Breaking News

2015ء سے ایڈز سے پاک نسل میں مدد کے لیے توس (ریڈ) (ٹ م) کے ساتھ

مانریسا، ہسپانیہ، 6 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

(ریڈ)سکور کریں کہ کس طرح ایک معمولی سی چیز 2015ء سے ماں سے بچے میں ایچ آئی وی کی منتقلی کے خاتمے میں مدد دے سکتی ہے

ہسپانوی زیورات برانڈ توس نے ایڈز کے خلاف (ریڈ) کی جنگ میں ساتھ کے لیے ایک خصوصی ایڈیشن (توس) (ریڈ) کڑے یعنی بریسلیٹ کی تخلیق کی خاطر (ریڈ) کے ساتھ قوتیں مجتمع کر لی ہیں۔ نائیلون کی سرخ ڈوری پر ورمیل اسٹرلنگ چاندی کی ڈسک کا یہ کڑا 6 مارچ سے دنیا بھر میں تمام توس اسٹورز پر خریدنے کے لیے دستیاب ہوگا۔ (توس) (ریڈ) کڑے کی ہر فروخت کے ساتھ توس گلوبل فنڈ ٹو فائٹ ایڈز کو فروخت کا 5 فیصد عطیہ کرے گا۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20120305/517186)

http://www.tous.com/joinred

#tousjoinred

توس کے بارے میں

1920ء میں قائم ہونے والے توس نے روایتی پرکشش زیورات کے لیے امتیازی طریقے کے ساتھ زیورات کا جدید خیال تخلیق کیا۔ توس بے مثال مواد میں کاریگری کے ذریعے اصلی جواہر تخلیق کرتا ہے: دن-سے-رات تک میں استعمال ہونے والے زیورات جو جدید رحجانات کے مطابق ہوتے ہیں۔ یہ خاندانی ملکیت ادارہ اپنے زیورات، لوازمات، گھڑیوں اور خوشبویات کے مجموعے کے ذریعے طرز زندگی کے ایک عالمی برانڈ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ آج بارسلونا میں قائم یہ ادارہ 45 ممالک میں نیو یارک، میکسیکو اور ٹوکیو جیسے شہروں میں 400 سے زائد اسٹورز میں موجود ہے۔

(ریڈ) (ٹ م) اور (پروڈکٹ) [ریڈ(ٹ م)] کے بارے میں

(ریڈ) ایڈز کے خلاف جنگ میں کاروباری و صارفی قوت کو شامل کرتا ہے۔ (ریڈ) کے شراکت دار اور تقریبات گلوبل فائٹنگ ٹو فائٹ ایڈز، ٹیوبرکلوسس (تپ دق) اینڈ ملیریا کے لیے 180 ملین ڈالرز سے زائد جمع کر چکا   ہے۔ ان رقوم نے ایچ آئی وی/ایڈز پروگرام کی مدد کی ہے اور افریقہ میں 7.5 ملین ایڈز متاثرہ افراد تک پہنچی ہیں۔ وہ ادارے جن کی مصنوعات (پروڈکٹ) [ریڈ] نشان کی حامل ہیں اپنی فروخت کا کچھ فیصد یا منافع کا کچھ حصہ گلوبل فنڈ کے لیے عطیہ کرتی ہیں۔ (ریڈ) 2015ء سے ماں سے بچے میں ایچ آئی وی کی منتقلی کے خاتمے میں مدد کے لیے فنڈز جمع اور شعور اجاگر کر رہا ہے اور یوں تقریباً تیس سالوں میں پہلی ایڈز سے پاک نسل کو حقیقت کا روپ دینے میں مدد کر رہا ہے۔ مزید جاننے کے لیے http://www.joinred.com۔

گلوبل فنڈ ٹو فائٹ ایڈز، ٹیوبرکلوسس اینڈ ملیریا کے بارے میں

گلوبل فنڈ ایک عوامی-نجی شراکت داری اور بین الاقوامی مالیاتی ادارہ ہے جو ایچ آئی وی اور ایڈز، ٹی بی اور ملیریا سے تحفظ اور علاج کے لیے وسائل اکٹھے کرنے اور صرف کرنے سے وابستہ ہے۔ 2002ء میں اپنی تخلیق سے گلوبل فنڈ ایڈز، 150 ممالک میں ایک ہزار سے زائد منصوبوں کے لیے 22.6 ارب امریکی ڈالرز منظور شدہ سرمایہ کاری کے ساتھ، ٹی بی اور ملیریا سے نبرد آزما پروگراموں کے لیے سب سے اہم سرمایہ فراہم کنندہ بن چکا ہے۔ گلوبل فنڈ کی مدد حاصل کرنے والے منصوبے 3.3 ملین افراد کے لیے ایڈز علاج، 8.6 ملین افراد کے لیے تپ دق کا علاج اور 230 ملین افراد کے لیے ملیریا سے تحفظ کی خاطر کیڑے مار جالیاں فراہم کرتے ہیں۔

ذریعہ: توس

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *