Breaking News

‫2017ء گچیرا عالمی زرعی انعام کی تقریب نانجنگ زرعی یونیورسٹی میں ہوئی – ایوارڈ نباتات شناس ڈرک انزے کو دیا گیا

نانجنگ، چین، 2 نومبر 2017ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 28 اکتوبر 2017ء کو پانچویں گچیرا (GCHERA) عالمی زرعی انعام کی تقریب نانجنگ زرعی یونیورسٹی (NAU) میں ہوئی۔ زراعت کی اعلیٰ تعلیم میں دنیا کا واحد بین الاقوامی اعزاز   2017ء کا عالمی زرعی انعام پروفیسر و ڈائریکٹر گھینٹ یونیورسٹی بوٹانیکل سسٹم بایولوجی سینٹر ڈرک انزے کو پودوں کے نمو پذیر اعضاء اور حیوی کمیّت اور ثمر آوری پر تحقیق میں شاندار خدمات  پر دیا گیا۔

پروفیسر ڈرک طویل عرصے سے خود کو پودوں کے نموپذیر اعضاء، حیوی کمیّت اور بیج کے جماؤ کی شرح کے سالماتی میکانزم کے حوالے سے معموں کو حل کرنے کے لیے وقف کر چکے ہیں۔ وہ پہلے اسکالر ہیں جو پودوں کے خلیات کی میعادی باقاعدگی کے عمل پر تحقیق کر رہے ہیں۔ وہ پودوں کے خلیات کی میعادی باقاعدگی کے بنیادی عناصر جاننے اور ثابت کرنے کے لیے اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں کہ یہ عناصر پودے کی نمو اور فصلوں کی پیداوار میں کارآمد ہے۔

پروفیسر ڈرک نتائج کے اطلاق اور تبدیلی کے فروغ سے بھی وابستہ ہیں، جو متعلقہ صنعتوں میں بھی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔ “گینٹ ایگریکلچرل بایوٹیکنالوجی پارک”، جو پروفیسر ڈرک کی کوششوں سے قائم کیا گیا تھا، اس وقت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا پلانٹ بایوٹیکنالوجی مجموعہ ہے جس نے گینٹ یونیورسٹی اور کالج آف لائف سائنس کی طرف سے پودوں پر تحقیق کی بنیادی قوتوں کو جمع کیا۔ بایر، بی اے ایس ایف، سن جینٹا اور دیگر بڑے ادارے بھی فصلوں کی بہتری میں شامل ہیں۔

عالمی زرعی انعام کی تجویز پروفیسر چائی ہوچو، سابق صدر چینی اکیڈمی برائے زرعی سائنس (سی اے اے ایس) اور پروفیسر چو گوانگ ہونگ، صدر این اے یو کی جانب سے 20 اکتوبر 2012ء کو این اے یو کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پر دی گئی تھی۔ گلوبل کنفیڈریشن آف ہائیر ایجوکیشن ایسوسی ایشنز فار ایگریکلچرل اینڈ لائف سائنسز (گچیرا) اور این اے یو کی جانب سے مشترکہ طور پر دیا جانے والا انعام زراعت اور حیاتی سائنس میں رکن اداروں کی تعلیم، تحقیق و جدت کو عالمی سطح پر ترویج دینے کا مقصد رکھتا ہے اور اس مشن کے لیے  کسی انفرادی شخصیت  کی نمایاں خدمات کو تسلیم کرتا ہے۔ ڈا بی نونگ گروپ نے “اوپن فنڈ فار ورلڈ ایگریکلچرل پرائز” قائم کیا اور عطیات کے لیے تعاون کیا۔

چو گوانگ ہونگ نے کہا کہ “این اے یو گچیرا کے ساتھ مل کر عالمی زرعی انعام کو عالمی زرعی سائنس و ٹیکنالوجی میں مثالی انعام بنائے گی اور زرعی سائنس کی ترقی، جدت طرازی اور ترویج میں بہتر حصہ ڈالنے کے لیے عالمی سائنس دانوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔”

گزشتہ چند سالوں میں یہ انعام فصلوں کو بہتر بنانے، مٹی کی بحالی، فوڈ انجینیئرنگ، جانوروں کی ادویات وغیرہ کے شعبوں میں زبردست کارنامے انجام دینے والے غیر معمولی سائنس دانوں کو دیا گیا ہے جنہوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او)، اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی و ثقافتی انجمن (یونیسکو) اور دیگر عالمی اداروں کی جانب سے زبردست اہمیت اور توجہ حاصل کی۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://wapcn.njau.edu.cn/

ذریعہ: نانجنگ ایگریکلچرل یونیورسٹی (این اے یو)

Check Also

ANTH-IMDC partners with ICT Police for community engagement

Dr Akbar Niazi Teaching Hospital Islamabad Medical and Dental College (ANTH-IMDC) hosted the Islamabad Capital Territory Police (ICTP) and Islamabad Traffic Police (ITP) for the launch of the 'Police Facilitation on Wheels' project on campus. The ini...