Breaking News

رابن گھوش نے ریجنل مینیجر سارک کی حیثیت سے بیامپ سسٹمز کی عالمی سیلز ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی

بیورٹن، اوریگون، 24 جولائی 2012ء/پی آرنیوزوائر–

جدید، نیٹ ورکڈ میڈیا سسٹمز کے معروف فراہم کنندہ بیامپ سسٹمز [http://www.biamp.com] نے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کے لیے رابن گھوش کو ریجنل مینیجر کے طور پر متعارف کروادیا ہے۔ گھوش بنگلور، بھارت میں مقیم ہوں گے اور ریجنل ڈائریکٹر، ای ایم ای اے، بیامپ سسٹمز میکس ایکسنر کو جوابدہ ہوں گے۔

ریجنل مینیجر کی حیثیت سے گھوش خطے میں بیان کی مزید ترقی اور بیامپ کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اعلیٰ سطحی حتمی صارفین سے تعلقات کو مستقل بڑھانے کے ذمہ دار  ہوں گے۔ وہ فروخت اور ترقی کی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ سارک خطے کے مختلف ممالک میں تقسیم کے نیٹ ورکس کو سنبھالنے میں بھی متحرک کردار ادا کریں گے۔

میکس ایکسنر، ریجنل ڈائریکٹر، ای ایم ای اے، بیامپ سسٹمز نے کہا کہ “بیامپ کی عالمی سطح پر توسیع کے ساتھ یہ ضرور ہے کہ ہم سیلز ٹیم میں اس لحاظ سے سرمایہ کاری کریں جو ہر خطے کی ضروریات میں مدد دے سکے۔ رابن ہماری عالمی سیلز ٹیم میں ایک زبردست اضافہ ہوں گے کیونکہ وہ جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت اور فن کو سمجھتے ہیں اور ایک بہتر صارفی تجربہ فراہم کرنے سے وابستہ ہیں۔ اے وی صنعت میں رابن کا وسیع تجربہ ایک کلیدی کردار ادا کرے گا کیونکہ ہم سارک مارکیٹ میں اپنی پوزیشن کو مستحکم  رکھیں گے۔”

گھوش نے پرو وژوئل آڈیو سے بیامپ میں شمولیت اختیار کی جہاں وہ ڈائریکٹر سیلز و مارکیٹنگ تھے، اور سارک خطے کے مختلف ممالک میں تقسیم کے نیٹ ورکس کی پیشرفت اور انتظام سنبھالنے کے ذمہ دار تھے۔ اس سے قبل گھوش نے ہرمین انٹرنیشنل انڈسٹریز کے پرو آڈیو شعبے کے ریجنل سیل مینیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ۔ گھوش نے پاورمیٹک سیکورٹی سسٹمز، ای وی آئی آڈیواور اے ایم ایکس میں مختلف عہدوں پر رہ چکے ہیں۔

ریجنل مینیجر، سارک، بیامپ سسٹمز رابن گھوش نے کہا کہ “بیامپ صوتی ٹیکنالوجی میں اچھی شہرت کا حامل مارکیٹ رہنما ہے اور مصنوعات و حل کی حقیقی زبردست رینج فراہم کرنے میں عالمی ساکھ رکھتا ہے۔ جب میں نے بیامپ کی اپنے صارفین سے وابستگی کی سطح، ساتھ ساتھ صنعت پر اثر، کو دیکھا تو میں نے جانا کہ عالمی سیلز ٹیم میں شمولیت اختیار کرنا درست فیصلہ تھا۔ میری نظریں ممکنہ حد تک بہتر سے بہتر معیار کی سروس اور سپورٹ کرنے کے ذریعے سارک خطے میں بیامپ کی موجودگی کو بڑھانے پر مرکوز ہیں۔”

بیامپ سسٹمز کے بارے میں

بیامپ سسٹمز جدید نیٹ ورکڈ میڈیا سسٹمز کا معروف فراہم کنندہ ہے جو دنیا کی پیچیدہ ترین آڈیو/وڈیو تنصیبات کو تقویت دیتا ہے۔ ادارہ دنیا بھر میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات پیش کرنے اور ہر پروڈکٹ کے ساتھ غیر معمولی کسٹمر سروس کی فراہمی کے باعث تسلیم شدہ ہے۔

اعزاز یافتہ بیامپ پروڈکٹ مجموعے میں ٹیسیرا (ر) میڈیا سسٹم برائے ڈیجیٹل آڈیو نیٹ ورکنگ، آڈیا (ر) ڈیجیٹل آڈیو پلیٹ فارم، نیکسیا (ر) ڈیجیٹل سگنل پروسیسرز، سونا (ٹ م) اے ای سی الگورتھم اور ووکیا (ر) نیٹ ورکڈ پبلک ایڈریس و وائس ایویکویشن سسٹم شامل ہیں۔ ان میں سے ہر ایک اپنی مخصوص خصوصیات کا حامل ہے جنہیں ایپلی کیشنز کی وسیع رینج میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیل یا شامل کیا جا سکتا ہے، جس میں کارپوریٹ بورڈرومز، کانفرنس سینٹرز، پرفارمنگ آرٹ مقامات، کمرہ ہائے عدالت، ہسپتال، ٹرانسپورٹیشن مراکز، کیمپس اور کئی عمارات کی حامل تنصیبات شامل ہیں۔

1976ء میں قائم ہونے والے بیامپ کا صدر دفتر بیورٹن، اوریگون، امریکہ میں ہےجبکہ اضافی انجینئرنگ آپریشن برسبین، آسٹریلیا میں ہیں۔ بیامپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.biamp.com ۔

ذریعہ: بیامپ سسٹمز

جوش ٹرنر                   +44(020)7592-1200

Check Also

Widespread Criticism of Modi Government’s Agniveera Scheme

New Delhi, The Agniveera scheme, recently introduced by the Modi government for recruitment into the Indian Army, has met with significant public and political backlash, with critics arguing that it undermines the spirit of service among Indian youth....

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *