Breaking News

زیپ نے چین کے ادارے جونوے آٹو کے بیشتر حصص حاصل کر لیے

سانتا روزا، کیلیفورنیا اور چی جیانگ، چین، 8 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

نئی کمپنی نے ای وی تجربے کو نے چین میں بڑے پیمانے پر گاڑیوں کی ساخت گری کے ساتھ شامل کر دیا

51 فیصد کے لیے 29 ملین امریکی ڈالرز نقد کا معاہدہ

قرضے سے پاک جونوے زیپ کے حصص یافتگان کی قدر میں اضافہ کرتا ہے

آئی ایس او 9000 سند یافتہ جدید کارخانہ

زیپ جونوے – ای وی کے کثیر تجربے کی حامل ایک نئی بین الاقوامی آٹوموبائل کمپنی

141 ایکڑ، 3.6 ملین مربع فٹ کا کارخانہ 2009ء میں کھلا، 30 ہزار گاڑیاں سالانہ کی صلاحیت

جونوے 2009ء: 40 ملین امریکی ڈالرز کی سالانہ آمدنی؛ جونوے 2010ء کی پہلی سہ ماہی: 20 ملین امریکی ڈالرز کی آمدنی

850 ملازمین معیار و ٹیکنالوجی پر مرتکز

چین میں فیکٹری کے براہ راست 80 اور منظور شدہ سینکڑوں ڈیلرز

یورپی یونین کے معیارات پر پورا اترنے والا چین کا آٹومینوفیکچرر

زیپ جونوے ای وی شنگھائی ایکسپو (عالمی نمائش) میں امریکی پویلین کے لیے خصوصی ای ویز فراہم کنندہ ہے

زیپ (او ٹی سی بلیٹن بورڈ: ZAAP) اور جونوے گروپ نے آج اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایک حتمی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق چی جیانگ جونوے آٹوموبائل کمپنی لمیٹڈ کے 51 فیصد حصص حاصل کرے گا جو چین کی ابھرتی ہوئی آٹوموٹو اور الیکٹرونک وہیکل (ای وی) مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی حکمت عملی کا اضافہ ہے۔  زیپ 15 سال پرانی ایک کیلی فورنیا کی کمپنی ہے اور جونوے آٹو 20 سال سے قائم چینی گاڑی ساز ادارے جونوے گروپ کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔ حتمی معاہدوں کی شرائط کے مطابق زیپ 29.03 ملین امریکی ڈالرز نقد سے جونوے آٹو کے 51 فیصد حصص حاصل کرے گا۔ زیپ اور جونوے آٹو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2 جولائی 2010ء کو انضمام کے معاہدے کی منظوری دی اور اس پر دستخط کیے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100708/SF32168-a)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100708/SF32168-a)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100708/SF32168LOGO-b)

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100708/SF32168LOGO-b)

جونوے آٹو نے 2009ء میں تقریبا 40 ملین امریکی ڈالرز اور 2010ء کی پہلی سہ ماہی میں تقریبا 20 ملین ڈالرز کی سالانہ آمدنی حاصل کی۔ معاملے کی شرائط کے تحت جونوے آٹو سودے کی تکمیل تک قرضے سے پاک ہوگا۔

حتمی معاہدوں کی شرائط کے تحت زیپ جونوے آٹو کے بقیہ 49 فیصد کو اسی قدر پر 30 مارچ 2011ء تک یا اس تاریخ کے بعد اس وقت کی قدر کے حساب سے حاصل کرنے کا حق رکھتا ہے۔ زیپ اور جونوے کا عزم ہے کہ یہ ایک دو مرحلوں پر مشتمل معاملہ ہے، جہاں دو کمپنیاں اپنے مکمل تجربے کو یکجا کریں گی، زیپ کی ای وی ٹیکنالوجی اور جونوے کا معیار اور آئی ایس او 9000 سند یافتہ بڑے پیمانے پر پیداوار کی صلاحیت کو نئی قوت بخش رہی ہے جو نئی متبادل توانائی کی حامل گاڑیوں کی مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

زیپ جونوے انضمام زیپ کی برقی گاڑیوں کی کم خرچ گاڑیوں کی تیاری کو تیز تر کرتا ہے اور زیپ کو جونوے کے تقسیمی چینلوں کے ذریعے چینی مارکیٹ میں رسائی دیتا ہے جو 80 سے زائد کارخانے کے براہ راست ڈیلرز تک پھیلا ہوا ہے جو سینکڑوں مستند ڈیلرز کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔ جون کی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی صلاحیت زیپ کو ایک مینوفیکچرنگ کی ایک مضبوط بنیاد فراہم  کرتی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی جدید ای وی ٹیکنالوجیز کو کمرشلائز کرسکتا ہے۔

زیپ جونوے کے سی ای او اسٹیو شنائیڈر نے کہا کہ “زیپ کی ای وی انجینئرنگ پر مشتمل تجربہ کار ٹیم کے جونوے کا مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں سے ملاپ سے تشکیل پانے والی زیپ جونوے سستی برقی و ایندھن بچت گاڑیوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مارکیٹ میں آگے بڑھنے کے قابل ہوگی، یہ نیا ادارہ زیپ کی وسیع تر حقوق ملکیت اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو جون وے کی موجودہ چینی تقسیمی چینلوں اور آمدنی کی بنیاد حصص یافتگان کے لیے بہتر اہمیت کو تقویت بخشے گا۔ نئی کمپنی عالمی سیلز اور مینوفیکچرنگ آپریشن کو تکمیل کرتی ہے۔”

زیپ بورڈ کے چیئر ڈاکٹر پرسکلا لو کے مطابق “جب میں نے کیتھے فنڈز انوسٹمنٹ کے حوالے سے زیپ میں شمولیت اختیار کی تو اس وقت کے اصل منصوبے کے تحت جونوے کا معاملہ زیپ کو تکمیلی تنصیبات اور آٹومیٹو مینوفیکچرنگ تجربہ فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا تاکہ اسے ایک عالمی ای وی اور آٹوموبائل مینوفیکچرر کی حیثیت مل سکے۔ جونوے کی انتظامیہ نے روایتی گاڑیوں کے شعبے میں اپنی برتری کو برقرار اور اپنی مصنوعات کو توسیع بخشنا جاری رکھے ہوئے ہے اور زیپ کی برقی گاڑیوں کی پیداوار کا آغاز آنے والی سہ ماہیوں میں کرے گا۔ زیپ اپنی آپریشن مینجمنٹ ٹیم کو بہتر بنائے گا تاکہ وہ دستیاب مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھ سکے۔”

تقریبا 800 ملازمین کی حامل جونوے آٹوموبائل اس وقت فی مہینہ تقریبا 1000 گاڑیاں تیار کر رہا ہے اور سینمن میں تقریبا 141 ایکڑ زمین  پر قائم اپنے جدید 3.6 ملین مربع فٹ پر پھیلے پلانٹ میں 30 ہزار گاڑیاں سالانہ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ معیار پر توجہ رکھنے والا جونوے آئی ایس او 9000 اور چائنا کمپلسری سرٹیفکیشن (CCC) کا سند یافتہ ہے ۔ جونوے چین میں آٹوڈیلرشپس کے قومی نیٹ ورکس اور یورپ اور مصر میں تقسیمی شراکت داروں کے ذریعے تقسیم کرتا ہے۔ جون وے کی تین دروازوں کی ایس یو وی یورپی مارکیٹ میں اپنے یورپی شراکت داروں کے ذریعے اطالیہ میں سی ای منظور شدہ ہے۔ جونوے آٹوموبائل کے سی ای او ایلکس وانگ نے کہا کہ “زیپ کی انجینئرنگ ہمیں ای وی مارکیٹ میں وسعت اختیار کرنے اور چین کی ای وی مارکیٹ میں بڑے اداروں میں سے ایک بننے کی پوزیشن دیتا ہے، زیپ کی ٹیم ہمیں ڈیزائن کردہ نئے ماڈلز کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی اور آٹوموٹو تقسیم کے چینل دیتے ہیں ، اور زیپ ہمیں نئی مارکیٹوں کے لیے درکار بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے میں مدد دے گا۔”

رواں سال کے اوائل میں زیپ نے اپنے مشترکہ منصوبے زیپ ہانگ چو میں جونوے کی متعدد گاڑیوں میں زیپ کے مکمل الیکٹرک ڈرائیور سسٹمز نصب کیے۔ یہ گاڑیاں اب نمائش کے لیے پیش جا چکی ہیں اور شنگھائی نمائش میں برقی ٹیکسیوں کے طور پر استعمال ہوئیں۔ جونوے زیپ کی ایلیاس برقی کار کی پروڈکشن پر رضامندی ظاہر کر چکا ہے، جو پروگریسو انشورنس آٹوموٹو ایکس پرائز مقابلے کے باقی 15 حتمی امیدواروں میں سے ایک ہے۔ زیپ ان پانچ اداروں میں سے ایک ہے جنہیں امریکی پوسٹل سروس کی گیس سے چلنے والی ڈلیوری وین کو مکمل مکمل طور پر برقی توانائی سے چلنے کے قابل بنانے کے لیے منتخب کیا گیا۔

ڈاکٹر پرسکلا لو نے مزید کہا کہ “زیپ جونوے مشترکہ کمپنی ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو پورا کرتی ہے، اور ادارے کو ای وی مارکیٹ میں ممتاز پوزیشن فراہم کرتی ہے۔ جونوے آٹوموبائل بڑے پیمانے پر معیاری مینوفیکچرنگ کے ساتھ ساتھ چینی آٹوموبائل مارکیٹ تک رسائی کا بھی حامل ہے۔ زیپ ای وی ٹیکنالوجیز میں اپنے عمیق تجربے اور انجینئرنگ کی تکمیلیت کی معلومات کو جونوے آٹوموبائل کے لیے نئے ای وی ماڈلز تیار کرنے میں استعمال کر سکتا ہے اور انہیں دنیا بھر میں پھیلے بین الاقوامی تقسیمی چینلوں تک رسائی دے سکتا ہے۔ زمین، عمارات اور جدید مینوفیکچرنگ تنصیبات میں 60 ملین امریکی ڈالرز کے طبعی اثاثہ جات رکھنے والا جونوے ایک مثبت خالص آمدنی، قرضہ جات سے پاک، بڑھتی ہوئی آمدنی اور زیپ کے لیے حصص یافتگان کی ویلیو پیش کرنے والا ادارہ ہے۔ زیپ جونوے اب ایک اہم عالمی آٹوموٹو مینوفیکچرر/ڈسٹری بیوٹر بن چکا ہے۔”

زیپ کے بارے میں

زیپ دنیا کا سب سے قدیم اور تجربہ کار برقی گاڑی فراہم کرنے والا ادارہ ہے، جو 1994ء سے اب تک 75 سے زائد ممالک کو کثیر اقسام کی ایک لاکھ 17 ہزار برقی گاڑیاں فراہم کر چکا ہے۔ زیپ فوج، حکومتوں اور تجارتی بیڑوں کو برقی ٹرک او وینز فراہم کرتا ہے اور برقی موٹرسائیکل، اسکوٹر اور اے ٹی ویز کا موجد ہے۔ سانتا روزا، کیلیفورنیا میں واقع ادارہ شہر میں چلنے والی عام گاڑیوں کی رفتار کی حامل کاریں اور ٹرک پیش کرنے والے واحد اداروں میں سے ایک ہے اور حاصل ہونے والی ٹیکنالوجی معلومات کو سستی تیز رفتار برقی کار ‘زیپ ایلیاس’ میں استعمال کر رہا ہے۔ مزید معلومات http://www.zapworld.com پر دستیاب ہیں۔

سیف ہاربر بیان

یہ اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہیں۔ سرمایہ کاروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے مستقبل کے حوالے سے بیانات میں خطرات و غیر ممکنات شامل ہو سکتی ہیں، جن میں زیپ کی مصنوعات مستقل پسندیدگی، مسابقت کی بڑھتی ہوئی سطحیں، نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی تبدیلی، زيپ کا تیسرے فریق کی فراہم کردہ اشیاء پر انحصار، حقوق ملکیت دانش اور دیگر خطرات شامل ہیں، تاہم یہ صرف انہی خطرات تک محدود نہیں ہیں، ان کے علاوہ دیگر خطرات سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں وقتا فوقتا جمع کردہ زیپ کی دستاویزات میں تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔

ذریعہ: زیپ

رابطہ: کارپوریٹ – ڈومیسٹک،

ایلکس کیمبل،

+1-707-525-8658،

acampbell@zapworld.com، یا

ڈومیسٹک میڈیا،

پیٹ مائیر-جونسن،

+1-415-717-9677،

patmeier@patmeier.com،

دونوں برائے زیپ؛ یا

کارپوریٹ،

ایلکس وانگ،

+86-13968699888،

wg@jonway.com، یا

کارپوریٹ-چین،

جیسیکا گاؤ،

+86-13511038395،

juan.gao@zapworld.com،

دونوں برائے جونوے؛ یا

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ،

رون تھیس،

+1-248-644-3330،

rlt@theis.com

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=158970

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *