Breaking News

بین الاقوامی ماہر صحافیوں کو تربیت دیں گے

کراچی، 10 مئی: ایک بین الاقوامی ماہر نیوز روم مینجمنٹ اور خبروں کی ایڈیٹنگ پر پاکستانی صحافیوں کو تربیت دیں گے۔

رنگا کلاناسوریا، علاقائی مشیر برائے ایشیا، انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ (آئی ایم ایس) 11 سے 13 مئی 2016ء تک کراچی میں پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کے زیر انتظام صحافتی مہارتوں پر تربیت کاروں کو تربیت فراہم کریں گے۔

معروف صحافی کمال صدیقی اس تربیت کے مقامی ماہر ہوں گے جو ڈنمارک حکومت کے ترقیاتی شعبے DANIDA کی مدد سے چلنے والے بڑے منصوبے “پاکستان میں میڈیا کی سپورٹ” کا حصہ ہے، اور اس کا نفاذ انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ (آئی ایم ایس) کی تکنیکی مدد کے ساتھ پاکستانی میڈیا ڈیولپمنٹ گروپوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔

منصوبے کا مقصد بہتر صحافتی مشقوں اور صحافیوں کے لیے پیشہ ورانہ ماحول کو فروغ دے کر صحافتی پروفیشنلزم کو بہتر بنانا ہے۔ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 15 صحافی تربیت کار اس تربیتی پروگرام میں شرکت کریں گے اور وہ ان شعبوں میں مزید صحافیوں کو تربیت دیں گے، یوں اس پوری تربیت سے پاکستان میں 180 صحافی مستفید ہوں گے۔

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) ابلاغی دستاویز کاری اور تربیت کا ایک آزاد مرکز ہے، جو آزادی اظہار رائے کے فروغ اور دفاع سے وابستہ ہے۔

Check Also

Moderate Earthquake Strikes Kishtwar in Jammu and Kashmir

Srinagar, A 3.4 magnitude earthquake hit the Kishtwar district of Jammu and Kashmir late Wednesday night, stirring concern among local residents. The earthquake was of moderate intensity and was felt across the region. According to Kashmir Media Ser...