Breaking News

کوٹی انکارپوریٹڈ اور لیڈی گاگا کا عطریات میں شراکت داری کا اعلان

نیویارک ،16 نومبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

انتہائی خوبصورت اور گریمی ایوارڈ کی فاتح اداکار نے عالمی عطریات کے سلسلے کا آغاز کردیا

زیبائش و آرائش کے ممتاز عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ نے بین الاقوامی اور ہمہ جہت فنکارہ لیڈی گاگا کے پہلے دستخط شدہ عطریات کو بنانے اور فروخت کے معاہدے پر دستخط کا باضابطہ اعلان کردیا۔

دنیا بھر میں 13 ملین البمز اور 52 ملین علیحدہ گانے فروخت  رکھنے والی آج کی ایک انتہائی بااثر شخصیت اور زبردست موسیقار لیڈی گاگا نے کوٹی انکارپوریٹڈ کے معروف شخصیات کے پورٹ فولیو میں تازہ و متحرک اضافہ کیا ہے۔ اپنی متاثر کن شخصیت کے حوالے سے پہچانی جانے والی لیڈی گاگا کے عطریات ان کی موسیقی، ویڈیو، فیشن اور آرٹ کی مجموعی صلاحیت میں ایک ہموار اضافہ ہوں گے۔

عطریات کی تخلیق بنیادی طور پر لیڈی گاگا کو عالمی سطح پر اپنے شائقین کے ساتھ گہرا دلی تعلق پیدا کرنے کے قابل بنائے گی۔ کوٹی انکارپوریٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بیرنڈ بیٹز نے کہا کہ “لیڈی گاگا کی عالمی کشش  انہیں دنیا بھر میں دلکش بناتی ہے۔ ایک ایسی طاقت جو کسی اور میں نہیں لیڈی گاگا  دھماکہ خیز، متحرک اور سیکسی کی تین خصوصیات ہیں جو صارفین کے لیے غیر معمولی عطریات کے تجربات کے لیے مستقبل کی تخلیق کو آسان بنائے گی۔”

بیٹز نے کہا کہ “شخصی عطریات میں کوٹی ایک عالمی راہنما تسلیم کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں کوٹی کی شخصی عطریات میں غیر متنازع سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں۔ ہم لیڈی گاگا کو کوٹی گھرانے میں خوش آمدید کہتے ہیں اور مستقل میں ان حدود کو ٹوٹتا ہوا دیکھ رہے ہیں جو افراد کو مختلف اور منفرد انداز سے خوبصورتی کا تجربہ کرنے کے قابل بنائے گی۔”

عطریات کے اس سلسلے کا آغاز 2012ء کے موسم بہار سے متوقع ہے جس کا ابھی نام نہیں رکھا گیا۔ دنیا بھر میں تقسیم ہونے والے ان عطریات کا انتظام ادارے کی کوٹی بیوٹی شاخ  اور لیڈی گاگا کے باہمی تعاون سے کیا جائے گا، جو کریٹو ڈائریکٹر اور اپنی ہاز آف گاگا ٹیم ہوں گی۔

کوٹی بیوٹی کے سینئر  وی پی  گلوبل مارکیٹنگ اسٹیو مورمورس نے کہا کہ “لیڈی گاگا کے عطریات کی مارکیٹنگ غیر معمولی اور جدید ہوگی۔ ہم لیڈی گاگا کی ذہانت کو عطریات میں کشید کرنے  پر کام کررہے ہیں جو کہ سونگھنے کا حیرت انگیز تجربہ اور ایک دیر پا ، پائیدار  پیکیجنگ ڈیزائن فراہم کرے گی جو کہ لیڈی گاگا کی تمام تر فنکارانہ احساسات کا حصہ ہیں۔”

عطریات کی مارکیٹنگ منصوبہ بندی ابھی زیر تکمیل ہے۔

مزید معلومات کا اعلان افتتاح کے نزدیک کیا جائے گا۔ معاہدے کی اقتصادی اصطلاحات منظر عام پر نہیں لائی جائیں گی۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی پیرس میں جدید عطریات کی صنعت کے بانی مانے جانے والے فرینکوئس کوٹی نے 1904ء میں قائم کیا۔

آج کوٹی انکارپوریٹڈ سالانہ 4 کھرب ڈالر کی خالص فروخت کے ساتھ عالمی خوبصورتی میں راہنما  تسلیم کیا جاتا ہے ۔ مہم جوئی کی جرات، جذبہ، جدت اور تخلیقی صلاحیت سے تحریک حاصل کرنے والے کوٹی انکارپوریٹڈ نے نمایاں برانڈز کے بے مثال پورٹ فولیو بنائے ہیں اور دنیا بھر کی 90 مارکیٹوں کے صارفین کو اپنی جدید مصنوعات پیش کی ہیں۔

کوٹی  پریسٹج برانڈ پورٹ فولیو مشہور اور بے حد -شہرت یافتہ اسٹورز میں تقسیم کی گئی جن میں بالین شیاگا، بوٹوگا ونیتا، کیلون کلائن، کیروٹی، کلوئی، کوپارڈ، ڈیوڈ آف، ہوم اسکن لیب، جنیفر لوپیز، جل سندر، جوپ!، کارل لیگرفیلڈ، کنیتھ کول، ایل اے ایم بی عطریات منجانب گوین اسٹیفنی ، لا ووس منجانب رینی فلیمنگ، لانکسٹر، مارک جیکبز، نیکوس، سارا جیسیکا پارکر، ویرا وینگ، ویوائن ویسٹ ووڈ اور وولف گینگ جوپ شامل ہیں۔

کوٹی بیوٹی برانڈ پورٹ فولیو کی مزید وسیع تقسیم کی گئی جن میں ایڈیڈاس، آسٹر، بیبی فاٹ، بیونس کنولز، کیلائن ڈیون، چوپا چوپس، ڈیوڈ این وکٹوریا بیکہم، اسپرٹ، ایکس کلیم ایشن، ففتھ ہل، گیس، ہل بیری، جوان، کیٹ موز، کائل مینوگ، لا کروس، مس سکسٹی، مس اسپورٹی، این وائے سی نیو یارک کلر، پیرے کارڈن (1)، پلے بوائے، ریمل، سالی ہانسن، شانیا ٹوین، سٹیٹسن، ٹم میک گرا اور ٹونینو لیمبوروگھینی شامل ہیں۔

کوٹی اور پیوگ فیشن اینڈ بیوٹی ایس اے نینا رکی، کارولائنا ہریرا، پراڈا، پاکو رابان اور انتونیو باندریس کے عطریات کی امریکی ریاستوں اور کینیڈا میں تقسیم کرنے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری رکھتے ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.coty.com

(1)  شمالی امریکا میں دستیاب نہیں

لیڈی گاگا کے بارے میں

لیڈی گاگا نے گذشہ سال اپنے بے شمار پاپ گانوں  اور جدید فیشن کے ذریعے عالمی ثقافتی منظر نامے پر پہلا مچا دیا۔دنیا بھر میں انہوں نے اپنی ابتدائی البم  دا فیم کی 13 ملین سے زائد نقول فرخت کیں اور 50 ملین سے زائد علیحدہ گانے فروخت کیے جس نے انہیں دہائی میں موسیقی کی سب سے زبردست اسٹار بنادیا۔

یہ تاریخ کی واحد فنکارہ ہیں جنہوں نے ابتدائی البم (“جسٹ ڈانس”، “پوکر فیس”، “لو گیم” اور “پاپارازی”)کے ذریعے چار بارنمبر 1 ہٹس حاصل کیی۔ وہ ڈیجیٹل دور کی واحد فنکار ہیں جنہوں نے اپنی پہلی 2 ہٹس کے ذریعے 5 ملین کی فروخت کا نشان چھوا۔ گاگا نے اس وقت ریکارڈ توڑا جب اپنی واحد “پوکر فیس”کی فروخت 5 ملین تک پہنچی جس سے قبل ان کی ابتدائی علیحدہ “جسٹ ڈانس”نے بھی یہی ہدف اس سے ایک سال پہلے پورا کیا۔

مجموعی طور پر وہ اپنی تمام آن لائن ویڈیوز کے ایک کھرب سے زائد مناظر رکھتی ہیں اور دا فیم سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ڈیجیٹل البم ہے۔ وہ سوشل نیٹ ورکنگ کی دنیا سے بھی جڑی ہوئی ہیں۔ فیس بک پر 21 ملین سے زائد “لائیکس” کے ساتھ سب سے زیادہ موثر شخص ہیں اور ٹویٹر پر 6.9 ملین مریدوں کے ساتھ نمبر 1 پر ہیں۔ ان کا حالیہ دورہ “الیکٹر – پوپ – اوپیرا” عظیم الشان شو ” دا مونسٹر بال”میں گذشتہ سال  پیش ہونے والی البم دا فیم مونسٹر (دا فیم کا ری – پیکیج) کا  آغاز کیا۔

اس وقت کہ جب جاری کنسرٹس میں بڑی حد تک کمی ہورہی تھی لیڈی گاگا کا ٹور کامیابی سے جاری تھا۔ 2 گریمی ایوارڈز کی فاتح (جو 6کے لیے نامزد ہونے والی ) لیڈی گاگا  نے 2010ء میں 13 نوڈز کے ساتھ ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ نامزدگیوں کا ریکارڈ حال ہی میں توڑا۔

ذریعہ: کوٹی انکارپوریٹڈ

رابطہ: سائسٹ برسیٹ، +1-212-479-4549، cysette_burset@cotyinc.com یا لنڈسے ووٹن، +1-202-828-8829، Lindsay.Wooten@fleishman.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *