Breaking News

آئی جی ٹی نے جمہوریہ ڈومینیکا میں لائسنس یافتہ بینکاس میں ویڈیو لاٹری ٹرمینلز کی فراہمی کے لیے کیریبین کیج ایل ایل سی کے ساتھ خصوصی معاہدہ کر لیا

AsiaNet 44351

لاس ویگاس، 28 اپریل 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

انٹرنیشنل گیم ٹیکنالوجی (این وائے ایس ای:آئی جی ٹی) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے جمہوریہ ڈومینیکا  میں لائسنس یافتہ بینکاس (بینکاس ڈی اپیوسٹاس ڈیپوٹیواس) میں کئی ہزار ویڈیو لاٹری ٹرمینلز  کی فراہمی  اور ان گیمنگ ٹرمینلز کو آئی جی ٹی کسینو لنک (ر) کھیلوں کے انتظامی حل  سے منسلک کرنے کے لیے کیریبین اور لاطینی امریکا میں کھیلوں کے ٹرمینل آپریٹر اور ایک ویڈیو لاٹری ٹرمنل (VLT) کیریبین کیج ایل ایل سی (کیج) کے ساتھ ایک خصوصی معاہدہ کر لیا ہے۔

آئی جی ٹی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹی ہارٹ نے کہا کہ “کیریبین کیج کے ساتھ یہ معاہدہ عالمی وی ایل ٹی بازار  اور کھیلوں کے انتظامی حلوں میں آئی جی ٹی کی مہارت  کو نمایاں کرتا ہے۔ کیریبین اور لاطینی امریکا میں اس صنعت کے معروف کھیل انتظامی حل کے ادارے کے ساتھ شراکت داری آئی جی ٹی کو جمہوریہ ڈومینیکا میں کامیاب وی ایل ٹی مصنوعات کا آغاز کرنے کا موقع دے گی۔ کیج صنعت میں اپنے کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کے بہترین تجزیہ پیش کرنے کے لیے مشہور ہے جس نے آئی جی ٹی کے ساتھ اس کی شراکت داری کو بالکل مناسب بنا دیا ہے۔”

آر ایل جے کمپنیز  کے چیئرمین اور کیج کے اکثریتی –مالکانہ حقوق رکھنے والے رابرٹ ایل۔ جانسن نے کہا کہ “آئی جی ٹی کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدہ  ہمارے لیے لاطینی امریکا اور کیریبین بھر میں اپنی رسائی کو وسیع  کرنے کا ایک متحرک اور پرجوش کاروباری موقع ہے۔ آئی جی ٹی کی عالمی معیار کی ٹیکنالوجی بشمول ٹرمینلز، کھیل اور نظام کی فراہمی کا گزشتہ ریکارڈ  کیج کو چھوٹے کاروباروں کے لیے اس کٹھن اقتصادی وقت  میں مستحکم کیش فلو پیدا کرنے کا اختیار دینے میں مدد کرے گا۔”

کیج کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر باب واشنگٹن نے کہاکہ “ہم کیج میں  آئی جی ٹی کے ساتھ اپنے نئے تعلقات قائم ہونے اور  ہمارے بازار کے لیے اس منفرد کھیل کے حلوں کی فراہمی  کی ذمہ داری کے بارے میں اس سے زیادہ پر جوش نہیں ہوسکتے۔ آئی جی ٹی کے ساتھ شراکت داری کا موقع ہمیں جمہوریہ ڈومینیکا میں لائسنس یافتہ بینکاس میں ویڈیو لاٹری ٹرمینلز سے متعلق موجود قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے اور نگرانی  کے لیے نظام اور آلات فراہم کرے گا۔”

واشنگٹن نے مزید کہا کہ “آئی جی ٹی کی ٹیکنالوجی کھلاڑیوں اور صارفین کے لیے پر لطف کھیلوں کی پیش کش کے ذریعے ہماری قابلیت بڑھانے کے ساتھ  لاطینی امریکا اور کیریبین میں متعدد ممالک کی ضروریات، جیسے صحت، تعلیم اور کھیلوں، کی مخصوص ضروریات کے لیے مستحکم سالانہ آمدنی  میں بھی اضافہ کرے گی۔”

آئی جی ٹی  2011ء کے موسم بہاراں میں چند سو وی ایل ٹیز کی فراہمی کے ذریعے آغاز کرے گا اور ماہانہ بنیادوں جمہوریہ ڈومینکا کو مزید یونٹس کی ترسیل جاری رہے گی۔ کیج کو دئیے جانے والے آئی جی ٹی کھیلوں میں سے زیادہ تعداد صنعت کے بہترین بلیک جیک، پوکر اور ویڈیو  سلوٹس پوشاکوں  کی خصوصیات کے حامل گیم کنگ (ر) 6.0 ملٹی – گیم سوٹ کا حصہ ہوں گے۔ یہ ملٹی – گیم سوٹ 46 پوکر انتخابات، 13 ویڈیو سلوٹس عنوانات، 9 جوئے بازی کے  کھیل اور بلیک جیک  پیش کر رہا ہے۔ جمہوریہ ڈومینیکا کے لیے مزید کھیل بھی فراہم کیے جائیں گے جن میں کھلاڑیوں کے پسندیدہ کھیل جیسے کویوٹے مون (ر)، کیٹس، کیٹی گلیٹر (ر)، ڈا ونچی ڈائمنڈز (ر) اور فاراؤہ’ز گولڈ (ر) شامل ہیں۔

وی ایل ٹیز کے علاوہ بینکاس کی کاروائیوں کی مرکزی نگرانی کے لیے کیج کی جانب سے آئی جی ٹی کسینو لنک (ر) استعمال کیا جائے گا۔ آئی جی ٹی کسینو لنک (ر) ویڈیو لاٹری ٹرمینلز، سلوٹ مشینوں، ٹیبل کھیلوں، پیسوں کی بنیاد پر شرط بازی، مارکیٹنگ اور کسینو کی نقدی خدمات  کے انتظام کو ایک جامع نظام کے تحت  منسلک کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ نظام کی وسیع اطلاع کی صلاحیتیں  بہتر منصوبہ بندی اور کاروائیوں کے فیصلوں  کے علاوہ اضافی اختیار، احتساب اور کسینو کی نقدی کاروائیوں کی نگرانی کی اجازت دیتی ہیں۔ یہ کثیر الاستعمال حل انفرادی اور زیادہ مقامات پر کسینو جائیداد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آئی جی ٹی کسینو لنک (ر) گیمنگ اسٹینڈرڈز ایسوسی ایشن (GSA) قوائد کی تعمیل کرتا ہے جو عاملین کو تبدیل ہوتی کاروباری اور بازار ی ضروریات کے ردعمل کی صلاحیت  دیتے ہیں۔

کیریبین کیج ایل ایل سی کے بارے میں

کیریبین کیج ایل ایل سی (ایک آر ایل جے اداروں کی اکثریتی – مالکانہ حقوق کا  ادارہ) ریاستہائے متحدہ امریکا کے جزائر ورجن میں قائم ایک ادارہ ہے جو لاطینی امریکا اور کیریبین بھر میں متعدد ممالک اور خطوں میں ویڈیو لاٹری ٹرمینلز کے انتظام، تخلیق، کاروائی اور تقسیم کرتا ہے۔ کیج کے مالک آر ایل جے گیمنگ ایل ایل سی، آر بی ڈبلیو گیمنگ ایل ایل سی اور کیج ایچ آر ایل ایل سی (ہارڈ راک) ہیں۔ ادارہ رابرٹ ایل۔ جانسن  اور رابرٹ بی۔ واشنگٹن کی جانب سے قائم کیا گیا اور اس کے اکثریتی – مالکانہ حقوق جانسن کے پاس ہیں جو آر ایل جے کمپنیز اور بلیک انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن (بی ای ٹی) کے بانی و چیئرمین ہیں۔آر ایل کے کمپنیز کے پورٹ فولیو میں جانسن  ہوٹل جائیداد میں سرمایہ کاری، نجی اکیوٹی، صارفین کی اقتصادی خدمات، اثاثے کے انتظام، بیمہ خدمات، موٹر کاروں کے کاروبار، کھیلوں اور تفریح،  اور ویڈیو لاٹری ٹرمینلز (وی ایل ٹی) کھیلوں میں کاروائیوں کے کاروباروں کے مالک اور ان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مقامی مرتکز نگاہ کھیل کے کاروباروں کی حیثیت سے کیج کھیلوں کے مقامات جیسے ریستورانوں، بارز، لاؤنجز، مشروب کے اسٹورز، باسہولت اسٹورز اور دیگر مقامات پر وی ایل ٹیز کے انتظام اور تنصیب  کرتا ہے۔ کیج کے بارے میں مزید معلومات http://www.caribbeancage.com پر دستیاب ہیں۔

آئی جی ٹی کے بارے میں

انٹرنیشنل گیم ٹیکنالوجی (این وائی ایس ای: آئی جی ٹی) گیمنگ مشینز اور سسٹمز پروڈکٹس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے لیے آن لائن اور موبائل گیمنگ سلوشنز ڈیزائن اور تیار کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے۔ آئی جی ٹی کے بارے میں مزید معلومات http://www.IGT.com پر دستیاب ہیں، یا آئی جی ٹی کو ٹویٹر پر @IGTNews (http://www.twitter.com/igtnews) یا فیس بک پر http://www.facebook.com/IGT فالو کریں۔

ذریعہ: آئی جی ٹی

رابطہ:

جیکلن مارچ

+1-775-448-8377

Jaclyn.March@IGT.com

یا  شیلے موراچ

+1-775-448-0221

Shelle.Murach@IGT.com

دونوں برائے آئی جی ٹی عوامی تعلقات عامہ؛

یا ٹوڈ ڈبلیو۔ واشنگٹن

نائب صدر

کیریبین کیج ایل ایل سی کی کاروباری ترقی اور انتظامی تعلقات

+1-787-758-8650

یا آر ایل جے کمپنیز کارپوریٹ کمیونی کیشنز کے ٹریسی اوٹے

+1-240-744-7858

press@rljcompanies.com

Check Also

NEPRA Approves K-Electric’s $2 Billion Investment Plan Through 2030

Karachi, The National Electric Power Regulatory Authority (NEPRA) has approved K-Electric’s ambitious seven-year investment plan, which outlines significant upgrades to the utility's transmission and distribution systems through FY 2030. This strategic...

The post NEPRA Approves K-Electric’s $2 Billion Investment Plan Through 2030 appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *