Breaking News

ایچ این ڈبلیو مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایگل ورژن 11.0 مائیکروسافٹ پلیٹ فارم پیش

Asianet 45058

نیو یارکاور بوسٹن، 15 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بینچ مارک نے ویلتھ مینجمنٹ صارفین کی عبوریت کی صلاحیت اور رفتار میں اضافے کی تصدیق کی

مالیاتی خدمات ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے اور بی این وائی میلون کے ماتحت معروف ادارے ایگل اونسٹمنٹ سسٹمز ایل ایل سی نے آج مائیکروسافٹ ایس کیو ایل سرور 2008ء آر 2 پر ایگل کے جدید ترین سافٹ ویئر ورژن وی 11.0 کی اہم کارکردگی بینچ مارک کی کامیاب تکمیل کا اعلان کر دیا ہے۔ منصوبہ ایگل کے آپٹمائزیشن منصوبے میں تازہ ترین حصہ ہے جو جدید ہارڈویئر، سافٹ ویئر اور انجینئرنگ صلاحیتوں کو صنعت کا سب سے قابل عبور ڈیٹا مینجمنٹ، اکاؤنٹنگ اور سرمایہ کاری کارکردگی کو ماپنے کے پلیٹ فارم میں ضم کرتا ہے۔

تجربے کا مقصد قیمت اور کارکردگی پر نظر مرکوز رکھتے ہوئے مائیکروسافٹ پلیٹ فارم پر عبور کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ ایگل نے وزن، مجموعے، کارکردگی ماپنے کے حساب اور جامع ڈیٹا مارٹ عمل کو مکمل کیا جو آپٹمائزیشن میں 4 گنا بہتری کے نتیجے کی صورت میں نکلا۔ اس بینچ مارک کی تکمیل کے لیے والتھیم، میساچوسٹس میں واقع مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی سینٹر استعمال کیا گیا۔ تجربے کا ماحول ایگل کے اعلی درجے کے صارفین کی کھاتوں کی بہت بڑی تعداد کے بڑے حجم کے عمل کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا۔

ایگل کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر مارک فرینزے نے کہا کہ “ایگل کے صارفین چہتے ہیں کہ ان کے سرمایہ کاری انتظامی پلیٹ فارم مستقل جدت کے ذریعے اعلی کارکردگی کی پروسیسنگ، طاقتور قابل عبوریت اور منظم شدہ اخراجت کے ڈھانچے کو  پیش کریں۔ جب ہم نے اپنی ویلتھ مینجمنٹ کلائنٹ بیس کے لیے اپنے وی 11.0 سافٹ ویئر سویٹ کا تجربہ کیا، تو ونڈوز سرور 2008ء آر 2 پر چلنے والے مائیکروسافٹ ایس کیو ایل سرور 2008ء آر 2 نے تمام توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گزشتہ نتائج کے مقابلے میں ہم نے بہت زیادہ بہتری ملاحظہ کی خصوصا ڈیٹا مارٹ اور پرفارمنس میژرمنٹ کیلکولیشن پروسیسنگ میں۔

تجربے میں ایگل نے جدید پیکیجڈ جینرک انٹرفیسز، پرفارمنس میژرمنٹ اور ڈیٹا مارٹ ٹول کٹس استعمال کیں جن کی رونمائی وی 11.0 ریلیز کے اجراء میں کی گئی تھی۔ ایگل وی 10.1 سے مائیکروسافٹ ایس کیو ایل سرور 2008ء آر2 کو سپورٹ کر رہا ہے، اور صارفین نے اپ گریڈنگ کے ذریعے آر او آئی میں صارفین کارکردگی پر برائے نام فرق کے ذریعے ڈیٹا بیس کمپریشن کا فائدہ ملاحظہ کیا۔ ایگل وی 11.0 میں صارفین کے لیے فائدہ مند متعدد نئی خصوصیات شامل ہیں جو ونڈوز اور ایس کیو ایل سرور 2008ء آر 2 کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، اور اس میں ٹرانزیکشن ڈیٹا بیس انکرپشن اور مائیکروسافٹ ہائپر-وی سپورٹ بھی شامل ہے جو بہتر سیکورٹی اور ورچوئلائزیشن صلاحیتیں پیش کرتی ہے۔

