Breaking News

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز گروپ عالمی آئی پی وی 6 یوم آزمائش میں شامل ہوگا

AsiaNet 44389
ٹوکیو، 28 اپریل / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (این ٹی ٹی کام) اور اس کے تین ماتحت ادارے این ٹی ٹی پلالا، این ٹی ٹی پی سی کمیونی کیشنز اور این ٹی ٹی امریکا نے28 اپریل کو مشترکہ اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں آئی پی وی 6 پروٹوکول کی آزمائش کے عالمی آئی پی وی 6 یوم میں  آئی پی وی 4 ماحول سے کامیاب منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تیاری کا مظاہرہ کرنے کی غرض سے شمولیت کریں گے۔
انٹرنیٹ سوسائٹی (ISOC) اور نمایاں مواد فراہم کنندگان مثلاً گوگل اور فیس بک کی جانب سے اسپانسر اور منعقد ہونے والا ایونٹ آئی پی وی 6 تنصیب کی 24 گھنٹہ کی عوامی آزمائش ہے، جو 8 جون 2011ء سے شروع ہو رہا ہے۔ شرکاء  آئی پی وی 6 ماحول  میں صارف کو متاثر کرسکنے والے کسی ممکنہ مسئلہ کو الگ کرنے کے لیے 24 گھنٹوں کے لیے اپنی بنیادی ویب سائٹس کو  آئی پی وی 6 کے قابل بنائیں گے، آزمائش کے دوران اپنے ویب مواد کو آئی پی وی 6 پر فراہم کریں گے۔
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز گروپ 1995ء میں آئی پی وی 6 بنیادی پروٹکول تخلیق کرنے کے لیے انٹرنیٹ انجینئرنگ ٹاسک فورس (آئی ای ٹی ایف)  کی مدد کے بعد ہی سے آئی پی وی 6 کی تنصیب کا نمایاں حصہ دار رہا ہے  اور متعلقہ حکومتوں کی طرف سے متعدد منصوبوں  مثلاً جاپان میں آئی پی وی 6 انفارمیشن ایپلائنس ٹرائیل اور ای یو کی جانب سے منعقد کردہ 6 نیٹ میں شرکت کرچکا ہے۔

این ٹی ٹی کام گروپ 2001ء میں دنیا کی  پہلی تجارتی آئی پی وی 6 سروس شروع کرنے، جاپان میں او سی این آئی پی وی 6 ٹنل کنکشن سروس  کے لیے بھی معروف ہے۔
آج آئی پی وی 6 ٹیکنالوجیز این ٹی ٹی کام گروپ کی متعدد مواد فراہمی خدمات میں نصب ہے جس میں این ٹی ٹی کام کا ہنگامی زلزلہ کی خبروں کے فلیش اور 1.4 ملین صارفین کے ساتھ این ٹی ٹی پلالا کا ہیکاری – ٹی وی شامل ہیں۔ بیرون ملک این ٹی ٹی کام گلوبل بیک بون اپنی طرز کا اولین نیٹ ورک تھا جس نے ابتداء میں  ریاستہائے متحدہ امریکا اور پھر دنیا بھر میں ایک کاروباری ڈیول – اسٹاک آئی پی وی 6 گزرگاہ سروس پیش کی۔ ادارے کے انتہائی تجربکار آئی پی وی 6 انجینئرز آئی پی وی کی فراہمی میں سب سے آگے رہے ہیں۔
3 فروری 2011ء کو میامی، فلوریڈا میں ایک نیوز کانفرنس میں انٹرنیٹ کارپوریشن برائے تفویضِ نام و نمبر (ICANN) نمبر ریسورز آرگنائزیشن (این آر او)، انٹرنیٹ آرکی ٹیکچر بورڈ (آئی اے بی) اور انٹرنیٹ سوسائٹی کے ساتھ اس اعلان میں شامل ہوا کہ پہلی نسل کے انٹرنیٹ ایڈریس  اب مکمل طور پر خالی کر دئیے گئے ہیں۔ کانفرنس کے دوران ICANN کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و صدر راڈ بیک مین نے این ٹی ٹی کی نئے پروٹوکول کی جانب منتقلی کے لیے آئی پی وی 6 کواپنانے اورتاکید کرنے والے  نمایاں ٹیلکو کے طور پر اعتراف کیا۔
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں
ملاحظہ فرمائیں  www.ntt.com/index-e.html۔
ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن
رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
(محترمہ) اکیکو سوزاکی، این ٹی ٹی کمیونی کیشز،  دفتر عوامی تعلقات عامہ، فون +81 3 6700 4010، hodo-cp@ntt.com، این ٹی ٹی پلالا، دفتر عوامی تعلقات عامہ، press@plala.co.jp، اسکاٹ ہیلر، گلوبل  آئی پی نیٹورک، این ٹی ٹی امریکا، انکارپوریٹڈ، فون +1 425 250 2495، sheller@us.ntt.net۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *