Breaking News

آرٹ پرائس نے اپنی آرٹ مارکیٹ معیار بندی کو تیز تر کر دیا

پیرس، 4 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

14 مئی 2012ء کو ہمارے جاری کردہ اعلامیہ میں پہلے سے کیے گئے اعلان کے مطابق آرٹ پرائس نے اپنے ڈیٹابیس ڈھانچے کے بڑے حصے کو انٹرنیٹ فری ویئر پر منتقلی اور آرٹ مارکیٹ معیار بندی (استعمال کی کچھ پابندیوں کے ساتھ مالک کے اجازت ناموں کی مفت تقسیم) شروع کر چکا ہے۔ آرٹ پرائس کے ڈیٹا بیسز کو تشکیل دینے والے تو تمام صنعتی عمل پیٹنٹ سے محفوظ شدہ ہیں، خصوصاً اے پی پی (ایجنسی دے پروٹیکشن دے پروگرامز – فرنچ سافٹویئرپروٹیکشن ایجنسی) کی جانب سے۔

یکم جون 2012ء سے خصوصاً تعلیمی اداروں، عجائب گھروں، اداروں، کتب خانوں، قانونی و کسٹمز سروسز، کاپی رائٹرز (جیسا کہ ADAGP)، انشوررز، انسائیکلوپیڈک ڈیٹابیسز (جیسا کہ وکی پیڈیا)، انٹرنیٹ ڈائریکٹریز اور، بلاشبہ، نیلام گھروں، گیلریوں اور تشخیص و تخمینہ کاروں کی انجمنوں، کو اب آرٹ پرائس کے آرٹسٹ-انڈیکس ڈاٹ کام تک مفت رسائی ہوگی۔ یہ معیاری ڈیٹابیس، Artist-id.com، آرٹ  مارکیٹ، مورخین اور محققین کی نظروں میں اب تک دنیا کا جامع ترین آرٹسٹس انڈیکس تسلیم کیا گیا ہے۔انگریزی کے ساتھ ساتھ یہ 5 دیگر زبانوں میں بھی ہے: فرانسیسی، جرمنی، اطالوی، ہسپانوی اور چینی۔ ڈیٹابیس تک مفت رسائی کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://web.artprice.com/artists/directory/A

مذکورہ بالا تمام صارفین اور مارکیٹ کھلاڑی جلد ہی اوپن اے پی آئیز پر آرٹ پرائس کی بی2بی ڈیولپمنٹ کا لطف اٹھانے کے قابل ہوں گے جو ویب کے اصل ڈھانچے کو استعمال کرتے ہوئے فکسڈ اور موبائل سسٹم کے لیے ایک ایپلی کیشن تیار کرنے کے جدید طریقے ریسٹ (Representational State Transfer) ڈھانچے کو استعمال کر رہی ہے۔ اس جہت کا ایک آرٹسٹس ڈیٹابیس، جسے روزانہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، آرٹ پرائس کی جانب سے 1997ء سے 2012ء تک دنیا بھر میں درجنوں حصول اور اس کے مورخین، لکھاریوں اور آئی ٹی ماہرین کی لاکھوں گھنٹوں کی محنت کا ثمر ہے (آرٹ پرائس کے حوالہ جاتی دستاویز کی تفصیلات اور پس منظر دیکھئے، جسے اے ایم ایف کی جانب سے سند بخشی گئی اور ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے) ۔

آرٹ پرائس کے بانی اور سی ای او تھیری ایرمان کے مطابق آرٹ کی دنیا کے لیے مکمل معلومات کو مفت دستیاب کرنے کی حکمت عملی آرٹ پرائس کو اپنی مارکیٹ معیار بندی کو مستحکم کرنے کی سہولت دے گی تاکہ وہ اپنی یک-قیمت اور نیلامی-بروکریج سرگرمیوں کو بہتر بنانے میں تیزی لا سکے اور بے ضابطہ آرٹ نیلامی ماحول میں معیاری بنیادی ڈھانچہ بن کر ناگزیر طور پر عالمی کھلاڑی بننے کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کو یقینی بنائے ، 2012ء کے مطابق، آن لائن نیلامی بروکریج آپریشنز کا عمل، (فرانسیسی قانون نمبر 2011-850 از 20 جولائی 2011ء کے آرٹیکل 5 کے مطابق)۔

لاکھوں کروڑوں ملکیتی ڈیٹا انٹریز کے ساتھ یہ صنعتی عمل، جو آرٹ مارکیٹ کی معیار بندی کرتے ہیں (آرٹسٹ کی شناخت، کام کی شناخت، کیٹلاگ درجہ بندی شناخت، کتابیاتی شناخت وغیرہ)، جو اس وقت آرٹ مارکیٹ میں پیش کی جا رہی ہیں، خصوصاً 2003ء میں گوگل کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت اور آرٹ پرائس کے آمدنی یا کمائی برائے 2012ء پر بغیر کسی اثر کے، لیکن ریسٹ ڈھانچے میں تخلیق کردہ کھلی اے پی آئیز کے ذریعے بھی، تاکہ صارفی ڈیٹابیس کی بہت مستحکم رفتار کو تشکیل دیا جا سکے۔ مزید برآں، ایک موبائل ایپلی کیشن اس وقت زیر تکمیل ہے، آئی پیڈ/آئی فون اور گوگل اینڈرائیڈ دونوں کے لیے۔

اپنی یک-قیمت اور نیلامی بروکریج معیاری آرٹ مارکیٹ سے تخلیق کردہ معیار بندی کے ان خطوں کے ذریعے، آرٹ پرائس اب معلومات کا بڑا حجم فری ویئر موڈ میں منتقل کرنے کے قابل ہے جس کا مقصد اپنے صارفین کی ڈیٹابیس کو (رویہ جاتی لاگس – خریداریاں، فروخت، تلاش، آرٹ پورٹ فولیو وغیرہ کے ساتھ) سال کے اختتام سے قبل 1.4 ملین سے 2 ملین تک بڑھانا ہے ۔

ذریعہ: http://www.artprice.com (c)1987-2012 تھیری ایرمان

آرٹ پرائس 27 ملین سے زائد فہرستوں اور فن کاروں کا احاطہ کرنے والے 4 لاکھ 95 ہزار نیلامی نتائج کا ڈیٹا بینک رکھنے والا عالمی رہنما ادارہ ہے۔ آرٹ پرائس امیجز (ر) دنیا بھر میں آرٹ مارکیٹ کی معلومات کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس پر لامحدود رسائی فراہم کرتا ہے، جو 1700ء سے آج تک کی 108 ملین تصاویر اور فن پاروں کے وسیع ذخیرے کا حامل ہے جس کے ساتھ آرٹ پرائس کے آرٹ مؤرخین کے تبصرے بھی شامل ہیں۔ آرٹ پرائس 4500 بین الاقوامی نیلام گھروں سے اپنے ڈیٹا بیس کی معلومات میں مستقل اضافہ کرتا رہتا ہے اور دنیا بھر  کے 6300 ابلاغی ابواب کو آرٹ مارکیٹ کے رحجانات پر روزانہ معلومات فراہم کرتا ہے۔ آرٹ پرائس اپنے 1.3 ملین اراکین (ممبر لاگ اِن) کی خاطر فن پاروں کی خریداری و فروخت کے لیے آج کی دنیا کے معروف اسٹینڈرڈائزڈ مارکیٹ پلیس (ر) میں معیاری اشتہار پیش کرتا ہے (فرانسیسی قانون کے تحت alinéas 2 et 3 de l’article L 321.3 du code du commerce)۔

آرٹ پرائس یورونیکسٹ پیرس (SRD long only) کی جانب سے یورولسٹ بی میں مندرج ہے: یوروکلیئر: 7478 – بلوم برگ: پی آر سی – رائٹرز: اے آر ٹی ایف

آرٹ پرائس اعلامیے:

http://serveur.serveur.com/press_release/pressreleaseen.htm

الکیمی اور آرٹ پرائس کی دنیا کو دریافت کریں http://web.artprice.com/video، جس کا صدر دفتر ہم عصر آرٹ کا معروف عجائب گھر، دی ایڈوبے آف کیوس ہے۔

آرٹ پرائس کے ساتھ مارکیٹ کی تمام خبروں کو ٹویٹر پر فالو کریں:

رابطہ: ہوزیت مے – ٹیلی فون: +33(0)478-220-000، ای میل: ir@artprice.com

ذریعہ: آرٹ پرائس ڈاٹ کام

Check Also

Punjab Education Secretary Inspects Examination Centers in Phool Nagar

Lahore, The Secretary of the Higher Education Department conducted an inspection of examination centers today in Phool Nagar, located in the district of Kasur. The visit aimed to oversee the ongoing examination processes and ensure their proper admini...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *