Breaking News

این ٹی ٹی کام اگست میں ایشیا سب میرین-کیبل کا افتتاح کرے گا، ٹوکیو اور سنگاپور کے درمیان کم ترین لیٹنسی نیٹ ورک سروس پیش

AsiaNet 50286

ٹوکیو، 9 اگست 2012ء/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

ایک عالمی کلاؤڈ سروسز فراہم کنندہ اور این ٹی ٹی گروپ کے مکمل ملکیتی ماتحت ادارے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 9 اگست کو اعلان کیا ہے کہ وہ 20 اگست کو ایشیا کے بڑے شہروں کو جوڑنے والی 40 گیگا-بٹ فی سیکنڈ (جی بی پی ایس) کی انتہائی کم لیٹنسی زیر بحر کیبل ایشیا سب میرین-کیبل ایکسپریس (اے ایس ای) کے آپریشن کا آغاز کرے گا۔ اے ایس ای اپنے ایشیائی کیبل نیٹ ورکس کی گنجائش کو بہتر بنا کر اور کثرت کو مستحکم کرنے کے ذریعے این ٹی ٹی کام کی انتہائی قابل بھروسہ عالمی نیٹ ورک سروسز کو بہتر بنائے گا۔

اے ایس ای، جو بالآخر 100 جی بی پی ایس آپٹیکل ٹیکنالوجی شامل کرے گا، کل 15 ٹیرابٹس فی سیکنڈ (ٹی بی پی ایس) سے زائد کی گنجائش، تقریباً 7800 کلومیٹر کی کل طوالت کے ساتھ جاری ہوگا اور زلزلے اور طوفان سے بچنے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ این ٹی ٹی کام کیبل سسٹم میں بڑا سرمایہ کار ہے، جس نے ملائیشیا میں قائم ٹیلی کام-ملائیشیا، فلپائن میں قائم پی ایل ٹی ڈی اور سنگاپور میں قائم اسٹار ہب کے تعاون سے اسے تعمیر کیا۔ کیبل جاپان، فلپائن، سنگاپور اور ملائیشیا میں لینڈنگ مقامات کی حامل ہے اور 2013ء کی پہلی سہ ماہی میں اس میں ہانگ کانگ کا اضافہ ہوگا۔ جاپان اور سنگاپور کا درمیانی راستہ بھروسے کو بڑھانے اور لیٹنسی کو کم سے کم کرنے کے لیے نہ صرف مختصر ترین فاصلے کا احاطہ کرتا ہے، بلکہ یہ سنگاپور میں سیرانگون ڈیٹا سینٹر سے بھی براہ راست منسلک ہے اور بعد ازاں ہانگ کانگ فنانشل ڈیٹا سینٹر سے جڑ جائے گا۔ براہ راست کنکشن یہاں صارفین کے لیے این ٹی ٹی کام کے نیٹ ورک، ڈیٹا سینٹرز اور کلاؤڈ سروسز کو اینڈ-ٹو-اینڈ اور ون-اسٹاپ بنیادوں پر استعمال کرنا ممکن بناتا ہے۔

20 اگست 2012ء کو نئی زیر بحر کیبل کے اجراء کے ساتھ این ٹی ٹی کام موجودہ آرک اسٹار گلوبل لیزڈ لائن سروس پر اے ایس ای کے کم پوشیدہ راستے شامل کر کے زیادہ بہتر عالمی لیزڈ لائن سروس پیش کرنا شروع کرے گا۔ نئی بہتر سروس اے ایس ای کے جاپان-سنگاپور کنکشن کو 65 ملی سیکنڈز لیٹنسی کی صنعت کے معروف لیٹنسی کے ساتھ فراہم کرتا ہے، جو دیگر نیم بحری کیبلز کے ذریعے پیش کردہ راستوں سے 3 ملی سیکنڈز زیادہ تیز ہے۔ موجودہ امریکہ-جاپان راستے بھی استعمال کیے جائیں گے، بشمول این ٹی ٹی کام کی اپنی پی سی-1 کیبل جو ٹوکیو اور شکاگو مرکنٹائل ایکسچینج کے گھر شکاگو کے درمیان کم لیٹنسی کنکشن پیش کرتا ہے۔ ایشیا اور امریکہ کے درمیان بہتر سروس مالیاتی اداروں کے لیے خصوصی طور پر دلکش ہے، جیسا کہ ہائی -فریکوئنسی ٹریڈنگ فرمز جو مالیاتی مصنوعات کے لیے خرید/فروخت کے بڑی تعداد میں آرڈرز جاری کرتی ہیں اور فوری طور پر معلومات کی ترسیل چاہتی ہیں۔

اس ماہ، این ٹی ٹی کام اے ایس ای کو ٹائیر-1 عالمی آئی پی نیٹ ورک بیک بون میں شامل کرے گا، جو دنیا کے بڑے انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان (آئی ایس پیز) اور مواد فراہم کنندگان کو برہ راست منسلک کرتا ہے، اور، مستقبل قریب میں، آرک اسٹار یونیورسل ون، اس کی اسکیل ایبل، کلاؤڈ بیسڈ نیٹ ورک سروس، کے لیے بھی یہی کرے گا۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کی انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (ICT) کے بہتر استعمال کے لیے مشاورت، ڈھانچہ، تحفظ اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے کی مدد حاصل ہے جس میں معروف عالمی ٹائیر-1 کا آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک شامل ہیں جو 150 سے زائد ممالک اور 130 سے زائد محفوظ ڈیٹا سینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل این ٹی ٹی گروپ کمپنیوں کے عالمی وسائل کو قوت بخشتے ہیں جن میں ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا شامل ہیں۔

مزید معلومات: www.ntt.com/index-e.html
www.twitter.com/nttcom
www.facebook.com/nttcomtv

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *