Breaking News

اومیگا لیبارٹریز نے بالوں کے ذریعے نشہ آور ادویات کی جانچ کی صلاحیت کو چار گنا کردیا

کلیولینڈ، 4 اگست 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — اومیگا لیبارٹریز انکارپوریٹڈ نے آج اپنی تجربہ گاہ کی نئی تکمیل شدہ توسیع کی رونمائی کردی، جو ایسا منصوبہ ہے جو بالوں کے ذریعے نشہ آور ادویات کی جانچ کرنے کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب کے لیے بنایا گیا ہے۔ 5 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ اومیگا کے امریکہ میں قائم صدر دفاتر اب 44,000 مربع فٹ سے زیادہ پر مشتمل ہیں جس نے اومیگا کی روزمرہ کی جانچ صلاحیت کو چار گنا کردیا ہے۔ یہ نیا اضافہ جدید ماس اسپیکٹرومیٹری آلے اور اومیگا کی تجربہ کار ترین افراد کے عملے سے مزین ہے۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140730/131456

اومیگا اپنی متاثر کن پیشرفت کا سہرا کئی عوامل پر باندھتا ہے، جن میں صنعت میں جانچ کی سب سے تیز فراہمی، 24 سے 72 گھنٹے کے اندر نتائج کی مستقل فراہمی اور ساتھ ساتھ درستگی کی اعلیٰ ترین سطح کو برقرار رکھنا، شامل ہیں۔ تیز جانچ کے یہ اوقات اس جانچ کے ملکیتی طریقوں، ملکیت دانش کے حصے اور اومیگا کی جانب سے گزشتہ 14 سال میں تیارکی گئی آپریٹنگ موثریت  کی وجہ سے ہیں۔ اس میں نمونے کو دھونے کا ایک عمل شامل ہوتا ہے جسے خارجی آلودگی سے پاک کرنے کے موثر طریقے کی حیثیت سے متعدد مختار اداروں نے منظور کیا ہے۔ اومیگا دنیا کی ان محض تین بالوں کی جانچ کرنے والی تجربہ گاہوں میں سے ایک ہے جسے ایف ڈی اے 510 (کے) اختیار حاصل ہے۔

اومیگا بالوں کی جانچ  کے حقائق کی عالمی سطح پر مستقل مدد اور معیار بندی کو سہارے کی فراہمی کے ذریعے عالمی سائنسی برادری میں ایک قابل عزت مقام بھی حاصل کرچکا ہے ۔ ادویات اور جرائم پر اقوام متحدہ کے دفتر نے حال ہی میں اپنی تازہ ترین بالوں، پسینے اور دہنی رطوبت میں بین الاقوامی ضابطوں کے تحت نشہ آور ادویات کے تجربے کی رہنما ہدایات میں اومیگا کے تجربے کو سراہا ہے۔ یہ باعزت مقام اس لیے حاصل ہوا کیونکہ اومیگا نے حکومتی اداروں، سیاسی مشیران اور فیصلہ ساز کمیٹیوں کے ساتھ سالوں کا وقت گزارا ہے، جس میں اقوام متحدہ کی کانگریس کے اراکین کے ساتھ چالیس سے زیادہ اجلاس بھی شامل ہیں۔ ان کوششوں کی بدولت اومیگا انتظامی معاملات میں ماہر کی حیثیت سے ترجیحی ادارہ بن چکا ہے۔

اومیگا کی بالوں اور دہنی  رطوبت کی جانچ دنیا بھر میں صارفین کے پیشاب کی جانچ کے مقابلے میں کہیں زیادہ فوائد رکھتی ہے، جس میں ادویات کے زیادہ استعمال کرنے والوں کی شناخت، ایسی جانچ جن سے فرار زیادہ مشکل ہے، اور نمونے جنہیں حاصل کرنا اور دوسرے مقامات تک پہنچانا آسان ہیں۔

اومیگا لیبارٹریز انکارپوریٹڈ کے بارے میں – اومیگا ایک جدید تجربہ گاہ ہے جو دنیا بھر میں 6,000 سے زیادہ صارفین کو نشہ آور ادویات کے لیے بالوں اور دہنی رطوبت کی جانچ فراہم کررہا ہے۔ اومیگا کو فارینسک کوالٹی سروسز (ایف کیو ایس) کے ذریعے آئی ایس او/آئی ای سی 17025 معیارات کی سند حاصل ہے، فارینسک ڈرگ ٹیسٹنگ کے لیے کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس (سی اے پی) ایکریڈٹیشن رکھتا ہے اور ایف ڈی اے کی جانب سے 510 (کے) اختیار کا حامل ہے۔ درست، بروقت اور سستی جانچ کے لیے اومیگا کی ساکھ، اور ساتھ ساتھ شاندار صارفی خدمت کی ساکھ، نے اومیگا کو بالوں کے ذریعے نشہ آور ادویات کی جانچ میں عالمی رہنما ادارہ بنا دیا ہے۔

رابطہ: مارک فریمال،
1-330-628-5748+
http://www.omegalabs.net/

The post اومیگا لیبارٹریز نے بالوں کے ذریعے نشہ آور ادویات کی جانچ کی صلاحیت کو چار گنا کردیا appeared first on Business News Pakistan.

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]