Breaking News

امریکہ میں تین سالہ بچے کو جہاز سے اتار دیا گیا، اسکائی اسکینر سروے ظاہر کرتا ہے کہ دس میں سے ایک والدین نے جہاز کے عملے کو بچوں کے حوالے سے غیر ہمدرد پایا ہے

سنگاپور ، 15 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر–

گزشتہ ہفتے کی اِس حیران کن خبر کے بعد، کہ الاسکا ایئرلائن کے ایک جہاز میں عملے کے اراکین نے ایک مسافر والد سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے تین سالہ بیٹے کو جہاز سے اتار دے کیونکہ وہ پرواز کے لیے بہت زیادہ پریشان کن ہے، بین الاقوامی پروازوں کے موازنے کی سائٹ اسکائی اسکینر [http://www.skyscanner.com] کی جانب سے ایک ہزار سے زائد والدین سے ایک سروے کیا گیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ اس انوکھے واقعے سے قطع نظر، 12 فیصد والدین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بچوں کی ضروریات کے حوالے سے عملے کے اراکین کی جانب سے مدد حاصل کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

اس واقعے کے مرکزی کردار یعنی بچے کو پہلی مرتبہ اُس وقت پریشانی اٹھانا پڑی جب والد نے اسے مصروف رکھنے کے لیے اپنی ریڈنگ ڈیوائس اسے دے دی جسے عملے کی جانب سے زبردستی بند کروا دیا گیا۔ سروے میں ایک تہائی والدین نے اس صورتحال کو سمجھتے ہوئے کسی نہ کسی طرح بچے کو “منا لیا” اور 13 فیصد جواب دینے والوں نے کہا کہ عملے کی جانب سے اپنے برقی آلات کو زبردستی بند کروائے جانے پر بچے بہت غصہ ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں زیادہ سمجھایا نہیں جاتا کہ ایسا کیوں کیا گیا ہے۔ ناخوش بچہ سیٹ بیلٹ باندھ کر نشست پر بیٹھنے سے انکار کر دیتا ہے؛ سروے میں ہر چار میں سے ایک والدین نے اس کا تجربہ کیا ہے، اور بعد ازاں والدین کو بالآخر اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لینے کے باوجود جہاز سے اترنا پڑ جاتا ہے کیونکہ بچے نشست پر نہیں بیٹھتے۔

اسکائی اسکینر کی میری پورٹر نے کہا کہ “چھوٹے بچوں کے ساتھ جہاز کا سفر کرنے میں کچھ چیلنجز ہو سکتے ہیں کیونکہ انہیں فہم نہیں ہوتا کہ انہیں مخصوص کام کرنے کا کیوں کہا جا رہا ہے، لیکن اگر عملے کے اراکین صبر کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو سمجھیں تو والدین کے لیے اس صورتحال کو کم پریشان کن بنایا جا سکتا ہے۔ بلاشبہ چند حفاظتی تدابیر ہیں، جنہیں عمر سے قطع نظر ہر مسافر کو پورا کرنا ہوتا ہے، لیکن اگر عملے کے اراکین کو خاندانوں کی ضرورت کی بہتر سمجھ کے لیے تربیت دی جائے تو وہ چھوٹے مسافروں کی مدد کے قابل ہوں گے، اور تمام افراد کے لیے پریشان کن صورتحال کو ختم کیا جا سکتا ہے اور بیشتر منفی تجربات سے مکمل طور پر بچا جا سکتا ہے۔”

انہوں نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “خاندانوں کی ایئرلائنوں کے منافع میں بڑی حصہ داری ہے اور پرواز کو زیادہ مثبت تجربہ بنانے کے لیے حتی الامکان اقدامات اٹھانے چاہئیں۔”

اسکائی اسکینر کے بارے میں

اسکائی اسکینر ایک معروف ٹریول سرچ سائٹ ہے جو ہزار سے زائد ایئرلائنوں کی لاکھوں پروازوں، کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں اورکرائے پر گاڑیاں لینے،  کے فوری آن لائن تقابل کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

ذریعہ: اسکائی اسکینر

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *