Breaking News

برازیلی صدر دلما روزیف کی61 ملین افراد تک رسائی حاصل کرنے والے 9.4 بلین ریائس(بی آر ایل) منصوبے کا لوگو ڈیزائن کرنے کے لیے مصور رومیرو بریتو سے درخواست

AsiaNet 44109

میامی ،6 اپریل 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

برازیلی صدر دلما روزیف اور وزیر صحت ایلکساندرے پیدلہا نے مصور رومیرو بریتو کو 28 مارچ بروز پیر پابڑسیو داس آرٹیس پر بیلو ہوریزونتے، برازیل میں ریدے سیگونہا، یا اسٹورک نیٹ ورک، کے افتتاح میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ منصوبہ 9.4 بلین ریائس کے بجٹ کا حامل ہے جو 2014 تک تقریباً 61 ملین برازیلیوں تک پہنچے گا۔ بریتو نے 10 حیرت انگیز خوبصورت ٹکڑوں کے ساتھ صدر روزیف کی درخواست پر پروگرام کا لوگو بھی تخلیق کیا ،جو حمل سے پیدائش کے لطف کا جشن منانے اور محبت و پرورش کے ماحول میں ایک صحت مند بچے کی نشو نما کی داستان پیش کرتا ہے، اور مجموعی طور پر 800,000 امریکی ڈالر کے ان 10 ٹکڑوں کو ریدے سگوحنہا کو عطیہ کر دیا۔ صدر روزیف نے بذات خود پا لسیو داس آرٹیس پر 10 کاموں کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد بریتو کے ڈیزائن کردہ لوگو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ : ” ۔ ۔ ۔ بچے کا ایک پاؤں سیاہ ، ایک سفید ہے جو برازیلی افراد کے تغیر کو ظاہر کرتا ہے، علاوہ [بریتو کے ] ڈائپر اور اسٹارک جو کہ بالکل برازیلی ہیں!۔” نمائش آئندہ برازیلیا کا سفر کر ے گی جہاں وہ صدارتی محل کے مستقل اجتماع میں موجود رہیں گے۔

اس اعلامیہ سے منسلک ملٹی میڈیا اجزاء دیکھنے کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://multivu.prnewswire.com/mnr/britto/49558/
( تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110405/MM77198 )

ریدے سیگونہا نے پہلے ہی سسٹیما یونیکو ڈی ساؤڈے (ایس یو ایس) اور وزارت صحت کی معاونت کے ذریعے خواتین اور بچوں کے لیے بنیادی تحفظ کے نیٹ ورک کا آغاز کردیا ہے جو متاثرہ علاقوں میں ریاست اور شہری حکومت کی جانب سے قومی سطح پر تعمیل کیا جارہا ہے۔ پروگرام برازیل کے صحت مند اور خوشحال مستقبل کو محفوظ بنانے کی توقعات میں حاملہ ماؤں کی راہنمائی بذریعہ حمل کی تصدیق ، قبل از پیدائش دیکھ بھال، پیدائش اور بعد از پیدائش نگہداشت کے کرے گا جب تک بچہ دو سال کی عمر تک پہنچ جائے۔ ریدے سیگونہا ملکوں کی ماؤں اور نونہالوں سے پیش آنے والے طبی پیشہ آوروں کی معیار اہلیت بھی بیان کرے گا۔ کوششیں ایمیزون اور ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کی جائیں گی جو بچوں کی اموات ، پیچیدگیوں اور حمل کے باعث موت کے سب سے زیادہ واقعات کے حامل ہیں اور حمل کے بہت زیادہ ارتکاز کے ساتھ نو بڑے شہری علاقوں ماناؤس، ریسیف، وفاقی ضلع، بیلو ہوریزونتے، ریو دے جینیرو، کمپی ناس، قرطبہ، پورٹو الیگرے اور ساؤ پاؤلو۔

رومیرو بریتو کے بارے میں

مصور رومیرو بریتو نے امید اور خوشی کی تصویری زبان کے طور پر شوخ رنگ اور بے باک نقشوں کو استعمال کرتے ہوئے ہائیڈ پارک کی تاریخ میں سب سے بڑی فنی انسٹالیشن تخلیق کی – ایک فن جو ہر ایک کو متوجہ کرتا ہے! http://www.britto.com

رابطہ:

شعبہ عوامی تعلقات عامہ
بریتو سینٹرل انکارپوریٹڈ
+1-305-877-7829
press@britto.com
ذریعہ: بریتو سینٹرل انکارپوریٹڈ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *