Breaking News

ایکس سی ایم جی مشینیں آسٹریلیا کے بی ایچ پی مائننگ منصوبے میں پیش

XCMG Machines Breaks Monopoly and Brings onto BHP Mining Project in Australia.
XCMG Machines Breaks Monopoly and Brings onto BHP Mining Project in Australia.

سوچو، چین، 28 مئی 2018ء/پی آرنیوزوائر/– تعمیراتی مشینری بنانے والا دنیا کا معروف ادارہ ایکس سی ایم جی پلبارا، آسٹریلیا میں بی ایچ پی کی خام لوہا نکالنے کی بڑی کان میں ساز و سامان کی فراہمی کر رہا ہے۔ یہ سودا اس وقت سامنے آیا ہے جب ادارہ چین کے “بیلٹ اینڈ روڈ” منصوبے (بی اینڈ آر آئی) کے ساتھ واقع کلیدی مارکیٹوں میں ترقی جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں کمبوڈیا، آذربائیجان اور ملائیشیا میں بنیادی ڈھانچے اور کان کنی کے منصوبے شامل ہیں۔

https://photos.prnasia.com/prnvar/20180528/2144420-1

ایکس سی ایم جی پلبارا میں بی ایچ پی کی سائٹ کو جی آر 3505 موٹر گریڈرز فراہم کر چکا ہے، جو خطے میں ادارے کی پانچ عالمی معیار کی لوہے کی کانوں میں سے ایک ہے اور سالانہ 275 ملین ٹن کی پیداوار رکھتی ہے۔ بی ایچ پی نے جانی مانی حرکت پذیری، کارگزاری، مؤثریت اور حفاظتی معیارات کی وجہ سے جی آر 3505 کا انتخاب کیا، جسے ایکس سی ایم جی نے بی ایچ پی اور آسٹریلیا کے کان کنی آلات کے معیارات پر پورا اتارنے کے لیے بہتر بنایا ہے۔

“ان چند اداروں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے جو بڑے پیمانے پر آؤٹ ڈور کان کنی کے آلات بناتے ہیں، بی ایچ پی کے ساتھ ہماری شراکت داری ایک طاقتور اتحاد ہے۔” وانگ من، چيئرمین ایکس سی ایم جی نے کہا۔ “اس سودے نے، 2018ء کے آغاز میں آسٹریلیا میں ہماری نمو اور بی آر آئی کے ساتھ موجود مارکیٹوں ہماری توسیع کے ساتھ، ہمیں بین الاقوامی کان کنی سامان کے شعبے میں اپنا مارکیٹ حصہ بڑھانے میں مدد دی۔”

ایکس سی ایم جی پلبارا میں سائٹ پر سامان کی دیکھ بھال کی فراہمی کے لیے تکنیکی افراد کی ایک ٹیم بھی بھیج چکا ہے، جو کسی بھی مسئلے کی صورت میں فوری ردعمل کی ضمانت دے رہی ہے۔

دنیا کے سرفہرست 50 اداروں میں چھٹے درجے پر موجود مشینری سامان تیار کرنے والا ایکس سی ایم جی بین الاقوامی تعمیراتی منصوبوں کی وسیع اقسام میں حصہ لے چکا ہے، خاص طور پر بی اینڈ آر آئی کے ساتھ واقع خطوں میں کہ جہاں ہمہ گیر اور قابل بھروسہ تعمیراتی مشینری مصنوعات کی طلب ہر سال بڑھتی جا رہی ہے۔

  • ایکس سی ایم جی کمبوڈیا کی قومی شاہراہ 11 کی تعمیر نو کے منصوبے کے لیے واحد روڈ مشینری فراہم کنندہ ہے، جو 96.48 کلومیٹر طویل سڑک ہے اور وسطی کمبوڈیا میں شاہراہوں کے جال میں اہم ہے۔ ایکس سی ایم جی کمبوڈیا کی روڈ مشینری مارکیٹ میں سب سے بڑا حصہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔
  • ایکس سی ایم جی نے آذربائیجان میں ایک بندرگاہ کے منصوبے میں مدد کے لیے ہوئسٹنگ سامان کے 34 حصے فراہم کر چکا ہے، جن میں تمام خطوں میں کام کرنے والی کرینیں، اسکڈ اسٹیئر لوڈرز اور ریچ اسٹیکرز شامل ہیں۔ چھ تکنیکی افراد کی ٹیم نے سامان کی تنصیب، جانچ اور تربیت میں مدد کے لیے 30روزہ خدمات فراہم کیں۔
  • ایکس سی ایم جی کی کرینیں ملائیشیا کی مشرقی ساحلی ریلوے کی تعمیر میں خدمات فراہم کر رہی ہیں، جو بی اینڈ آر آئی کے ساتھ واحد سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

ایکس سی ایم جی کے بارے میں

ایکس سی ایم جی ایک کثیر القومی بھاری مشینری بنانے والا ادارہ ہے جو 74 سال کی تاریخ رکھتا ہے۔ یہ اس وقت عالمی تعمیراتی مشینری صنعت میں چھٹا درجہ رکھتا ہے۔ ادارہ دنیا بھر کے 177 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے لیے برآمدات کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.xcmg.com، یا فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، لنکڈان اور انسٹاگرام پر ایکس سی ایم جی کے صفحات۔

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20180528/2144420-1

Check Also

Nationwide events mark International Labour Day with focus on worker safety amid climate challenges

Islamabad, International Labour Day was commemorated across Pakistan today with events emphasizing the enhancement of workplace safety and health in response to climate change. Various regional leaders, including Punjab Chief Minister Maryam Nawaz and...