ایگل میں ٹیکنالوجی اور آرکی ٹیکچر کے سربراہ اسٹیو ٹیلر نے کہا کہ “ہم نے کور ڈیٹا مینجمنٹ انجن اور ڈیٹا لیئر میں اتفاق کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔ ساتھ ساتھ اس میں ہمارے جدید ڈيٹابیس، آپریٹنگ سسٹم اور ہارڈویئر جدت کا ملاپ بھی شامل ہے اور ہم انتہائی متاثر کن قیمت پر بہت مستحکم کارکردگی دکھانے والے ہیں۔ یہ عمل بہت مہنگے اور بڑے پیمانے پر آئی ٹی سرمایہ کاری کے ذریعے ملکیتی نظاموں تک محدود تھا۔ اب ادارے اس ٹیکنالوجی کو معمولی قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں اور ایگل اپنی ہوسٹڈ سروس ایگل ایکسس (ایس ایم) کے ذریعے مائیکروسافٹ سپورٹ بھی پیش کرتا ہے۔”

بی این وائی میلون کا ماتحت ادارہ ایگل انوسٹمنٹ سسٹمز ایل ایل سی ڈیٹا مینجمنٹ، انوسٹمنٹ اکاؤنٹنگ اور کارکردگی کو ماپنے اور انتساب کے لیے حل پیش کر کے عالمی مالیاتی اداروں کی عملیاتیں موثریت کو تخلیق کرتا ہے۔ اس کا حل محفوظ نجی کلاؤڈ ایگل ایکسس (ایس ایم)، جو جاری ایپلی کیشنز اور بنیادی ڈھانچے کو ہوسٹس اور فراہم کرتا ہے، پیچیدگی اور خطرے کو کم کرنے میں مدد دے رہا ہے۔ اضافی معلومات http://www.eagleinvsys.com پر دستیاب ہے۔

بی این وائی ایسیٹ سروسنگ دنیا بھر کے صارفین کو خصوصی اثاثہ جاتی خدمات کی صلاحیتیں پیش کرتا ہے، جس میں حوالگی اور فنڈ سروسز، سیکورٹیز لینڈنگ، کارکردگی اور تجزیے اور ایگزی کیوشن سروسز شامل ہیں۔

بی این وائی میلون ایک عالمی مالیاتی خدمات کا ادارہ ہے جس کی نظریں صارفین کو اپنے مالیاتی اثاثہ جات کا انتظام سنبھالنے اور خدمت کرنے پر مرکوز ہیں، ادارہ 36 ممالک کی 100 سے زائد مارکیٹوں میں کام کرتا ہے۔ بی این وائی میلون اداروں، تجارتی اداروں اور اعلی قدر کی حامل انفرادی شخصیات کے لیے مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارہ ہے، جو عالمی صارف مرتکز ٹیم کے ذریعے عمدہ سرمایہ کاری انتظام اور سرمایہ کاری خدمات پیش کر رہا ہے۔ یہ اپنے ماتحت اور زیر اہتمام 25.5 ٹریلین ڈالر کے اثاثہ کا حامل ہے اور 1.2 ٹریلین ڈالر کے اثاثہ جات اس کے زیر انتظام ہیں، 11.9 ٹریلین کی خدمات بقایا قرضہ جات ہیں اور 1.7 ٹریلین ڈالر روزانہ کی اوسط سے عالمی ادائیگیوں کو عملمین لاتا ہے۔ بی این وائی میلون بینک آف نیو یارک میلون کارپوریشن (این وائی ایس ای: BK) کا کارپوریٹ برانڈ ہے۔ bnymellon.com  پر مزید جانیے۔

ذریعہ: ایگل انوسٹمنٹ سسٹمز ایل ایل سی

رابطہ: کینڈرا ایہرن،

ایگل انوسٹمنٹ سسٹمز،

+1-617-219-0209،

kahern@eagleinvsys.com

 

Check Also

Mongolian Envoy Advocates for Increased Business Exchanges to Enhance Trade Ties

Karachi, Deputy Head of Mission from the Embassy of Mongolia Lkhanaajav Munkhtushig expressed eagerness to bolster trade and investment relations with the business community of Karachi through heightened exchange of business delegations between the tw...

The post Mongolian Envoy Advocates for Increased Business Exchanges to Enhance Trade Ties appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *