Breaking News

ایورشیڈز اور ٹائیکو نے تیسرا جدید معاہدہ کر لیا

AsiaNet 47946

لندن، 9 جنوری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بین الاقوامی قانونی فرم ایورشیڈز اور معروف عالمی مینوفیکچرنگ ادارے ٹائیکو نے ٹائیکو کے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے آپریشنز کے لیے قانونی خدمات کی فراہمی کے لیے تیسرے جدید معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

نیا معاہدہ اس شاندار تعلق کو مزید دو سال کے لیے توسیع دے گا۔ تقریباً چھ سالوں سے یہ بدستور مختلف حلقوں میں کثیر القومی اداروں کی قانونی ضروریات کا طریقہ متعین کرنے والا بے مثال نمونہ ہے۔

ٹائیکو کے ساتھ ایورشیڈز کے طویل المیعاد تعلق کا آغاز 2006ء میں ہوا تھا جب ٹائیکو نے ای ایم ای اے میں اپنی قانونی خدمات کو صرف ایک ادارے سے منسلک کیا، اور یوں شعبے میں اپنی نوعیت کے ترقی پسندانہ ترین اداروں میں ایک بن گیا۔

نیا معاہدہ ایورشیڈز کو اعلیٰ معیار کی قانونی خدمات اور صارفی تعلقات کے انتظام کو ای ایم ای اے سے کہیں آگے مختلف اداروں تک پہنچانا ممکن بنائے گا، جبکہ کام اس وقت دنیا بھر میں 70 سے زائد ممالک میں جاری ہے۔

پیمائش کے پانچ سالوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فریقین نے ای ایم ای اے میں میں تمام آپریشنل کام ایک مقرر فیس پر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ تمام اپ فرنٹ اندازوں کی صارفی منظوری کا خیال اور آپریشنل اور منصوبے میں شمولیت دونوں پر اخراجات پر کنٹرول انتظامیہ کی بنیاد رہے گی۔

معاہدہ ایورشیڈز اور ٹائیکو کے مزید فائدہ حاصل کرنے پر کنٹرول میں اضافے کو یقینی بنانے کے ذریعے مزید جدت اختیار کرنے کے لیے دونوں فریقین کے لیے اضافی ترقی کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ جدید خیال کامیاب شراکت داری کی بنیاد ہے، جسے شفافیت، کنٹرول اور دونوں فریقین کے لیے واضح اعداد و شمار کا سہارا حاصل ہے۔

معاہدے کے عرصے کے دوران ٹائیکو کے لیے حاصل کردہ ایورشیڈز کے کام کا تناسب سات گنا ہو چکا ہے اور اب معاہدے سے حاصل کردہ آمدنی کے بیشتر حصے پر مشتمل ہے اور اس میں حصول، ملکیت دانش اور تعمیل جیسے شعبہ جات شامل ہیں۔ بایں ہمہ، ایورشیڈز ای ایم ای اے بھر میں آپریشنل اخراجات کو کئی ملین ڈالرز تک کم کرنے کے لیے ٹائیکو کے ساتھ مل کر کام کر چکا ہے۔ یہ مقصد جدید طریقوں، نظام میں حوصلہ افزا تبدیلیوں، ڈیٹا کے زیادہ موثر استعمال، زیادہ اخراجات والے شعبوں کو ہدف بنانے، سیکنڈمنٹس کے حکمت عملی کے مطابق استعمال، کار گزاریوں کو از سر نو ترتیب دینے اور میزانیہ ترتیب دینے کو موثر کرنے اور منصوبہ جاتی انتظام کی مشقوں کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔

برائن ہیوز، ایورشیڈز کے چیف ایگزیکٹو،نے کہا:

“ٹائیکو کے ساتھ ہمارا تعلق مستقل پھل پھول رہا ہے اور ارتقاء پذیر ہے۔ یہ بدستور کثیر القومی ادارے کے لیے حل پیش کرنے میں پہل کاری اور بے مثال فوائد فراہم کر رہا ہے، جو یہ اعتماد رکھتا ہے کہ چیزیں اپنے تمام مختلف حلقہ جات کی قانونی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک ادارے کو ستعمال کرنے سے بہتر اور زیادہ موثر ہو سکتی ہیں ۔

“ای ایم ای اے میں گزشتہ پانچ سالوں سے ٹائیکو کے بنیادی قانونی خدمات فراہم کنندہ کی حیثیت سے ہم ایسے قریبی تعلقات کار قائم کر چکے ہیں جو ادارے کے بین الاقوامی آپریشنز میں پیش کردہ خدمات کو حقیقتاً بہتر بناتی ہے۔

“بلاشبہ اس رہنما معاہدے کی کامیابیوں نے مارکیٹ میں زبردست تحریک پیدا کی ہے۔ ہم اب ٹائیکو کی شراکت داری سے حاصل ہونے والے کئی شعبوں کو دیگر صارفین کے ساتھ استعمال کر رہے ہیں جیسا کہ بریڈی، رولس-رائس اور اورنج اور ہم کئی کثیر القومی اداروں تک بدستور رسائی اختیار کریں گے جو ہم سے پوچھتے ہیں کہ اس طریقے کے فوائد کا مظاہرہ کریں، اور ہمیں ہمیشہ یہ کرتے ہوئے خوشی ہوتی ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بتدریج تیار شدہ نمونے کی زبردست طلب بدستور موجود ہے۔”

اسٹیفن ہوپ کنز، ٹائیکو کے لیے کلائنٹ پارٹنر، نے کہا:

“ٹائیکو اور ایورشیڈز کی اس تعلق کے ابتدائی مراحل میں سرمایہ کاری کی خواہش نے محاصل کی قیمت ادا کر دی ہے۔ نہ صرف ان انتظامات نے شفافیت بخشی ہے بلکہ کئی ممالک میں اخراجات پر کنٹرول بھی دیا ہے، لیکن تعمیل اور خطرے کی حیثیت سے جنرل کونسل کے ایجنڈے پر ایک مختلف حلقوں میں موثر، متعاون اور مستقل طریقے کو نمایاں انداز میں پیش کرنے کی ضرورت بڑھ چکی ہے۔”

ڈیو سائمنڈز، ٹائیکو میں سینئر کارپوریٹ کونسل برطانیہ/یورپ، نے کہا:

“ہم نے ایورشیڈز کے ساتھ اپنی شراکت کو مستقل ترقی دی اور بہتر بنایا ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ یہ ہم جیسے کثیر القومی ادارے کے لیے قانونی خدمات کی فراہمی کا جدید ترین نمونہ رہے گا۔ اخراجات اور بہتر میزانیہ ترتیب دینے پر زیادہ کنٹرول، ممالک کی بڑی تعداد میں خدمات کی باہم پیوستگی، خطرے اور تعمیل کی بہتری اور سب سے بہتر خصوصیت کہ اخراجات کو سنبھالنے اور ٹائیکو کے کاروبار اور ایوری شیڈز کے ہر دفتر میں قانونی خدمات کی فراہمی اور اخراجات کے انتظام کے حوالے سے ذہن میں تبدیلی جیسے قابل سپردگی انتظامات شامل ہیں۔ جیسا کہ تعلقات میں بھروسہ قائم ہو چکا ہے، اس لیے ایورشیڈز کے لیے کام کے معیار کی بہتری اور کامیابی کے ساتھ وہ ہمارے لیے مستقل بنیادوں پر بروقت اور بارہا خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔”

ہدایات برائے مدیران

ایورشیڈز ایل ایل پی کے بارے میں

ایورشیڈز ایل ایل پی اور اس کے دنیا بھر میں پھیلے دفاتر 4500 سے زائد ملازمین کے حامل ہیں جو نجی اور سرکاری شعبے کے کاروباری و مالیاتی اداروں کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ان تمام خدمات تک رسائی 28 قانونی دائرۂ ہائے اختیار میں 46 بین الاقوامی دفاتر کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔ ایورشیڈز مقامی مارکیٹ کی معلومات اور رسائی کو دنیا کی بڑی قانونی فرمز میں سے ایک کی خصوصیت، وسائل اور بین الاقوامی صلاحیت  کے ساتھ ملاتا ہے۔

http://www.eversheds.com

ذریعہ: ایورشیڈز

Check Also

Flag hoisting ceremony held in Kohala

A flag hoisting ceremony was held at Kohala, the entry point of Azad Jammu and Kashmir. Flags of Pakistan and Azad Kashmir were hoisted. Representatives of civil administration, Pakistan Army, police, civil society and media attended the ceremony. ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *