Breaking News

آج ہی اولین ٹوئفل (ر) ایم اوا و سی کے لیے رجسٹر ہو جائیں، 6 ہفتے کا ایک تیاری کورس جو دنیا بھر میں امتحان دینے والوں کے لیے ٹوئفل آئی بی ٹی (ر) ٹیسٹ بنانے والوں نے تیار کیا ہے

“ٹوئفل (ر) ٹیسٹ پریپیئریشن: دی انسائیڈر’ز گائیڈ” جون 2016ء میں جاری ہوگی

پرنسٹن، نیو جرسی، 26 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/– آج سے آپ بالکل نئے ٹوئفل (ر) میسواوپن آن لائن کورس (ایم اوا و سی) کے لیے ہارورڈ اور میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی کے غیر منافع بخش آن لائن تدریسی مقام ایڈیکس کے ذریعے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ کورس آپ کے لیے ٹوئفل (ر) ٹیسٹ کی تیاری اور انگریزی زبان کی مہارت بڑھانے کا بے مثال موقع ہے جو جامعات، ایجنسیوں اور اداروں کی ضرورت ہے۔

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160421/358557LOGO

13 جون 2016ء سے شروع ہونے والا ٹوئفل ٹیسٹ پریپیئریشن: دی انسائیڈر’ز گائیڈ ایک چھ ہفتہ کورس ہے جسے ان ماہرین نے تیار کیا ہے جنہوں نے ٹوئفل ٹیسٹ تخلیق کیا تھا۔ ہر ہفتے ٹیسٹ کے مختلف پہلوؤں پر توجہ ہوگی۔ پہلے ہفتے میں ایک عام تعارف ہوگا، جس کے بعد آنے والے چار ہفتوں میں ہر ہفتے– پڑھنے، سننے، بولنے اور لکھنے –  کی صلاحیتوں کی جانچ ہوگی اور پر چھٹے ہفتے ایک ٹیسٹ کے دن کی معلومات اور دیگر کارآمد مشوروں کے ساتھ تکمیل ہوگی۔

آپ چند مختصر لیکچرز کے ملاپ کی توقع رکھ سکتے ہیں، جن میں ہر قسم کے سوال کے لیے “انسائیڈ دی ٹوئفل ٹیسٹ” وڈیوز اور ماضی کے ٹیسٹس سے حاصل کردہ نمونے کے سوالات مع جوابات کی وضاحت شامل ہیں۔ آپ کے لیے مختلف کوئزز کے بھی متعدد مواقع ہوں گے تاکہ آپ ٹیسٹ کے دن آج کیا توقع رکھیں اس کا آپ کو بہتر احساس ہو۔ بولنے اور لکھنے کے لیکچرز کے دوران ٹیم ٹوئفل بنانے والی ٹیم چند جوابات کا جائزہ لے گی اور جانچ اور جواب فراہم کرے گی۔

ایم اوا و سی ٹوئفل ٹیسٹ تیاری کے پورٹ فولیو میں تازہ ترین اضافہ ہے اور ٹوئفل ٹیسٹ کے بنانے والوں کو طلبا کے لیے ایک جانے پہچانے پلیٹ فارم پر پہلے سے کہیں زیادہ بہتر رسائی فراہم کرتا ہے۔ آپ ٹیسٹ کے دن سے قبل اضافی تیاری کے لیے کورس کے پورے دورانیے میں اضافی ٹوئفل ٹیسٹ تیاری کے حوالے سے توقعات رکھت سکتے ہیں۔

آپ ٹیسٹ کے حصوں کے بارے میں وسیع ادراک اور ٹوئفل کی تیاری کے لیے کارآمد مشوروں کے ساتھ بھی جائیں گے۔ آپ جانیں گے کہ کس طرح رجسٹر ہونا ہے، ٹیسٹ کو نمبر کیسے دیے جاتے ہیں اور ٹوئفل کے اسکور کہاں قبول کیے جاتے ہیں۔

ایم اوا و سی سے ہفتہ وار وابستگی فی ہفتہ دو گھنٹے سے زیادہ نہیں ہے۔ گو کہ کورس مفت ہے، لیکن آپ کے پاس ایک باقیمت سند کے لیے درخواست دینے کی سہولت موجود ہے جو ایم اوا و سی کی تکمیل پر آپ کی حاصل کردہ معلومات اور مہارتوں کو نمایاں کرے گی۔

کورس بیشتر ڈیوائسز پر انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے قابل رسائی ہے۔ اگر آپ اپنے بہترین ٹوئفل اسکور کو حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو رجسٹریشن کے لیے آج https://www.edx.org/course/toeflr-test-preparation-insiders-guide-etsx-toeflxملاحظہ کیجیے۔

ٹوئفل (ر) ٹیسٹ کے بارے میں

تعلیمی انگریزی کا ٹوئفل (ر) ٹیسٹ دنیا بھر میں انگریزی زبان کی جانچ کا سب سے زیادہ قابل احترام ٹیسٹ ہے، جسے 130 سے زیادہ ممالک میں 9,000 سے زیادہ ادارے تسلیم کرتے ہیں۔ اب تک 30 ملین سے زیادہ طالب علم ٹوئفل ٹیسٹ لے چکے ہیں۔ ٹوئفل ٹیسٹ، ساتھ ساتھرجسٹریشن، تعلیم کے مشورے اور نمونہ جاتی سوالات، ٹوئفل (ر) گو اینیویئرویبسائٹwww.toeflgoanywhere.org پر دستیاب ہیں۔

ای ٹی ایسکے بارے میں

ای ٹی ایس میں ہم زبردست تحقیق کی بنیاد پر امتحانات تیار کرکے دنیا بھر کے عوام کے لیے تعلیم کے معیار و برابری کو آگے بڑھاتے ہیں ۔ ای ٹی ایس انفرادی شخصیات، تعلیمی اداروں اور حکومتی ایجنسیوں کو اساتذہ کی سرٹیفکیشن، انگریزی زبان کی تعلیم اور ابتدائی، ثانوی اور بعد از ثانوی اسکولوں کے لیے خاص حل فراہم کرنے اور ساتھ ساتھ تعلیمی تحقیق، تجزیے اور پالیسی تعلیم کے اہتمام کی خدمات پیش کرتا ہے۔ 1947ء میں ایک غیر منافع بخش ادارے کی حیثیت سے قائم ہونے والا ای ٹی ایس سالانہ 50 ملین سے زیادہ ٹیسٹ تیار کرتا، ان کا انتظام کرتا اور انہیں اسکور دیتا ہے –جسمیں 180 سے زیادہ ممالک میں اور دنیا بھر میں 9,000 سے زیادہ مقامات پر ٹوئفل (ر) اور ٹوئیک (ر) ٹیسٹس، جی آر ای (ر) ٹیسٹس اور دی پریکسس سیریز (ٹ م)شامل ہیں ۔ www.ets.org

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]