Breaking News

جین اسکرپٹ جان ہوپ کنز کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر ییسٹ جینوم کو ترکیب میں لائے گا

پسکاٹ اوے، نیو جرسی، 20 اگست 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا/  —

جین اسکرپٹ اس امر کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے کہ وہ سنتھیٹک ییسٹ جینوم ایس سی 2.0 پروجیکٹ میں حصہ لے گا، جسے جان ہوپ کنز یونیورسٹی (جے ایچ یو) کے اسکول آف میڈیسن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جیف بوئیکے نے شروع اور منظم کیا۔ ڈاکٹر بوئیکے اور ان کی تحقیقی تجربہ گاہ کی رہنمائی میں جین اسکرپٹ کے معروف ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے انتہائی طویل خصوصی ییسٹ کروموسوم آرم کی ترکیب کو مکمل کرے گا۔

نومبر 2011ء میں ڈاکٹر بوئیکے کی تجربہ گاہ نے نیچر میں ایک تاریخی مقالہ شایع کیا، جس نے بتایا کہ پہلا کثیرالمقاصد ڈیزائنر ییسٹ کروموسوم آرم کی ترکیب کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے اور کارآمد دکھائی گئی۔ اس کے بعد کئی بین الاقوامی تجربہ گاہوں نے پورے ییسٹ جینوم کی ترکیب کو حاصل کرنے کی کوششوں میں شرکت کی۔ جین اسکرپٹ واحد کمرشل ادارہ ہے جسے اس وسیع منصوبے میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا گیا۔

جین اسکرپٹ کے سی ای او اور چیئرمین ڈاکٹر فرینک زینگ نے کہا کہ “جین اسکرپٹ سنتھیٹک ییسٹ جینوم پروجیکٹ کا حصہ بننے پر بہت فخر محسوس کرتا ہے۔ ڈاکٹر جیف بوئیکے ایک بہت بڑے اور دوررس اثرات کے حامل تحقیقی منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں۔ حتمی ہدف ایک مثالی عضویہ بنانا، اور ادویات، ایندھن اور دیگر مواد کی پیداوار کے لیے مصنوعی حیاتیاتی نظام ڈیزائن کرنا ہے۔ جین اسکرپٹ اس ہدف کی جانب اپنا حصہ پیش کرنے کے موقع پر خوش ہے۔”

2002ء میں شروع ہونے والا جین اسکرپٹ ایک رہنما ادارہ ہے، جو مصنوعی حیاتیات صنعت کے ساتھ آگے بڑھا ہے اور اب دنیا کا سب سے بڑا جین سن تھیسس فراہم کردہ ہے۔ یورپ، جاپان اور چین میں ماتحت اداروں، اور نیو جرسی میں صدر دفتر کے ساتھ جین اسکرپٹ دنیا بھر میں سائنسی برادری کو بہترین تحقیقی خدمات مستقل فراہم کرتا ہے۔ دنیا کی معروف جین سن تھیسس سروس کے علاوہ جین اسکرپٹ حیاتیاتی تحقیق اور ابتدائی-مرحلہ ادویاتی دریافت، جیسا کہ بایو-ریجنٹس، ایسے ڈیولپمنٹ اور اسکریننگ، اینٹی باڈی ڈرگ ڈیولپمنٹ اور ریسرچ اینیمل ماڈل سروسز  کے لیے جامع خدمات پیش کرتا ہے۔ جدید مصنوعی حیاتیاتی ٹیکنالوجیز کی تیاری اور ان کے نفاذ کے ذریعے جین اسکرپٹ حیاتیات میں جدت اختیار کرنے اور تحقیق کو تبدیل کرنے میں محققین کی مدد کرتا ہے۔

http://www.genscript.com/

ذریعہ: جین اسکرپٹ یو ایس اے انکارپوریٹڈ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *