Breaking News

زلزلہ کی اپڈیٹ: این ٹی ٹی کام کی سروسز بتدریج بحال

AsiaNet 43880

ٹوکیو، 22 مارچ / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /

این ٹی ٹی  کمیونی کیشنز (این ٹی ٹی کام) نے 22 مارچ کو اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مواصلاتی سروسز تیزی سے بحال کررہا ہے تاہم 11 مارچ بروز جمعہ کو جاپان کے علاقے ٹوہوکو  سے ٹکرانے والے طاقتور زلزلے کے بعد سے چند سروسز اب بھی بری طرح متاثر ہیں۔

آئی پی – وی پی این اور ای –وی لین سروسز کے لیے 15,000 میں سے تقریباً 12,500 روابط  بحال کردیے گئے ہیں جو زبردست تباہی کے دوران ٹوہوکو میں جزوی طور پر دستیاب نہیں تھیں۔

بین الاقوامی مواصلات کی سروسز پر نمایاں اثرات  کو ریاستہائے متحدہ امریکا اور دیگر ایشیا کے ساتھ جاپان  کو منسلک کرنے والی اندرون سمندر خراب  کیبلز کو بائی پاس کرنے کے لیے کامیابی کے ساتھ دیگر راستے استعمال کر کے بچا یا۔ جہاز اب خراب کیبلز پر کام کرنے کے لیے سمندر میں موجود ہیں جس کا این ٹی ٹی کام نے اپریل اور اوائل مئی کے درمیان سروس کی بحالی کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور اور ٹوہوکو الیکٹرک پاور کی جانب سے نافذ کردہ وقفے وقفے سے فراہمی منقطع ہونے کے باعث متعلقہ مواصلاتی سروسز میں رکاوٹ سے اجتناب کے لیے ڈیٹا سینٹرز اور مواصلاتی تنصیب میں ایمرجنسی پاور جنریٹرز نصب کردیے گئے ہیں۔

ٹوہوکو خطہ میں کام کرنے والے این ٹی ٹی گروپ کے دیگر اراکین بشمول این ٹی ٹی ایسٹ کے فکسڈ ٹیلی فون اور آپٹیکل – فائبر رسائی سروسز اور این ٹی ٹی ڈوکومو کی موبائل سروسز کی سروسز بھی تیزی سے بحال کی جارہی ہیں۔ این ٹی ٹی گروپ نے انخلاء کے مراکز ااور دیگر اہم مقامات پر مفت عوامی فون اور موبائل بیس – اسٹیشن سواری قائم کردی ہیں اور دیگر کے ٹھکانے و سلامتی کی تصدیق میں لوگوں کی مدد کے لیے فون – اور انٹرنیٹ –بیسڈ نظام پیش کررہا ہے۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اکیرا اریما نے کہا کہ “اس بڑی تکلیف کے وقت  میں این ٹی ٹی گروپ تباہی کی امداد اور بحالی کی کوششوں کے لیے زیادہ سے زیادہ معاونت فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ بدنظمی کی شکار مواصلات سروسز اور سہولیات کی بحالی کے لیے تمام دستیاب اقدامات اٹھا رہا ہے۔”

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ فرمائیں www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ:

(محترمہ) اکیکو سوزاکی یا (محترمہ) یاسوکا اوکا

پبلک رلیشنز آفس

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

فون: +81-3-6700-4010

ای – میل: hodo-cp@ntt.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *