Breaking News

اتحاد ایئر ویز 48 گھنٹے تک قیمتوں میں 15 فیصد رعایت پیش کر رہا ہے

لاہو :- اتحاد ایئر ویز متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن ہے ، جو کہ اپنے پاکستانی مسافروں کے لئے ہوائی سفر کے کرایوں میں بے مثال رعایت پیش کررہا ہے ، تاکہ یہ صارفین شمالی امریکہ اور یورپ کی مقبول ترین منازل تک سیاحت کا خواب پورا کرتے ہوئے بے مثال بچت اور آسائشیں حاصل کر سکیں۔ اس پیشکش کے تحت ، 4 اور 5 اکتوبر،2011 کی تاریخوں کے دوران ٹکٹوں کی بکنگ کروانے والے پاکستانی مسافروں کو کرایوں میں 15 فیصد تک رعایت حاصل ہو گی ۔اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لئے اتحاد ایئرویز کی ویب سائیٹ www.etihad.com/pk ملاحظہ کریں۔

یہ پاکستانی مسافر ، 5 اکتوبر 2011 سے لے کر 31 مارچ 2012 تک (یعنی تقریباً 6 ماہ تک ) کوئی بھی ایّام منتخب کر کے ان رعایتی ٹکٹوں پر بین الاقوامی سفر کر سکتے ہیں ۔ 48 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس رعایتی پیشکش کے ذریعے جن مقبول منازل کی سیاحت کی جا سکتی ہے ، ان میں ؛ نیو یارک اور شکاگو (امریکہ)، ٹورنٹو (کینیڈا)، مانچسٹر (برطانیہ)، ایتھنز (یونان)، استنبول (ترکی)، جنیوا (سوئیٹزر لینڈ ) ، برسلز ( بیلجیم )، میونخ ( جرمنی ) اور سائپریس شامل ہیں۔

اتحاد ایئرویز کے پاکستان میں کنٹری مینجر، عامر خان نے کہا کہ: ایسی باکفایت پیشکشوں کے ذریعے ، اتحاد ایئرویز کا عزم ہے کہ مسافروں کو مقبول ترین عالمی منازل کی سیر کے شاندار مواقع پیش کئے جائیں ، تاکہ صارفین اپنے سفری اخراجات میں حیرت انگیز کمی کے ساتھ اپنے تمام سیاحتی خوابوں کا لطف اٹھا سکیں۔اس طرح مسافروں کو بے مثال تفریحی تجربات کے ساتھ پر آسائش سفری سہولیات بھی حاصل ہوں گی ، جو کہ ـ” سال کی بہترین ایئرلائن” – اتحاد ایئرویز ہی کی خصوصیات ہیں ۔

اس پیشکش کے تحت ، مندرجہ ذیل رعایتی کرائے (بشمول ٹیکس اور سرچارجز) پاکستان سے بین الاقوامی منازل تک پیش کئے جارہے ہیں:

– نیو یارک تک رعایتی کرایہ 84,630 روپے۔ (جبکہ عمومی کرایہ 110,180 روپے ہے)
– شکاگو تک رعایتی کرایہ 110,960 روپے۔ (جبکہ عمومی کرایہ 124,030 روپے ہے)
– ٹورنٹو تک رعایتی کرایہ 97,430 روپے ۔ (جبکہ عمومی کرایہ 110,680 روپے ہے)
– مانچسٹر تک رعایتی کرایہ 65,350 روپے ۔ (جبکہ عمومی کرایہ 73,000 روپے ہے )
– سائپرس تک رعایتی کرایہ 54,910 روپے ۔ (جبکہ عمومی کرایہ 69,190 روپے ہے)
– ایتھنز تک رعایتی کرایہ 54,500 روپے ۔ (جبکہ عمومی کرایہ 71,50 0 روپے ہے)
– استنبول تک رعایتی کرایہ 56,270 روپے ۔ (جبکہ عمومی کرایہ 69,19 0 روپے ہے)
– جنیوا تک رعایتی کرایہ 68,560 روپے ۔ (جبکہ عمومی کرایہ 89,09 0 روپے ہے )
– برسلز تک رعایتی کرایہ 70,040 روپے۔ (جبکہ عمومی کرایہ 83,100 روپے ہے)
– میونخ تک رعایتی کرایہ 66,160 روپے ۔ (جبکہ عمومی کرایہ 78,910 روپے ہے)

ُاپنے ٹکٹوں کی فوری بکنگ کے لئے ویب سائیٹ ملاحظہ کیجئے www.etihadairways.com/pk یا اتحاد ایئرویز کے رابطہ مرکز پر ٹیلی فون کیجئے ۔ فون نمبر ؛ 00-800-900-440-17

مزید معلومات کیلئے:
رضوان شاہ
شیمراک کمیونیکیشنز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ
فون: 0300-852225 4/ 042-35861219

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *