Breaking News

اوری گیمی فار جاپان : جاپان کے لیے اعانت اور باہمی عالمی جذبے کا مظاہرہ

AsiaNet 44178

پراگ، 11 اپریل / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

اوری گیمی فار جاپان حالیہ تباہ کن زلزلے اور سونامی کے بعد جاپان کے لوگوں کی اعانت میں ایک عالمی اقدام اٹھا رہی ہے۔ ایونٹس دنیا بھر میں منعقد کیے جائیں گے جن میں خیر خواہ افراد ایک ہزار اوری گیمی کاغذی کونجیں کو ان افراد سے یکجہتی کی علامت کے طور پر استعمال کریں گے جو مصیبت میں مبتلا ہیں۔

اوری گیمی فار جاپان پختہ یقین رکھتی ہے کہ اوری گیمی فولڈنگ ایونٹس میں عوام الناس کی شرکت کے ذریعے اپنی زندگیاں ہار بیٹھنے والے افراد کے لیے یادگار ثابت ہوگا اور اس تباہ کن آفت کے اثرات کو مسلسل جھیلنے والے لوگوں کی امیدوں کو تقویت دے گا ۔اقدام کا حتمی مقصد سینڈائی، جاپان کے لیے اوری گیمی چینز فراہم کرنا ہے اور جس بندھن (جے پی ریفرنس “کزونا”) کا اظہار عالمی برادری کر رہی ہے کو نمایاں کر کے جلد بحالی کی امید دی جاسکے۔
یکجہتی اور ہمدردی کے عملی مظاہرے کے ذریعے اوری گیمی فار جاپان اس بات کو یقینی بنانے کی توقع رکھتی ہے کہ جاپان کے لوگوں کی حالت بدستور ایجنڈے میں باقی رہے اور ثقافتی ایونٹس لوگوں کو اجتماعی اعانت میں متحد کر لیں۔

اقدام نے AIESEC جاپان کے فاضل طالب علموں (سابق AIESEC اراکین کی جاپانی طلبہ تنظیم،طالب علموں کے زیر انتظام دنیا کی سب سے بڑی تنظیم) کی جانب سے بھرپور معاونت حاصل کی۔

اس اقدام کے حصے کے طور پر 220 سے زائد ممالک میں موجودگی کے ساتھ ایک کثیر القومی اتحاد پراگ، کوالالمپور، بون اور ٹیمپے (ایریزونا) دفاتر میں اوری گیمی فار جاپان ایونٹ کا انعقاد کرے گا۔حاضرین اوری گیمی بناناسیکھیں گے اور دیکھیں گے کہ جاپانی ثقافت کتنی عمدہ ہے۔اوری گیمی فار جاپان اس کے علاوہ اوری گیمی فار جاپان ویب سائٹ (http://www.origamiforjapan.org/) پر فروغ کے ذریعے مختلف مقامات میں منعقد ہونے والے دیگر متعدد ایونٹس اور دنیا بھر سے عطیات میں اضافے کے اقدامات میں اعانت کرے گی۔

ایک ہزار اوری گیمی کونجوں کو بنانے کی ثقافتی اہمیت:
ایک ہزار اوری گیمی کونجوں کو بنانا باہمی تعاون کی جاپانی علامت ہے، ایک تصور جو قدیم روایت کی بنیاد پر ہے جو عہد کرتا ہے کہ تکمیل پر بحالی کی خواہش دی جائے گی۔

آج اس جگہ پر ساڈاکو ساساکی نامی ایک نوجوان لڑکی کی یادگار کھڑی ہے جس نے ہیروشیما پر ایٹمی حملے کی تباہی کے بعد اور خون کے سرطان کی تکلیف کے دوران شفاء کی امید میں ایک ہزار کاغذی کونجیں بنانے کی کوشش کی تھی۔ افسوس کہ وہ اس کو مکمل کرنے میں ناکام رہی لیکن اس کے انتقال کے بعد خیر خواہوں نے اس کی یاد میں باقی کونجیں بنائیں ۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://en.wikipedia.org/wiki/Sadako_Sasaki

ذریعہ: اوری گیمی فار جاپان
رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں جین گوٹوالڈ (اوری گیمی فار جاپان کے آغاز کند۔ہ) / origamiforjapan@gmail.com، +420-734-722-322۔

Check Also

WHO Regional Director meets Punjab CM in Lahore

World Health Organization (WHO) Regional Director for the Eastern Mediterranean Dr. Hanan Balkhy met Punjab Chief Minister Maryam Nawaz in Lahore today. She felicitated Maryam Nawaz on becoming Punjab' first ever woman Chief Minister. Speaking on t...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *