوں پر رہتے ہیں اور شاذونادر ہی زمین پر قدم رکھتے ہیں،جس کی وجہ سے ان کی پنجروں میں نسلی افزائش مشکل ہوتی ہے۔

یہ بندر اپنے علاقائی حدود پر دعوی کرنے اور مخالف جنس کی توجہ حاصل کرنے کے لیے سریلی سیٹیوں جیسی آوازیں نکالنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔تجربہ کار تحقیق کار ان آوازوں کے ذریعے مختلف خاندانوں کی شناخت کرتے ہیں۔

1950کی دہائی میں ان کی تعداد 2,000سے زیادہ تھی،لیکن یہ نسل لکڑیوں کی تجارت کے لیے جنگلات کی کٹائی اور شکارکے لیے جلانے سے معدوم ہونے کے خطرے سے دوچارتھی۔1970 کی دہائی کے اواخر میں،بوانگلنگ میں 10سے بھی کم ہینان بندر دو خاندانوں میں رہ رہے تھے۔

انھیں معدومیت سے بچانے کے لیے مقامی حکومت نے 1980کی دہائی میں بوانگلنگ ریزرو کا قیام عمل میں لایا اور شجر کاری کی تحریکیں چلائیں۔2005سے ہینان کے محکمہ جنگلات نے 300,000 درخت لگائے ہیں جو ان بندروں کو خوراک فراہم کرتے ہیں۔جنگلات کے حکام نے محافظین کے گروپوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔

ابتدا میں یہ بندر اس بندوبست کے بارے میں شکوک و شبہات میں مبتلاتھے۔کچھ متجسس بندر رسیوں پر کچھ میٹر تک چلے،اور اگلے دن مزید آگے بڑھے۔آخرکار،پل کے بننے کے 176دن بعد کیمروں نے پہلی بار ان کا گزرنا فلم بند کیا۔تحقیق کاروں کے مطابق بندر اب یہ پل اکثر وپیشتر علاقے میں گھومنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

29آگست کو،ہینان کے گرم خطے کے جنگلات کے محکمے سے تعلق رکھنے والے انسپکٹروں نے ایک مادہ بندر کو اپنے بچے کے ساتھ ڈونگبیگلیگ،بائیشا لی کے خود مختار دیہات میں کھیلتے ہوئے دیکھا۔ماہرین نے بعد میں تصدیق کی کہ ایک نیا خاندان وجودمیں آیا ہے اور اس کے مکین ریزرو میں بڑھتے جارہے ہیں۔

ذریعہ : ہینان ٹراپیکل رین فاریسٹ نیشنل پارک ایڈمنسٹریشن

منسلک تصویری روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=375465

Check Also

ROSEN, GLOBAL INVESTOR COUNSEL, Encourages SSR Mining Inc. Investors to Secure Counsel Before Important May 17 Deadline in Securities Class Action First Filed by the Firm – SSRM

NEW YORK, May 03, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — WHY: Rosen Law Firm, a global investor rights …