Breaking News

آئی جی ٹی کے گلوبل ٹیکنالوجی اینڈ انٹرآپریبلٹی سینٹر نے A2LA سے مکمل منظوری حاصل کر لی

AsiaNet 43579

لاس ویگاس، 4 مارچ، 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کھلاڑیوں کے پسندیدہ اہم سلاٹ گیمز اور کھلاڑیوں کے تجربے میں اضافے کے لیے کیسینو نیٹ ورک سسٹمز بنانے والے عالمی معروف ادارے انٹرنیشنل گیم ٹیکنالوجی (این وائی ایس ای: IGT) نے آج اعلان کیا ہے کہ ادارے کے گلوبل ٹیکنالوجی اینڈ انٹرآپریبلٹی سینٹر (GTIC) نے امریکن ایسوسی ایشن فار لیبارٹری ایکریڈیٹیشن (A2LA) کے ذریعے ISO/IEC 17025: 2005 کی دوبارہ منظوری حاصل کر لی ہے۔

A2LA ایک غیر منافع بخش، غیر سرکاری، پبلک سروس، ممبر سوسائٹی ہے جو لیبارٹری ایکریڈیٹیشن اور تربیت میں مہارت رکھتی ہے۔ A2LA کی جانب سے جی ٹی آئی سی کی دوبارہ منظوری سینٹر کو گیمنگ اسٹینڈرڈز ایسوسی ایشن (GSA) کے پروٹوکول معیارات کے مطابق آئی جی ٹی مصنوعات کو باضابطہ تصدیق کی سہولت دیتا ہے۔ جی ایس اے کے پروٹوکول سرٹیفکیشن پروگرام پر پورا اترنے والی مصنوعات گیم ٹو سسٹم (G2S)، سسٹم ٹو سسٹم (S2S) اور ٹرانسپورٹ پروٹوکول کے نفاذ کے لیے مستند ہیں، جو سسٹم-لنکڈ ماحول میں کامیابی کے لیے ضروری ہے۔

آئی جی ٹی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ایگزیکٹو نائب صدر کرس ساچیل نے کہا کہ “آئی جی ٹی پہلا اور واحد گیمنگ سامان تیار کرنے والا ادارے ہے جسے ISO 17025 کے لیے A2LA کی جانب سے منظوری ملی ہے، یہ دوبارہ منظوری مکمل حجم کے سسٹمز کے ساتھ حقیقی ماحول میں کیے گئے محتاط تجربات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری صنعت کے دیگر گیمنگ ساخت گروں اور اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ اجتماعی کوشش سے وابستگی کا اظہار ہے۔

جدید گیمنگ ٹیسٹ تنصیب کے طور پر بدستور صنعت میں سب سے آگے جی ٹی آئی سی مختلف گیمز فروخت کنندگان کے ساتھ مل کر کام کر چکا ہے جن میں بیلی ٹیکنالوجیز ، کونامی، ارسٹوکریٹ اور WMS شامل ہیں، تاہم یہ تعداد محض ان اداروں تک ہی محدود نہیں۔

آئی جی ٹی کی نائب صدر برائے سافٹ ویئر کوالٹی انجینئرنگ سروسز کارا میتھیو نے کہا کہ “سینٹر میں ہونے والی انٹرآپریبلٹی کی سخت ٹیسٹنگ نے اس امر کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا کہ لاس ویگاس میں دو جدید ترین بڑے کیسینوز جی ایس اے پروٹوکولز پر چلنے والے آئی جی ٹی کے sbX (ٹ م) اور ایڈوانٹیج (ر) سسٹمز کے ذریعے ہموار انداز میں کھلیں، یہ وہ مقام ہے جو تمام گیم بنانے والوں کا خیر مقدم کرنے اور اپنی مصنوعات کو جی ایس اے پروٹوکولز کے مطابق ٹیسٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔”

جی ٹی آئی سی اصلی ساز و سامان تیار کرنے والوں (OEMs)، اسٹریٹجکشراکت داروں اور سسٹم انٹیگریٹرز  کے لیے کھلاہے کہ وہ آئی جی ٹی گیمز اور سسٹمز کے ساتھ جی ایس اے پروٹوکول بیسڈ سلوشنز کی مطابقت کا تجربہ کرے۔ یہ تنصیب جامع تحفظ اور رازدارانہ ٹیسٹنگ کے لیے پانچ نجی ٹیسٹنگ کمروں، بیج-اونلی رسائی، اور 24 گھنٹے نگرانی کی سہولت رکھتی ہے۔

جی ٹی آئی سی ایک حقیقی دنیا کے ماحول میں ٹیسٹنگ کرتا ہے، جو مکمل حجم کے سسٹمز اور انفرادی صارفین کے مقامات کی ہمسری کی صلاحیت سے مکمل ہوتی ہے۔ ٹیسٹ شدہ مصنوعات صارف کی طلب کے مطابق آئی جی ٹی اور نان-آئی جی ٹی مصنوعات کی انواع و اقسام کو چلاتے ہوئے بڑے پیمانے پر دباؤ کے دوران کارکردگی اور تجربے، کارآمد ٹیسٹنگ، طوالت کی ٹیسٹنگ اور اینڈ-ٹو-اینڈ ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزرتی ہیں۔

آئی جی ٹی کے بارے میں

انٹرنیشنل گیم ٹیکنالوجی (این وائی ایس ای: IGT) گیمنگ مشینوں اور سسٹم پروڈکٹس کو ڈیزائن، ڈیولپ اور تیار کرنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ مارکیٹ کے لیے آن لائن اور موبائل گیمنگ سلوشنز پیش کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے۔ آئی جی ٹی کے بارے میں مزید معلومات http://www.IGT.com پر دستیاب ہیں۔

ذریعہ: آئی جی ٹی

رابطہ: جیکلن مارچ، +1-775-448-8377، Jaclyn.March@IGT.com، یا شیلے موراچ، +1-775-448-0221، Shelle.Murach@IGT.com، دونوں برائے آئی جی ٹی پبلک ریلیشنز

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *