Breaking News

بالکل نئے انداز سے انفارمیکس 2014ء کا تجربہ اٹھائیں : ملاقاتوں اور ایجنڈے کی منصوبہ بندی کے لیے اولین انفارمیکس موبائل ایپ استعمال کریں

– نئی انفارمیکس ایپ میامی بیچ نمائش کے دوران رابطوں کی سہولت اور تمام تقریبات، بشمول “بریکنگ بیڈ” اسپیکر سیشن سے آگاہ رکھنے میں شرکاء کی مدد کرتی ہے

#Next30

ہملٹن، نیو جرسی،7 جنوری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — بہترین کیمیا کے خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے شمالی امریکہ کی معروف کاروباری شراکت داری تقریبا انفارمیکس نے ایک موبائل فون متعارف کروائی ہے جو شرکا 2014ء کانفرنس کے دورے کو ممکن بنانے اور نمائش کو کہیں زیادہ سیرحاصل اور طاقتور بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ انفارمیکس 2014ء میامی بیچ، فلوریڈا میں  21 سے 24 جنوری تک منعقد ہوگی۔

نئی انفارمیکس کنونشن موبائل ایپ تعلیمی سیشنز دیکھنے اور منتخب کرنے، ذاتی کانفرنس ایجنڈے کی تخلیق، نمائش کنندگان کو نمایاں کرنے اور دیگر شرکاء کے ساتھ پیغام کاری یا ملاقات طے کرنے کے لیے ایک آسان پورٹل فراہم کرتی ہے۔ ایپ سوشل میڈیا سائٹس سے فوری اسٹریمنگ کے ذریعے شرکاء کو تقریبات اور خبروں کے حوالے سے باخبر بھی رکھتی ہے۔

سرفہرست ادویات ساز، نفیس کیمیکل اور خصوصی کیمیکل کمپنیوں کے 3,500 سے زائد شرکاء اس ماہ کے اواخر میں انفارمیکس 2014ء کانفرنس اور نیٹ ورکنگ تقریبات میں شرکت کے لیے میامی بیچ میں جمع ہوں گے (یہاں رجسٹر ہوئیے

انفارمیکس برانڈ ڈائریکٹر نینسی لارگے نے کہا کہ “انفارمیکس روایتی اور خصوص کیمیائی ماہرین کی برادری کو میامی بیچ میں چار دن زبردست انداز میں گزارنے کے نئے طریقے پیش کرتے ہوئے پرجوش ہے۔  اپنے مشہور پرانے نیٹ ورکنگ مواقع کے ساتھ ساتھ اس 30 ویں سالانہ تقریب میں ہم تعلیم یسیشنز اور مقررین کی زبردست فہرست پیش کریں گے۔ ہم ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے پر تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ کنونشن میں موجودگی کے دوران کوئی لمحہ ضایع نہ کریں۔”

تعلیمی سیشنز کو سہولت کی خاطر  نمائشی منزل پر منعقد کیا گیا ہے، جنہیں شرکاء کے مصروف ملاقاتی شیڈول کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔ شور کو ختم کرنے والے ہیڈفونز گرم جوش ماحول میں بھی صارفین کو ان “خاموش” سیشنز پر توجہ مرکوز رکھنے اور متحرک انداز میں حصہ لینے کی سہولت دیں گے۔

22 جنوری کو کانفرنس سیشنز کے آغاز پر یونیورسٹی آف اوکلاہوما میں نامیاتی کیمیا کی پروفیسر ڈاکٹر ڈونا نیلسن کی پریزنٹیشن ہوگی جو ایمی-اعزاز یافتہ سلسلے “بریکنگ بیڈ” کے دوسرے سیزن سے اس کی سائنسی مشیر ہیں۔ ڈاکٹر نیلسن بتائیں گی کہ انہوں نے کیمیا کی معلومات کو  کس طرح کہانی کے پلاٹ کے اتار چڑھاؤ میں شامل کیا جو گزشتہ دہائی کے کامیاب ترین شوز میں سے ایک بن چکا ہے۔

دیگر نمایاں سیشنز ماحول دوست کیمیا، خاص طور پر تیار کی گئی ادویات کی طلب پوری کرنے، ملکیت دانش کی حکمت عملیاں اور تجارتی رکاوٹوں کو پورے کرنے کے موضوعات پر ہوں گے۔ (مکمل کانفرنس فہرست InformEx.com پر دیکھیں)

شرکاء تمام روزانہ ملاقاتی استقبالیوں اور ورلڈ کلاس ایگزیبیٹر اینڈ ٹیکنالوجی شوکیس میں اعزازی داخلوں تک بھی رسائی رکھیں گے۔

انفارمیکس سینکڑوں معروف اداروں کے لیے ایک اہم ترین تقریب ہے – جس میں نفیس، خاص اور مخصوص کیمیکل صنعت کے ساخت گر، تقسیم کار اور خدمات فراہم کنندگان شامل ہیں۔ میامی بیچ میں کی تقریب میں شرکت کا موقع ضایع مت کیجیے گا؛ ابھی رجسٹر کیجیے۔

انفارمیکس کے بارے میں

یو بی ایم لائیو کی جانب سے پیش کردہ، انفارمیکس نفیس ، خاص اور مخصوص کیمیائی مادوں کی صنعت کو نیٹ ورکنگ کے ٹولز، تربیتی مواقع اور برادری تعاون فورمز فراہم کرکے مستقل ترقی کو مستحکم بناتا ہے—یہ سب کیمیکل اداروں کے بدلتے ہوئے منظرنامے میں تیزی سے آگے بڑھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سالانہ انفارمیکس ایونٹ گزشتہ 30 سالوں سے کیمیائی صنعت کے لیے ایک لازمی شرکت نمائش ہے، جو ذاتی روابط اور کاروباری ترقی کے لیے پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔ ہر سال تقریب 3,500 سے زیادہ فائن اور اسپیشلٹی کیمیکل ماہرین اور سینکڑوں نمائش کنندگان کے بین الاقوامی ملاپ کو ممکن بناتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھئے www.informex.com ۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]