Breaking News

اسٹیورٹ اینڈ اسٹیون سن نے نیا چیف فائنانشل آفیسر مقرر کردیا

ہیوسٹن، 19 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

اسٹیورٹ اینڈ اسٹیون سن ایل ایل سی نے آج جیک ایل پائیپر کی بطور چیف فائنانشل آفیسر تقرری کا اعلان کیا ہے۔

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160916/408767LOGO

اس وقت ادارے کے چیف اکاؤنٹنگ آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے جیک مختلف عہدوں پر خدمات کا کامیاب پس منظر رکھنے والے اسٹیورٹ اینڈ اسٹیون سن کے ملازمین کی دوسری نسل میں امتیازی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ ایک سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹ ہیں اور یونیورسٹی آف کولوراڈو سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں امتیازی نمبروں کے ساتھ بیچلر آف سائنس کی ڈگری رکھتے ہیں۔

اس نئے عہدے پر جیک آفس آف دی چیئرمین کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے اور ہماری سینئر انتظامی ٹیم کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے مالیاتی تنظیم، مالیاتی منصوبہ بندی، میزانیہ ترتیب دینے، اخراجات کو روکنے، تجارتی ترقی، خزانے، بینکاری اور متعلقہ موضوعات پر ایک اہم کردار ادا کریں گے۔

ہیوسٹن میں قائم اسٹیورٹ اینڈ اسٹیون سن عالمی تیل و گیس، بحری، تعمیراتی، بجلی پیداوار، نقل و حمل، مٹیریل ہینڈلنگ، کان کنی، زراعت اور دیگر صنعتوں کے لیے خصوصی آلات اور بعد از فروخت پرزہ جات و خدمات کا معروف فراہم کنندہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.stewartandstevenson.com۔

رابطہ: کرس آرچی
آفس آف دی چیئرمین
713-751-2772

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]