Breaking News

بی پی اور پلین ٹف کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا مشترکہ بیان

نیو اورلینز، 16 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

بی پی اور پلین ٹف کی اسٹیرنگ کمیٹی (PSC) نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ضلعی عدالت نے بدھ 18 اپریل کو صبح ساڑھے 8 بجے سی ڈی ٹی تصفیہ کے معاہدے کے لیے حتمی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔اس توسیع کا مقصد بی پی اور پی ایس سی کو 2 مارچ کو اعلان کردہ دو متفقہ معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے درکار جامع دستاویزات مکمل کرنے کا مزید وقت دینا ہے۔

بی پی اور پی ایس سی تصفیے کے دو علیحدہ معاہدوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں – جن میں سے ایک اقتصادی و ملکیتی نقصانات کے دعووں کو حل کر رہا ہے؛ جبکہ دوسرا طبی دعووں کو حل کر رہا ہے – جو ڈیپ واٹر ہورائزن حادثے اور تیل کے اخراج سے متاثرہ افراد اور کاروباری اداروں کی مناسب تلافی کرے گا۔

مزید اعلان مناسب موقع پر کیا جائے گا۔

رابطہ

بی پی کے لیے:

نام: بی پی پریس آفس

ای میل: uspress@bp.com

پی ایس سی کے لیے:

نام: ڈیوڈ فالکنسٹائن، سن شائن ساکس

ای میل: Falkenstein@sunshinesachs.com

Check Also

Punjab CM advocates for simplified land transfer system

Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif presided over a special meeting regarding Board of Revenue reforms in Lahore today. It was informed during the briefing that the land record digitization process is being undertaken with the cooperation of t...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *