Breaking News

118 واں کینٹن میلہ “چین کے بہترین تجارتی میلے کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے”

گوانگ چو، چین، 12 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– چین اور دنیا بھر کے معروف ادارے 118 ویں کینٹن میلے کے لیے جلد گوانگ چو میں جمع ہوں گے، جو 15 اکتوبر سے آغاز کے لیے تیار ہے۔ جدتوں اور نئے منصوبوں کے پورے مجموعے کے ساتھ چین کے اہم ترین تجارتی میلے کی جدید ترین قسط زیادہ متنوع، زیادہ صارف دوست اور تاریخ میں سب سے زیادہ منافع بخش ہونے کا عہد کرتی ہے۔

چینی مارکیٹ کے لیے اہم دروازے کی حیثیت سے کینٹن میلہ کاروبار کرنے کے لیے ایک بے مثال پلیٹ فارم ہے۔ اس اکتوبر میں پہلے سے کہیں زیادہ مصنوعات نمائش کے لیے پیش ہوں گی، جن میں 25 شعبے ہوں گے جیسا کہ باغبانی، روشنی اور چھوٹے حصوں میں منقسم بیرونی معدنی حوض ۔ تاریخ میں پہلی بار کینٹن میلہ اپنے ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارموں کے مکمل مجموعے کے ذریعے نمائش کنندگان کی مصنوعات کی تشہیر کرے گا۔

1,000 کے قریب اسٹینڈز کے ساتھ 118 واں کینٹن میلہ کہیں بڑا بین الاقوامی خیمہ پیش کرے گا۔ آسٹریلیا کا قومی خیمہ یہاں پہلی بار پیش ہوگا جبکہ متعدد ممالک بھی زبردست انداز میں نمائندگی کریں گے جیسا کہ امریکا، اٹلی، برطانیہ اور ڈنمارک۔

گھریلو مصنوعات اور پارچہ بافی کی نمائشی علاقوں کے ساتھ بین الاقوامی اور چینی ادارے برآمدات-درآمدات اعدادوشمار کو بہتر بنانا جاری رکھیں گے، جبکہ کینٹن میلہ پروڈکٹ ڈیزائن اینڈ ٹریڈ پروموشن سینٹر جدت طرازی کی سطح اور نمائش کنندگان کی ڈیزائن کارکردگی میں اضافے کے لیے کام کرے گا۔

118 واں میلہ اب تک کا اسمارٹ اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جامع ترین سیشن ہوگا۔ منتظمین نے اسمارٹ فون کی بنیاد پر خدمات متعارف کروائی ہیں اور تقریب کے وی چیٹ اکاؤنٹ اور باضابطہ ویب سائٹ کے ذریعے اس کی کارگزاری کو بہتر بنایا ہے۔

اعدادوشمار جمع کرنے اور تجزیے کو بھی مضبوط بنایا گیا ہے، ایک نئے آن لائن اسمارٹ سینٹر کے ذریعے جو خریدنے کے رحجانات پر قابل قدر فوری معلومات فراہم کررہا ہے۔ خریداروں کے بارے میں مزید جاننے اور ان کی ضروریات کو سمجھنے اور خود میلے کی تشہیر کے لیے فیس بک کو بھی استعمال کیا گیا۔

چین کے ون بیلٹ، ون روڈ منصوبے (او بی او آر) کے مطابق تشہیری وڈیو لنک سرگرمیاں 8 او بی او آر ممالک میں ہوچکی ہیں، جبکہ ایسی ہی تقریبات 15 دیگر ممالک میں کی گئی ہیں۔ میلے کے متعدد دعوتی پروگرامات اور چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ رعایتی ٹکٹ شراکت داری بھی اسے بہت کامیاب ثابت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

آخری بات، 118 واں کینٹن میلہ، صاف، ماحول دوست اور محفوظ ہوگا، کیونکہ 80 فیصد بوتھس ماحول دوست ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں۔

118 ویں کینٹن میلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:
http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

رابطہ: محترمہ کلو کائی، 8622 8913-20-86+، caiyiyi@cantonfair.org.cn

Check Also

Interior Minister expresses resolve to establish peace in Sindh

Interior Minister Syed Mohsin Naqvi says the army can be called in for an operation against the dacoits of Sindh's Katcha area. Talking to newsmen in Sukkur today, he said all possible steps will be taken to establish peace in Kashmore, Ghotki, and ...