Breaking News

ایل جی کا نیا اسٹیم ڈش واشر، صارفین اب پری واشنگ کو خدا حافظ کہہ دیں گے

ایل جی کا نیا اسٹیم ڈش واشر کارکردگی میں بہترین، زیادہ سے زیادہ لوڈ کرنے کی لچک کے ساتھ توانائی کا بہتر استعمال کرتا ہے

کراچی، 26اگست 2011ء: ایل جی الیکٹرونکس بہت جلد اپنے حقیقی اسٹیم ٹیکنالوجی کے حامل نئے اسٹیم ڈش واشر متعارف کرنے والا ہے ، جو ایک طاقت ور ڈش واشنگ کارکردگی کی حامل ہے ، اب ڈشوں کو پیک کرنے سے پہلے دھونے کی آزادی، وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کو خشک اور صحت مند رکھتا ہے۔ ڈش واشر کے اسمارٹ ریک کے آسانی کے ساتھ ترتیب پانے والے کانٹے ہر قسم کے بے جوڑ سائز کے ڈشز اور برتنوں کوجگہ دیتے ہیں، جبکہ اس کا انورٹر ڈائریکٹ ڈرائیو موٹرپانی اور توانائی کے کم استعمال کے ساتھ بہترین کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔

ایل جی الیکٹرونکس مڈل ایسٹ و افریقہ ریجن کے صدر کے۔ ڈبلیو۔ کم نے کہا کہ ” ہماری تحقیق کے مطابق ڈش واشر کے مالکان ڈش واشر سائیکل کے استعمال سے پہلے ڈشز کو ہاتھوں سے بہت محنت سے رگڑ رگڑ کر صاف کرتے تھے ۔لہذا یہ ضروری ہوگیا تھا کہ ہم ایک ایسا ڈش واشر تیار کریں کہ صارفین گندی سے گندی ڈشز کو بھی اپنے ہاتھ میلے کئے بغیر صاف کریں اور اس پر بھرسہ کریں۔

ٹرواسٹیم ٹیکنالوجی گرم ترین بھاپ کے ذرات بناکر کام کرتاہے ، جو انتہائی اختیاط سے نصب کردہ پریشر نوزلزکے ذریعے داخل کردیے جاتے ہیں۔ پہلی دفعہ جب یہ ذرات ڈشز پر لگے چکنائیوں اور میل کے ساتھ جڑتے ہیں تو درجہ حرارت نقطہ انجماد تک چڑھنا شروع کردتیا ہے، جب یہ عمل تمام سرکل پر پھیل جاتا ہے تو ڈشز بالکل صاف ہوجاتے ہیں۔

صارفین کے لئے نازک ڈشز کو صاف کرنے کے لئے اسٹیم کیئر کا آپشن بھی موجود ہے تاکہ نازک ڈشز پر رگڑ کے نشان نہ پڑجائیں۔ ا سکی اضافی لچک اس میں موجود اسٹیم ڈوول اسپرے فنکشن ہے، جو اوپر اور نیچے کے ریکس کو آزادنہ طور پر پانی کے پریشر کو استعمال کرنے دیتا ہے۔ توانائی کو ذہانت سے استعمال کرتے ہوئے ایل جی کاانورٹر ڈائریکٹ ڈرائیو ڈش واشرزکو 15 فیصد زیادہ موثر کی ریٹنگ دے دی گئی ہے۔ بغیر کسی خمی کے برتنوں کو دھونے کی کارکردگی کے باوجود یہ روایتی واشرز کے مقابلے میں 42فیصد کم پانی استعمال کرتا ہے، اور توانائی کے استعمال میں A++ گریڈ رکھتا ہے، جبکہ روایتی ڈش واشر ز 1.0 5kwhتوانائی اور 14لیٹر ز پانی استعمال کرتے ہیں ان کے مقابلے میں ایل جی کے نئے ڈش واشرز کوبہت قلیل مقدار میں یعنی 9لیٹر پانی اور 0.9 2kwh توانائی کی درکار ہوتی ہے۔

ایل جی کا انوکھا اسمارٹ ریک سسٹم صارف کو بشمول مکمل فولڈ ڈاون کے کانٹوں کو مختلف طریقوں سے ترتیب دینے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ فیچر واشر کے اندرونی ٹب کو زیادہ لچک دار بناتا ہے۔اسمارٹ ریک سسٹم زیادی سے زیادہ جگہ استعمال کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں ہر سائز کے باولز، پینز، پلیٹس یا غیر متوازن اشکال کے ڈشز بھی سما سکتے ہیں۔ ایل جی کی جدید اسمارٹ ڈائنوسس ٹیکنالوجی کو بھی اس کے نئے ڈش واشر میں شامل کی گئی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو غیر ضروری سروس کالوں اور وزٹس کو کم کرنے کے لئے ڈیزائن کی گئی تھی، اس ٹیکنالوجی کی بدولت واشرمتعلقہ شکایت کو حل کرنے کے لئے ضروری ڈیٹا کو سروس سینٹر کو فون کے ذریعے ایک مخصوص سگنلزٹون کے ذریعے ارسال کردیتاہے۔ موصولہ ڈیٹاکو پڑھ کر ٹیکنیشن یہ تعین کرلیتا ہے کہ کیا یہاں بیٹھ کر مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے یا پھر وزٹ کرنا ضروری ہے۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں:
خرم ضیاء خان یا افسر خان
فون:35867576-35837674

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *