Breaking News

ایڈنیک نے عالمی شہرت یافتہ کلپٹ گیٹ ٹاور کی کاروباری لیزنگ شروع کردی

AsiaNet 44115
ابو ظہبی، متحدہ عرب امارات، 6 اپریل / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

– معروف یادگار ابو ظہبی کے بنیادی کاروباری مقام پر نقل مکانی کے خواہش مند سند یافتہ اداروں کے لیے ‘محیرالعقل دلکشی’ کی حامل ہے
ابوظہبی کے عالمی شہرت یافتہ پہچان ٹاور کیپٹل گیٹ کے مالک – خالق ایڈنیک (ابو ظہبی قومی نمائشی ادارہ) نے ٹاور کی کاروباری لیزنگ کا آغاز کردیا ہے جو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں ابو ظہبی قومی نمائشی مرکز سے متصل واقع ہے۔

( تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110406/447983 )

35 – منزلہ 160 میٹر کیپٹل گیٹ (http://www.capitalgate.ae) گریڈ اے + دفتری مقام کا تقریباً 15,000 مربع میٹر پیش کر رہا ہے۔ ٹاور میں فائیو اسٹار حیات کیپٹل گیٹ ہوٹل – 25,000 مربع میٹر کی تجاوزات پر مشتمل علاقے میں ابو ظہبی کی پہلی حیات جائیداد- بھی قائم ہوگا۔
کیپٹل گیٹ کی دفتری جگہ کرایہ داروں کے لیے شیل – اور – کور کی بنیادوں پر دستیاب ہے بشمول ہر فلور پر 994 مربع میٹر سے 1,056 مربع میٹر کے اندر مشتمل این ایف اے (نیٹ فلور رقبہ)۔پر تعیش خوبصورت علاقے دیئے گئے ہیں جو بہت بہترین معاصر عربی ڈیزائن پیش کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ کیپٹل گیٹ کرایہ داروں کو خلیج عرب، ابو ظہبی جزیرہ، تمر کے جنگلات، یاس اور سعدیات جزیرہ کے وسیع مناظر کے ساتھ پیش کیے جائیں گے۔

ایڈنیک کے منیجنگ ڈائریکٹر عزت مآب علی سعید بن حرمل الظاہری نے کہا کہ “ایڈنیک ابو ظہبی مارکیٹ کے لیے اس معروف عمارت کے اندر گریڈ اے + کاروباری جگہ پیش کرنے پر بہت خوش ہے۔ کیپٹل گیٹ نے عالمی درجے کے کاروباری ضلع کا مرکزی مقام بنا دیا ہے؛ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ٹاور ان بین الاقوامی اور مقامی کاروباروں کے لیے ‘محیرالعقل کشش’کا حامل ہے جو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں قائم معروف جگہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

بصری طور پر حیرت انگیز ٹاور دنیا کی چند انتہائی جدید تعمیراتی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا اور مغرب کی جانب 18 ڈگری تک حیرت انگیز طور پر جھکا ہوا ہے۔ یہ ‘دنیا کی زیادہ جھکی ہوئی انسان کا تخلیق کردہ ٹاور’ کے لیے جینیئس ریکارڈ بھی رکھتا ہے اور حال ہی میں نیشنل جیوگرافک چینل میں ایک گھنٹہ – طویل دستاویزی فلم کا بھی بنیادی موضوع تھا جو تقریباً 200 ملین سے زائد ٹیلی ویژن ناظرین کے لیے 166 سے زائد ممالک نشر کیا گیا۔
ایڈنیک گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سائمن ہارگون نے بیان کیا کہ ٹاور کی کشش بہرحال علم معماری کے ایک عجوبے سے بھی بالاتر ہے۔

“کیپٹل گیٹ ابوظہبی قومی نمائشی مرکز کی ترقی کے ساتھ منسلک ہے جس نے 2010ء میں 148 ایونٹس کی میزبانی کی۔ کیپٹل گیٹ کے کرایہ دار متعدد کاروبار اور تفریحی ایونٹس سے صرف چند قدم کے فاصلہ پر ہیں جو براہ راست ان کے کاروباروں سے متعلق ہے – کاروباروں کے قلب میں ہونے والا معاملات، جبکہ اضافی سہولیات بھی رکھتا ہے جو ایک اچھی منصوبہ بندی کے مقام کے اندر موجودگی کے ساتھ آئی ہے۔ سہولیات مثلاً مکمل – تعمیل شدہ ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے میں داخلہ، ڈھکی ہوئی وسیع پارکنگ، جدید روڈ اور نقل و حمل روابط، ملاقات اور اجلاس کی بہت بہترین سہولیات، اور ایک ایف اینڈ بی اختیار کی عمدہ صف اس حقیقت کے ساتھ جڑی ہوئی ہے کہ کیپٹل گیٹ سفارتی علاقے میں واقع ہے – متحدہ عرب امارات کا انتہائی ترقی یافتہ اور قائم علاقہ جو احتمالی کرایہ داروں کے لیے پر کشش تجویز فراہم کرے گا۔”

متعدد دیگر کاروباری ٹاورز، ہوٹلوں، ریستوران، کلبز، رہائشی اور سروسز اپارٹمنٹ کپلیکس کیپٹل سینٹر کا حصہ ہوں گے، ایڈ نیک کا بڑا -منصوبہ مختصر –شہر جو کیپٹل گیٹ کے قریبی علاقے میں زیر تعمیر ہے۔

کیپٹل گیٹ کے مقام کی دلکشی البطین ایگزیکٹو ایئرپورٹ، ٹو فور 54، ابوظہبی گالف کورس، ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے، ڈاؤن ٹاؤن ابوظہبی، دی کارنیش، الراحہ اینڈ یاس جزیرہ کے ساتھ اس کی قربت پر زور دیتی ہے جو سب 10 سے 20 منٹ کے فاصلے پر ہیں، ابوظہبی اور العین کے ساتھ نصف گھنٹے کے اندرسفری فاصلے پر۔

ابوظہبی قومی نمائشی ادارے (ایڈنیک) کے بارے میں
ابوظہبی قومی نمائشی ادارہ (ایڈنیک) ایک اسٹریٹجک بین الاقوامی مقام کی ترقی اور انتظامی ادارہ ہے۔ ایڈنیک کے مقام پورٹ فولیو میں دنیا کے جدید ترین نمائشی مرکز – ابو ظہبی قومی نمائشی مرکز اور برطانوی دارالحکومت کے سب سے بڑی نمائشی اور اجلاس کی جگہ ایکسل لندن شامل ہیں۔
مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.adnec.ae؛ http://www.excel-london.co.uk؛ http://www.capitalgate.ae۔

رابطہ:
برائن کاروالہو،
مارکیٹنگ و تعلقات عامہ کے ماہر،
brian.carvalho@adnec.ae
فون: +9712-406347

ذریعہ: ایڈنیک

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *