Breaking News

این ٹی ٹی کام آرک اسٹار گلوبل آئی پی-وی پی این کے لیے واحد کمیونی کیشنز سروسز کو توسیع دے گا

AsiaNet 44827

ٹوکیو، 30 مئی/کیوڈو جے بی این –ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 30 مئی کو اعلان کیا ہے کہ اس کی آرک اسٹار (ٹ م) یونیفائیڈ کمیونی کیشنز سروسز ایس آئی پی ٹرنکنگ پلان متعاروف کروائیں گی تاکہ آرک اسٹار (ٹ م) گلوبل آئی پی-وی پی این صارفین کو دنیا بھر میں  اعلی معیار اور کم نرخ کے رابطے کے لیے بیرونی لائنز پر ڈائل کرنے کی سہولت دی جا سکے جس کا آغاز 31 مئی سے ہو رہا ہے۔ یہ سروس ابتدائی طور پر سنگاپور کے صارفین کے لیے پیش کی جائے گی اور پھر اسے بتدریج دیگر خطوں تک توسیع دی جائے گی اور منصوبہ بنایا جا رہا ہے کہ مارچ 2012ء تک عالمی سطح پر دستیاب ہو۔ کم از کم اپریل 2012ء سے بیرونی لائنوں سے آنے والی کال منصوبے کے تحت ہوگی۔

ایس آئی پی ٹرنکنگ آرک اسٹار گلوبل آئی پی -وی پی این پر پلان وائس اور ڈیٹا کمیونی کیشنز کو ایک کر کے ملکیت کے کل اخراجات کو کم کر دے گی۔ اس ون-اسٹاپ، اینڈ-ٹو-اینڈ حل سے آپریشن اور دیکھ بھال بھی سادہ تر ہو جائے گی  کیونکہ ضروری سسٹمز اور وائس اور ڈیٹا کے لیے ہارڈویئر بھی یکجا ہو جائیں گے جن میں نیٹ ورک اور ڈیوائسز (وی او آئی پی گیٹ وے) شامل ہیں۔

آرک اسٹار یونیفائیڈ کمیونی کیشنز سروسز اس وقت توسیعی منصوبے کے تحت عالمی دفاتر، بشمول جاپان، کے لیے آئی پی بیسڈ انٹرنل ڈائلنگ پیش کر رہی ہیں۔ نو توسیع شدہ آرک اسٹائر یونیفائیڈ کمیونی کیشنز سروسز عالمی سطح پر ہموار و یکجا وائس، وڈیو، ویب کانفرنسنگ، وائس میسیجنگ، موجودگی اور فوری پیغام رسائی برائے آرک اسٹار گلوبل آئی پی وی پی این عالمی سطح پر فراہم کریں گی جنہیں نیٹ ورکس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور ڈیٹا سینٹرز میں این ٹی ٹی کام کے وسیع ترین تجربے و مہارت کی مدد حاصل ہوگی۔

کم خرچ عالمی داخلی/بیرونی وائس-اوور-انٹرنیٹ-پروٹوکول (وی او آئی پی) سروسز کے لیے مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر آرک اسٹار یونیفائیڈ کمیونی کیشنز سروسز اس سال دو مزید منصوبے شامل کرے گی: UCaaS (یونیفائیڈ کمیونی کیشنز ایز اے سروس) منصوبہ اگست میں اور کانٹیکٹ سینٹر منصوبہ برائے عالمی ہموار Saas کال-سینٹر سروسز دسمبر میں۔ انٹرپرائز صارفین ایس آئی پی ٹرنکنگ پلان کے ساتھ ان منصوبوں کو شامل کر کے اپنی عالمی رابطہ سازی کی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

آرک اسٹار یونیفائیڈ کمیونی کیشنز سروسز کا عملی مظاہرہ انٹرآپ ٹوکیو 2011ء میں 8 سے 10 جون تک کیا جائے گا جو ٹوکیو کے قریب ماکوہاری میسے نمائشی کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html۔

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

 

Check Also

‫ٹرینا سولر کا پاکستان میں مقامی مارکیٹ لیڈرز کے اشتراک سے قابل تجدید توانائی کیلئے پائنئیرایڈوانسڈ سولر سلوشن پیش کرنے کا اعلان۔

لاہور، پاکستان، ۲۰ مئی ۲۰۲۴ْ۔۔۔ پی آر نیوز وائر/۔۔  ٹرینا سولر، اسمار ٹ پی وی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *