Breaking News

آئی اے ایم اور ورلڈ ٹریڈ مارک ریویو نے پہلا ایشیائی دفتر کھول لیا

لندن، 19 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

آئی پی میڈیا گروپ، انٹلیکچوئل ایسیٹ مینجمنٹ (IAM) کے ناشر اور ورلڈ ٹریڈ مارک ریویو (WTR)، نے ہانگ کانگ میں دفتر کھول کر ایشیا میں اپنی موجودگی کو بڑے پیمانے پر وسعت دی ہے۔ وان چائے میں قائم دفتر آئی پی ایم جی خطابات کو ایشیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آئی پی مارکیٹوں کی زیادہ بہتر کوریج فراہم کرنے، اور ساتھ ساتھ ان کے لیے خصوصی طور پر مصنوعات و خدمات تیار کرنے کی سہولت دے گا۔

مینیجنگ انٹلیکچوئل پراپرٹی کے سابق گروپ ناشر ڈین کول کو آئی پی ایم جی ایشیا کا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ کام کرنے والے ہیں برائس لیونگ، ایم آئی پی میں سابق ایشیا مینیجر؛ اور ہیلن سلون، جو آئی پی ایم جی ایشیا کی مدیر بنی ہیں پہلے گروپ کے لندن میں واقع صدر دفتر میں سینئر رپورٹر کی ذمہ داری نبھاتی رہی ہیں۔

آئی پی ایم جی 2008ء میں تخلیق کیا گیا تھا اور دنیا کا سرفہرست آئی پی ناشر ادارہ بن چکا ہے، جو آئی اے ایم اور ڈبلیو ٹی آر دونوں سے اپنے شعبوں میں سرفہرست اشاعتوں کی حیثیت سے تسلیم شدہ ہے۔ آئی پی ایم جی عالمی سطح پر معروف آغی پی بزنس کانگریس بھی منعقد کرتا ہے اور دنیا کے معروف پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک ماہرین اور آئی پی حکمت عملی طے کرنے والے افراد کے لیے بڑے پیمانے پر تسلیم شدہ تحقیقی بنیادوں پر رہنما پیش کرتا ہے۔

کول کہتے ہیں کہ “میں گزشتہ کئی سالوں سے آئی پی ایم جی کے اعلیٰ معیار کے کام کو جانتا ہے اور اب ایشیا میں اس کی موجودگی کو مستحکم کرنے کا موقع ملنے پر بہت زیادہ خوش ہوں۔ میری نظریں مصنوعات و خدمات کی فراہمی کے لیے خطے میں موجود افراد کے ساتھ تعاون پر مرکوز ہیں جو یہاں ہونے والے غیر معمولی آئی پی کام کو ظاہر کرتے ہیں۔”

آئی پی ایم جی کے ایڈیٹر-اِن-چیف جوف وائلڈ کہتے ہیں کہ “جہاں تک متعلقہ جدید اداریے کا تعلق ہے، زمین پر کوئی شکست نہیں دیتا۔ ایشیا کی متحرک آئی پی مارکیٹوں میں کام کرنے والے سینئر صحافی کے ہونے کا مطلب ہے کہ ہم قارئین کو آئی اے ایم اور ڈبلیو ٹی آر دونوں کی مزید عمیق کوریج فراہم کر سکتے ہیں۔ آئی پی ایم جی اپنے قارئین کو ہمیشہ ممکنہ بہترین اداریہ جاتی مصنوعات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھتا ہے اور یہ قدم یقینی بناتا ہے کہ ہم اس عمل کو جاری رکھیں۔”

آئی پی ایم جی گروپ ناشر گیون اسٹیورٹ مانتے ہیں کہ ہانگ کانگ دفتر کا آغاز ادارے کی بلند نظری کو ظاہر کرتا ہے: “ایشیا اور بحر الکاہل کے ساحلی علاقے دنیا کے کئی اہم آئی پی مراکز کا گھر ہیں؛ اور اس کا مطلب ہے کہ ہمیں بھی وہاں ہونا چاہیے۔ یہ قدم نہ صرف ہمارے ایشیائی صارفین اور قارئین کو فائدہ پہنچائے گا، بلکہ دنیا کے دیگر حصوں میں ہمارے شراکت داروں کے لیے بھی اہم فوائد کا حامل ہوگا۔ یہ زبردست وقت ہے!”

ڈین کول کی جانب سے مزید تفصیلات: dcole@theipmediagroup.com یا ٹیلی فون: +852-5665-5774

ذریعہ: آئی پی میڈیا گروپ

Check Also

Deputy PM arrives in Kazakhstan to attend SCO’s FM meeting

Deputy Prime Minister and Foreign Minister Ishaq Dar has arrived in Astana, Kazakhstan for the regular meeting of the Council of Foreign Ministers of the Shanghai Cooperation Organization. At the airport, he was recieved by Director of the Kazakh Mi...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *