Breaking News

اسٹاربکس کا نیا لوگو: آپ کیا بنائیں گے؟

AsiaNet 42942

مرینا ڈیل رے، کیلیفورنیا، 20 جنوری 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

معروف ڈیزائن کراؤڈسورسنگ سائٹ ڈیزائن کانٹیسٹ ڈاٹ کام (DesignContest.com) نے اپنے تازہ ترین کمیونٹی مقابلے کا آغاز کر دیا جو ڈیزائن کو اسٹاربکس کا ایک بہتر لوگو تخلیق کرنے کا چیلنج دیتا ہے

جیسا کہ اسٹاربکس کافی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر اس کے لوگو کے ری ڈیزائن ہونے کی خبريں دنیا بھر میں سرخیوں کی صورت میں آ رہی ہیں، معروف گرافک ڈیزائن کراؤڈسورسنگ سائٹ، http://www.DesignContest.com نے اپنے ڈیزائنرز سے کہا ہے کہ “کیا آپ اسے بہتر طور پر بنا سکتے ہیں؟” منگل کو، سائٹ نے اپنے تازہ ترین کمیونٹی مقابلے میں ڈیزائنرز کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اسٹاربکس کے لیے بہتر لوگو ری ڈیزائن کریں۔ ڈیزائن کانٹیسٹ ڈاٹ کام انتظامیہ کے مطابق “یہ ایک مزیدار مقابلہ ہے جس میں کوئی بھی ڈیزائنر شرکت کر سکتا ہے۔ بیشتر ڈیزائنر اسٹاربکس کے نئے لوگو کے بارے میں ایک رائے رکھتے ہیں اور یہ ان کے پاس موقع ہے کہ وہ ہمارے سامنے ظاہر کریں کہ وہ ہوتے تو کیا بناتے۔”

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110119/LA32120LOGO)

گرافک ڈیزائن کراؤڈسورسنگ ویب سائٹ ڈیزائن کانٹیسٹ ڈام ضرورت مند کاروباروں کو دنیا بھر کے تجربہ کار اور باصلاحیت گرافک ڈیزائنرز کے ساتھ منسلک کرتی ہے۔ جب کوئی کاروباری مالک سائٹ پر کسی مقابلے کا آغاز کرتا ہے تو اسے ہزاروں قابل ڈیزائنرز تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ ڈیزائن کانٹیسٹ ڈاٹ کام وضاحت کرتا ہے کہ “اگر آپ اپنے پروجیکٹ کے لیے ایک ڈیزائنر حاصل کرتے ہیں، تو آپ بہت زیادہ خوش قسمت واقع ہوئے تو آپ کو 4 یا 5 انوکھے خیالات ملیں گے جن میں سے آپ کو ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ لیکن جب آپ ایک ڈیزائن مقابلے کا آغاز کرتے ہیں تو آپ کو سینکڑوں ڈیزائنر ملیں گے!۔” ڈیزائن مقابلے کروانے کے علاوہ، سائٹ ایک گفتگو کا فورم، ٹیوٹوریلز، تازہ ترین خبروں اور ڈیزائن سے متعلق سرخیوں، اور ڈیزائنرز کے لیے مزیدار کمیونٹی مقابلے بھی رکھتی ہے تاکہ وہ اپنے پورٹ فولیو کو مضبوط بنا سکیں اور اپنی مہارت کی مشق کر سکیں، اس طرح یہ ڈیزائنرز اور کاروباری مالکان دونوں کے لیے ایک شاندار مقام بن جاتا ہے۔”

ڈیزائن کانٹیسٹ ڈاٹ کام کے مطابق “اسٹاربکس لوگو کی ری ڈیزائننگ کی خبر اس وقت گرم ہے اور ہمارے ڈیزائن ظاہر کرنا چاہ رہے ہیں کہ وہ اس کام کو ذرا مختلف انداز میں کرتے۔” اسٹاربکس لوگو ری ڈیزائن مقابلہ کسی صورت میں اسٹاربکس کافی کمپنی سے تعلق نہیں رکھتا، بلکہ ڈیزائن کانٹیسٹ ڈاٹ کام نے تسلیم کیا کہ “اگر اسٹاربکس ہمارے ڈیزائنر کے تخلیق کردہ کسی بھی کام میں دلچسپی رکھتا ہے، تو ہم ان کو ڈیزائنر سے ملانے میں خوشی محسوس کریں گے۔”

اسٹاربکس لوگو ری ڈیزائن کمیونٹی مقابلہ 2 ہفتوں تک چلے گا، جس کے بعد سائٹ کے ممبران بہتر لوگو کو ووٹ دیں گے۔ اولین تین ڈیزائنرز کو بالترتیب 300، 150 اور 75 ڈالرز کا انعام دیا جائے گا، جو ڈیزائن کانٹیسٹ ڈاٹ کام ادا کرے گا۔

رکن بننے، مقابلوں میں شرکت یا اپنا لوگو ڈیزائن، ویب سائٹ ڈیزائن یا کوئی بھی گرافک ڈیزائن مقابلہ  شروع کرنے کے لیے www.DesignContest.com ملاحظہ کیجیے یا 1-888-906-1888 پر کال کیجیے۔

ذریعہ: ڈیزائن کانٹیسٹ

رابطہ: ڈیزائن کانٹیسٹ، +1-888-906-1888

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *